Author: Khabrain News

نیویارک: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ سیریز گیم آف تھرونز کا پریکوئل ‘ہاؤس آف ڈریگن’ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔ افسانوی کہانیوں پر مبنی ہاؤس آف ڈریگن کی پہلی قسط ریلیز ہوتے ہی شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی، سیریز کے ریلیز ہوتے ہی امریکہ میں ایک بڑی تعداد نے سیریز کو نشر کرنے والی آفیشل سٹریمنگ ایپلیکیشن ایچ بی او میکس کا رُخ کیا جس سے چینل کی ایپلیکیشن ڈاؤن ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً 3 ہزار صارفین کو سیریز دیکھنے میں مشکلات کا سامنا رہا جس کے باعث شائقین مایوس نظر آئے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے ایشیا کپ 2022 میں انجری کے باعث باہر ہوجانے پر ردعمل دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر مداحوں کی یاد میں ایک ٹوئٹ کی اور ان سے 15 منٹ کا سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا۔ اس دوران ایک صارف نے درخواست کی کہ لالہ شاہین تو انجرڈ ہیں، آپ ہی ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔ اس کے جواب میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ میں نے اس کو پہلے بھی منع کیا تھا کہ آپ فاسٹ باؤلر ہو، ڈائیو مت…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے ہیڈ وچ راہول ڈریوڈ کورونا میں مبتلا ہو گئے۔راہول ڈریوڈ کی ایشیا کپ کے لیے ٹیم کے ہمراہ شرکت مشکوک ہوگئی۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا.پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے۔ سوشل اورڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا،اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ‏ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے، بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ 20کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ شکار ہے ، ن اور ش آمنے سامنے آنے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے لیے فوج فراہم کرنے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے لیے فوجی اہلکار بھیجے گا۔ قطر میں فٹبال ورلڈکپ کے لیے دوحا اور اسلام آباد کے درمیان طے پانے والے سیکیورٹی معاہدے کی منظوری کابینہ نے دی ہے۔ واضح رہے کہ قطر میں رواں سال نومبر میں فٹبال ورلڈ کپ منعقد کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر آج قطر روانہ ہورہا ہوں، دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی کی فضا مزید بہتر ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تاریخی دوطرفہ روابط کو اور بھی زیادہ موثرسٹرٹیجک تعلقات میں بدلنا چاہتے ہیں، دورہ قطر کے موقع پر کاروباری برادری سے ملاقاتوں میں انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے بارے میں آگاہ کروں گا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا…

مزید پڑھیں

دبئی : (ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا۔ افتخار احمد، عثمان قادر، حیدر علی اور آصف علی دوپہر میں لاہور سے دبئی پہنچیں گے۔محمد حسنین یوکے سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔ قومی اسکواڈ آج ہوٹل میں آرام کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی ۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق، تکنیکی خرابی کے باعث معطل انٹرنیٹ سروس کو بحال کردیا گیا۔ رات بھر ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد سمیت اہم شہروں میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی فائبر کیبل میں کئی جگہوں پر کٹ کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔ واضح رہے کہ صارفین کو ایک ہفتے میں دوسری بار انٹرنیٹ میں خرابی کا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے کمرے پر چھپاپا مارا ہے۔ ایس ایس پی کی سربراہی میں پولیس نے شہباز گل کے کمرے پر چھپامارا جہاں سے شہباز گل کے کمرے سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ پولیس شہباز گل کو بھی ہتھکڑیوں میں لائی تھی۔ پولیس کے مطابق کمرے سے ایک پستول اور موبائل فون ملے ہیں۔ پستول سے متعلق شہباز گل نے بتایا کہ یہ پستول میرا نہیں ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق کمرے سے ایک سیٹلائٹ فون بھی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 286 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی ایچ کے مطابق 116 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید دو مریض دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیں