Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 286 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی ایچ کے مطابق 116 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید دو مریض دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیں

روٹرڈیم: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ نیدرلینڈز کے خلاف جیت کا تمام کریڈٹ باؤلرز کو جاتا ہے، شاہین شاہ آفریدی کی ایشیا کپ میں کمی محسوس ہوگی، نوجوان کھلاڑی آگے آکر اپنا ٹیلنٹ دکھائیں۔ پی سی بی آفیشل پر اپنے ویڈیو پیغام میں بابراعظم نے کہا کہ نیدرلینڈز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ہمارا یہی پلان تھا کہ مشکل کنڈیشنز میں بیٹنگ کر کے سکور کریں، پہلے دس اوورز میں وکٹ بہت مشکل تھی، باؤلرز کو مدد مل رہی تھی، ہماری یہی کوشش تھی کہ پارٹنر شپ قائم کرکے سکور کو…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔ ایس پی بلدیہ فیضان علی کے مطابق ملزمان نے پیر آباد میں پڑول پمپ پر 30 لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور 29 لاکھ روپے بھی برآمد کئے گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے پولیس پارٹی کے لیے انعام کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ بین الاقوامی اداروں کو ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری ریلیف اور بحالی کی کاوشوں سے آگاہ کیا جائے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے 37 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر متاثرہ گھرانے کو 25 ہزار روپے…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) پولیس نے ’پانچ مسلمانوں کو نام نہاد گاؤ رکشا (گائے کی حفاظت) کے نام پر زندہ جلانے‘ کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اسمبلی کے ایک سابق رکن (ایم ایل اے) کے خلاف “نفرت اور دشمنی کو فروغ دینے” کا مقدمہ درج کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے سابق ایم ایل اے گیان دیو آہوجا کو ایک ویڈیو میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ان کے حامیوں نے گاؤ رکشا کے الزام میں اب تک “پانچ مسلمانوں کو زندہ جلادیا” جس کے بعد…

مزید پڑھیں

کیف: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین کے یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کے قریب توپ خانے کے گولوں کی برسات کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کا 31 واں یوم آزادی 24 اگست کو منایا جائے جس دن یوکرین نے سویت یونین سے آزادی حاصل کی تھی۔ اس سال یوکرین پر جنگ مسلط ہے اور یوم آزادی سے محض دو دن قبل روس نے بمباری کردی۔ روسی میزائلوں اور گولوں نے یوکرین کے شہر اوڈیسا کے قریب اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں جوہری پلانٹ ہونے کے علاوہ بحیرہ اسود کی بندرگاہ اور…

مزید پڑھیں

ہیمپٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں سمندر میں گِر جانے والی خاتون کی انگوٹھی سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل کرنے کے بعد ڈھونڈ لی گئی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق فرانسِسکا ٹِیل کا کہنا تھا کہ رواں ماہ وہ نیو ہیمپشائر کے ایک قصبے ہیمپٹن میں نارتھ بیچ پر اپنے شوہر کے ساتھ تھیں جب فٹبال اچھالتے وقت ان کی انگلی سے شادی کی انگوٹھی پھسل کر سمندر میں کھو گئی۔ یہ انگوٹھی ان کی پڑ دادی کی تھی۔ 29 سالہ خاتون نے بتایا کہ گھنٹوں تک تلاش کرنے کے بعد بھی پانی میں انگوٹھی نہیں مل سکی۔ فرانسِسکا ٹیل نے اپنے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی۔ پمز کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہبازگل مکمل طور پر ہشاش بشاش اور ہوش میں ہیں اور بالکل نارمل ہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بورڈ نے شہباز گل کا مکمل جسمانی طبی معائنہ کرنا چاہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا، شہباز گل نے صرف سینےکا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے تسلیم کیا کہ ان کی صحت نیبولائز کرنے سے بہتر ہوئی، شہباز گل کے تمام خون کے نمونے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کل رات عوام سڑکوں پر نکل آئے ورنہ انہوں نے مجھے بھی پکڑنا تھا، رات کو 3 بجے انہوں نے مجھے گرفتارکرنا تھا، اگر میں بھی شہباز گل کی طرح ہوتا تو انہوں نے مجھے گرفتار کر کے پھینٹا لگانا تھا، اگر گھر میں کوئی ڈاکہ مارے تو کیا اس کے ساتھ مفاہمت کریں گے؟ جس نے ملک پر ڈاکہ مارا ان سے کیسے مفاہمت کروں، مشرف نے جب ان کو این آر او دیا تو ملک بہت پیچھے…

مزید پڑھیں

لاڑکانہ: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم آپ کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ٹیکنیکل کالج لاڑکانہ میں متاثرین سیلاب سے ملاقات کے دوران کرائی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری سندھ اور جمیل سومرو سمیت دیگر پارٹی رہنما، اراکین اسمبلی اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے فلڈ کیمپس میں متاثرین سے بات چیت کے…

مزید پڑھیں