اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ قطر کیلئے اسلام آباد سے دوحہ روانہ ہو گئے۔ وزیرِ اعظم امیرِ قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آلثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں. وزیرِ اعظم کا دورہ قطر، پاکستان قطر دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے. وزارتِ عظمی سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم کے پہلے دورہ قطر کے دوران پاکستان میں زراعت، قابلِ تجدید توانائی،ہوابازی، انفراسٹرکچر، سیاحت، لائف اسٹاک، اشیاء خوردنوش کی برآمدی صنعت و دیگر…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے متفرق درخواست دائر کر دی، درخواست میں عمران خان کے ویڈیو کلپس ریکارڈ پر لانے کی استدعا کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان پر پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف توہین عدالت کیس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے متفرق درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان کے ویڈیو کلپس ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں، اس لیے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر دیئے گئے بیانات کی…
کراچی: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایک شخص فوج، پولیس اور عدلیہ کو دھکمیاں دے رہا ہے،اداروں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا پڑے گی۔ سا بق صدر آصف زرداری سے سندھ کے وزرا نے ملاقات کی، اس موقع پران کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک شخص کا دن بہ دن اقتدار کا نشہ اس کو پاگل کر رہا ہے، وہ شخص ہر روز اداروں پر تنقید کررہاہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افسر اور سپاہی جان کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ فوج ، پولیس اور اس کے بعد عدلیہ کی خاتون…
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے سرکاری اسکولوں میں بچے موسیقی سیکھیں گے۔ محکمہ تعلیم نے میوزک اور آرٹ ٹیچرز بھرتی کرنے کی تیاری کرلی۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ ہائی اسکولز میں میوزک اور آرٹ ٹیچرز لارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے آدھے بچے اسکول نہیں جاتے، پرائیویٹ سیکٹر کے پاس پیسے نہیں ہیں، سیاستدانوں و تاجروں کو حصہ ڈالنا چاہیے، وزیر خزانہ انہوں نے کہا ہے کہ ساڑھے سات سو میوزک اور اتنے ہی آرٹ ٹیچرز بھرتی کرنے کےلئے اشتہار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ موسیقی کی تعلیم سے بچوں میں گانے…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نےامداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کےلیے 80 ارب روپے چاہئیں۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ جوقربانی اورایثار کا جذبہ قوم اور اداروں نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب کے موقع پر دکھایا آج بھی وہی جذبہ دکھائیں۔ پوری قوم آگے بڑھ کر ہاتھ بٹائے تو ہم کئی گنا زیادہ رفتار سے متاثرین کی جلد امداد اور بحالی میں کامیاب ہوسکتے ہیں،سیلاب زدگان کےلیے قائم فنڈ میں دل کھول کرعطیات جمع کرائیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ایثاراور قربانی میں ہماری قوم دنیا…
لاہور: (ویب ڈیسک) آج سے چھبیس اگست تک جنوبی پنجاب اور سرگودھا ڈویژنز میں مون سون کی تازہ لہر کا امکان ہے۔ مون سون کے نئے سپیل سے متعلق پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے چھبیس اگست تک جنوبی پنجاب اور سرگودھا ڈویژنز میں مون سون کی تازہ لہر کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ کے بالائی علاقوں میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطاق چھبیس اگست تک ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں سے مزید پانی…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاک فوج ٹیمیں متاثرین کومحفوظ مقامات پرمنتقل کررہی ہیں۔ راشن اور تیار کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر سندھ۔ بلوچستان اور پنجاب میں امدادی سامان پہنچانے میں مصروف ہیں۔ پاک فوج کی ٹیموں کی حیدرآباد،سانگھڑ،بدین،ٹھٹھہ،جامشورو،نوشہروفیروزمیں ریسکیوسرگرمیاں جاری ہیں۔آرمی کے2ہیلی کاپٹرز سندھ میں متاثرہ افرادکومحفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔ پاک فوج اور ایف سی کے دستے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں۔ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور نوشکی میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس کا جواب دینے کےلئے الیکشن کمیشن سے 4 ہفتے کا وقت مانگ لیا،چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ اتنا زیادہ وقت نہیں دے سکتے،الیکشن کمیشن نے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور پیش نہ ہوئے،معاون وکیل نے بتایا کہ ان کے دوسرے وکیل انور منصوربھی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں،تحریک انصاف…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ پر منفی پراپیگنڈا مہم کی انکوائری رپورٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کو کلین چٹ دے دی گئی۔ حکومت کی قائم کردہ 6 رکنی کمیٹی نے رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پراپیگنڈہ مہم منظم نہیں بلکہ انفرادی طو رپر چلائی گئی۔ حاصل ہونیوالی تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال سیاسی جماعتوں کےملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، منفی مہم انفرادی طور پر چلائی گئی۔ ایف آئی اے کے 4 اور حساس اداروں کے دو افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی نے…
نیویارک: (ویب ڈیسک) اٹلانٹا میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک،ایک زخمی ہوگیا۔ مشتبہ خاتون حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر اٹلانٹا میں اکتالیس سالہ شخص کو نو گولیاں ماری گئیں جبکہ ساٹھ سالہ شخص تین گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے مشتبہ خاتون حملہ آور کو ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
