نیویارک: (ویب ڈیسک) دو مشہور امریکی ٹک ٹاکر باورچیوں نے 24 گھنٹے میں کل 69 ریستورانوں کا دورہ کرکے ویڈیو بنائی ہے اور یوں ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں ںے تمام فاسٹ فوڈ ریستوران کا جائزہ لیا ہے جس کے لیے انہوں نے 8 میل پیدل سفر طے کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نک ڈی گایووینی اور لِن ڈیوس ویسے ہی ٹک ٹاک پر بہت مشہور ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنی ویڈیو کے لیے مین ہٹن کا انتخاب کیا اور تیزی سے چلتے ہوئے 69 ریستوران کا جائزہ لیا ہے جو اس علاقے میں…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی ٹائمنگ میں مزید دو گھنٹے کا اضافہ کر دیا جبکہ فضائی میزبان 16 گھنٹے کی ڈیوٹی لازمی قرار دے دی گئی، سی اے اے کی ہدایت پر پی آئی اے کے سیفٹی بلیٹن نے احکامات جاری کر دیئے۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق فضائی میزبانوں کی مہینے میں 8 کے بجائے 5 چھٹیاں کردی گئیں، فضائی میزبان ہفتہ وار چھٹی کے علاوہ ایک اضافہ چھٹی مہینے میں کرسکتے ہیں، مستقبل پروازوں کے باعث ہفتہ وار تعطیل رہ جانے پر عملے کو واپس آنے پر ہوم بیس…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر بارش برسنے کو تیا رہے، آج سے مزید ابر کرم کی پیشگوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آج رات سے مون سون کی ہوائیں شدت کے ساتھ جنوبی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 26 اگست تک سندھ، جنوبی پنجاب، جنوب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشوں کا امکان ہے، خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ بیان کے مطابق کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو جام، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، دادو، نوشہرو…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے ڈیم فنڈ معاملے پر سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کو طلب کرلیا جبکہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی رکن برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈ سے متعلق اشتہارات پر 14 ارب خرچ ہوئے جب کہ 9 ارب اکٹھے ہوئے۔ بتایا جائے ڈیم فنڈ ڈیمز پر استعمال کیوں نہیں ہو رہا؟۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر عمران خان سمیت دیگر سے اخراجات ریکور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نور عالم خان کی صدارت میں ہوا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے معاملے پر بحث ہوئی۔ اجلاس میں چیئرمین نیب نے کمیٹی کو بتایا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر 156 گھنٹے استعمال کیا، اور ہیلی کاپٹر کے استعمال پر 7 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے مالی مشکلات کا شکار ہوگئی، خسارہ 45 ارب روپے سے تجاویز کرگیا۔ پاکستان ریلوے سخت مالی بحران کا شکار ہے جس کے باعث گریڈ 1 سے 9 تک کے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں جاسکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے انجن شیڈ، واشنگ لائن، سگنلز شاپ، کے کلاس فور، ورکشاپس، ڈویژن، اسٹیل شاہ کیرج شاپ اور دیگر شعبوں کے ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم رکھے گئے ہیں جبکہ ملازمین ریلوے اکاؤنٹس دفاتر کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ریلوے کی آمدنی نہ ہونے…
لاہور: (ویب ڈیسک) انڈین ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بازو کی انجری کے باعث امریکہ میں ہونے والی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ ثانیہ مزرا نے امریکی اوپن 2022 سے باہر ہونے کا اعلان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ انسٹا گرام سٹوری کے ذریعے کیا۔ ثانیہ مرزا نے لکھا کہ آج میرے پاس اچھی خبر نہیں ہے۔ دو ہفتے قبل کینیڈا میں کھیل کے دوران میرا بازو اور کہنی زخمی ہو گئی ۔ گزشتہ روز سکین کی رپورٹ آنے سے پہلے تک مجھے اندازا نہیں تھا کہ اتنا نتیجہ سامنے آئے گا…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی بیٹنگ لائن کا حد سے زیادہ بابراعظم پر انحصار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کو کھٹکنے لگا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ صرف کپتان کی کارکردگی میں تسلسل ہے، نیدرلینڈز کیخلاف ایک ون ڈے میں فخرزمان نے سنچری بنائی،بعد ازاں پرفارم نہیں کرسکے۔ محمد رضوان نے بھی ایک ففٹی بنائی دیگر اننگز میں ناکام رہے، ایشیا کپ میں دیگر بیٹرز کی سپورٹ حاصل ہونے سے بابر بھی پاکستان کی فتوحات میں زیادہ بہتر انداز میں کردار ادا کرسکیں گے۔ انضمام الحق نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی…
حیدرآباد: (ویب ڈیسک) نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخانہ تبصرہ کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ٹی راجا سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ہندو انتہا پسند رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کو منگل کے روز نبی کریمؐ کی شان میں گستاخانہ تبصرے پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹی راجا سنگھ کے خلاف مذہبی عقائد کی توہین سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ قبل ازیں بی جے پی رہنما کی جانب سے توہین آمیز تبصرے پر مبنی وڈیو وائرل ہونے…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی رہائش گاہ پر چھاپا مارے جانے کے بعد محکمہ انصاف پر مقدمہ دائر کردیا۔ ٹرمپ نے اپنی درخواست میں وفاقی عدالت سے استدعا کی کہ ایف بی آئی کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران 2 ہفتے قبل ضبط کی گئی دستاویزات پر انکوائری سے روک دیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ انصاف انہیں ہر برآمد کی گئی دستاویز یا سامان کی رسید بھی فراہم کرے۔ سابق امریکی صدر نے درخواست میں کہا کہ ایف بی آئی کو اس وقت تک دستاویزات کی انکوائری سے…
