گوا : (ویب ڈیسک) بگ باس 14 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری لینے والی بی جے پی رہنما اور اداکارہ سونالی فوگاٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی بھارتی شہر گوا میں موجود تھیں جہاں انہیں پیر کی رات دل کا دورہ پڑا۔ 41 سالہ سیاستدان اور اداکارہ سونالی کے شوہر 2016 میں انتقال کرگئے تھے جب کہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔گوا میں موجود ان کے اسٹاف نے بتایا کہ سونالی کافی دیر سے بے چینی محسوس کررہی تھیں جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بارش کے متاثرین کو 25 ہزار روپے امدادی رقم دینےکا اعلان کیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جہاں دیکھیں تباہی ہی تباہی ہے، مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کرنی ہے، بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے 25 ہزار روپے متاثرین کو دیےجائیں گے جب کہ اگلے مرحلےمیں بحالی کاکام کیاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں ہونے والی بارش کا پریشر دنیا بھر کا کوئی ڈرین کا نظام…
لاہور: (ویب ڈیسک) لوہاری گیٹ میں رکشہ ڈرائیور نے چالان سے دلبرداشتہ ہوکر پر اپنے رکشے اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے انسپکٹر کی موٹرسائیکل کو آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ میں رکشہ ڈارئیور افتخار ریلوے اسٹیشن کی طرف جا رہا تھا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے انفورسمنٹ انسپکٹر علی نے اس کا 2 ہزار روپے کا چالان کردیا۔ افتخار نے غصے میں آکر اپنے رکشے کو آگ لگادی اور اس کے ساتھی نے انفورسمنٹ انسپکٹر کی موٹرسائیکل جلا دی۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
کراچی: (ویب ڈیسک) گلشن اقبال کے علاقے میں گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری اورچھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 میں 2 روز قبل گھر کے سامنے سے ہائی روف گاڑی چوری کرلی گئی جب کہ اسی روز گلشن اقبال بلاک 2 سے کار بھی چوری کی گئی۔ پولیس کے مطابق گلشن ڈگری کالج کے طالب علم بھی موٹرسائیکل لفٹر سے محفوظ نہیں ہیں اور 4 روز قبل کالج کے سامنے سے طالب علم کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق گلشن اقبال تھانے میں 17 اگست سے 21 اگست کے دوران 20سے زائد موٹرسائیکلیں…
کراچی: (ویب ڈیسک) اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں 2 ڈاکوؤں نے بینک کے باہر موجود پیٹرول پمپ کے عملے سے 36 لاکھ روپے چھین لیے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5 ای میں شاہراہ اورنگی پر بینک کے باہر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں 2 نامعلوم ملزمان پیٹرول پمپ کے مینیجر سے 36 لاکھ روپے چھین کر فرارہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ پیٹرول پمپ کے مینیجر منور کی مدعیت میں پیرآباد تھانے میں درج کرلیا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ پمپ کا مینیجر اپنے ملازم کے ساتھ موٹر سائیکل پر 36 لاکھ روپے لے کر نکلا جسے بینک…
لاہور : (ویب ڈیسک) بلوچستان اور سندھ کے سابق گورنر رحیم الدین خان انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج شام کیولری گراؤنڈ لاہور میں ادا کی جائےگی۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔ 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی دےدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بنچ نےکیس کی سماعت کی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بنچ میں شامل ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ یہ قابل اعتراض ریمارکس کب…
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ گزشتہ رات منی بجٹ سامنے آ گیا، اب ایک اور منی بجٹ جلد آنے والا ہے۔ شوکت ترین نے جہانگیر ترین سے ملاقات کا بھی انکشاف کیا۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی میں واپس آنے سے متعلق کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاست پر کوئی بات نہیں ہوئی۔یہ افواہیں ہیں کہ مل کر کوئی سیاسی جماعت بنانے جا رہے ہیں۔ ملاقات میں…
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں پی ڈی ایم قیادت کیخلاف ماضی میں نفرت انگیزتقاریر کرنے پر مقدمے کیلئے درخواست جمع کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کی صوبائی کابینہ نے شہباز شریف، نواز شریف، مریم نواز، فضل الرحمٰن اور دیگر سیاسی قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔ صوبائی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تحریری شکایت پر مقدمات کے اندراج کا اختیار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو تفویض کردیا۔ تھانہ شرقی پشاور میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست نور شیر ایڈووکیٹ…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہاتھ لگانا اتنا آسان نہیں، عمران خان کو ہاتھ لگا کر تو دیکھیں ان کو پاکستان میں کیا دنیا میں جگہ نہیں ملے گی۔ اسلام آباد میں موجود مختلف وفود اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ یہ جو باتیں کر رہے ہیں گرفتاری کی یہ تو خود سارے ملزم و مجرم ہیں ان کی جگہ جیل میں ہے۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے ملک کےلئے کیا کیا؟ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ…
