اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے اور اثاثے منجمد کرنے کے معاملے پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ اسحاق ڈار نے وکیل سلمان بٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ حکومت نے پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمر درد سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوں اور بیرون ملک علاج ابھی بھی جاری ہے۔ اسحاق ڈار نے درخواست میں استدعا کی کہ کیس 25 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) سندھ اور بلوچستان میں حالیہ غیر معمولی بارشوں سے پاکستان ریلوے کا انفرا اسٹرکچر بھی بری طرح تباہ ہوا ہے، انتظامی مشکلات اور مسافروں کے حفاظتی نقطہ نظر سے محکمہ ریلوے نے اپ اینڈ ڈاؤن کی مزید 10 ٹرینیں عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ تیمور غلزئی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سندھ اور بلوچستان میں سیلابی صورتحال اور ریلوے کے آپریشن کے بارے میں آگاہی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل پر تشدد کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شہباز گل پر جنسی تشدد ہوا نہ جسمانی، رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ شہباز گل نے بھی اپنے تحریری بیان میں جنسی تشدد کا ذکر نہیں کیا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ شہباز گل پر جنسی تشدد کی تصدیق کوئی بھی ماہر نہیں کرسکا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 6 رہنما پولیس کے پاس آئے تھے، ان کے پاس بھی تشدد کا کوئی ثبوت نہیں تھا، تحقیقاتی رپورٹ آئی جی…
لاس انجلس: (ویب ڈیسک) جسم میں بعض اجزا کی کمی سے فوری طور پر صحت بگڑ سکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی کمی بیشی نوٹ کرنے والے ایک قابلِ بھروسا نظام کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب اس ضمن میں جسم میں لیتھیئم کی کمی بیشی معلوم کرنے والا ایک ٹچ سینسر بنایا گیا ہے جو پسینے کے اجزا کی بدولت کام کرتا ہے۔ اس میں سب سے اہم کیفیت لیتھیئم کی ہے جس کی کمی بیشی سے بائی پولر مرض یا ڈپریشن کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ بدن میں لیتھیئم کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے خاتون جج کو دھمکانے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے لارجر بینچ بنانے کو سراہتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق خاتون جج کا نام لے کر تنقید نہ صرف جج بلکہ پورے عدالتی نظام کے وقار کے خلاف ہے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب…
لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے خاندان کو لندن سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دوران تعلیم ان کے بچے ‘نارمل’ زندگی گزار سکیں۔ بچوں کے اسکول کے دوران خاندان کی منتقلی کا اعلان کنگسٹن پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔ برطانوی شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق شہزادہ ولیم ، کیٹ مڈلٹن اور ان کے بچے لندن سے 25 میل دور ونڈسر کیسل کے ایڈیلیڈ کاٹیج میں قیام کریں گے۔ اس طرح یہ خاندان ملکہ الزبتھ دوم کے قریب رہنے لگے گا جو ونڈسر کیسل میں ہی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو پارٹی چیئرمین عمران خان کا قائم مقام چیف آف اسٹاف مقرر کردیا گیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل ان دنوں افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں شبلی فراز کو پارٹی چیئرمین عمران خان کا قائم مقام چیف آف اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق شبلی فراز فوری قائم مقام چیف آف اسٹاف چیئرمین پی ٹی آئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ خانہ کے بیچے گئے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے ریفرنس پر انہیں جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے حوالے سے محسن رانجھا کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہرنے کہا کہ ہمیں جواب دائر کرنے کیلئے تین ہفتے کا وقت دیا جائے، ہم نے اکاؤنٹ کی تفصیلات لینی ہیں،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ہائیکورٹ نے شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر وفاقی حکومت اور سیکرٹری داخلہ کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ہائیکورٹ کے کسی ریٹائرڈ جج کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے دوران ایس ایس پی رینک کا افسر سپروائز…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتقامی کارروائی جاری ہے، یہ شہباز گل کا بدلہ لینا چاہتے ہیں، پرویز الٰہی عمران خان کوغلط رپورٹس دے رہے ہیں، پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑی ہے، پرویز الٰہی اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی ملک دشمن بیانیے کو پروان چڑھا رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، خاتون جج…
