اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے خاتون جج کو دھمکانے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے لارجر بینچ بنانے کو سراہتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق خاتون جج کا نام لے کر تنقید نہ صرف جج بلکہ پورے عدالتی نظام کے وقار کے خلاف ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خاتون سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے معاملےکا نوٹس لے لیا۔
عدالت نے رجسٹرار کے نوٹ پر معاملےکا نوٹس لیا اور اس کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا جبکہ لارجربینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی کل سماعت کرے گا۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
