کیف: (ویب ڈیسک) روسی حملوں کے پیش نظر یوکرین کے یوم آزادی کی تقریبات پر پابندی عائدکردی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر زیلنسکی نے اکتیسویں یوم آزادی پر روسی حملے کا خدشہ ظاہرکیا ہے جس کی وجہ سے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہر طرح کے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے یوکرینی فورسز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ واضح رہے اس سے قبل یوم آزادی کی تقریب کے لیے کیف کی شاہراہوں پر جنگ میں تباہ شدہ روسی ٹینک نمائش کیلئے رکھے گئے تھے۔
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 216 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 217 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔ رواں کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ دوسری طرف سعودی ریال کی…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی 100 انڈیکس 540.12 پوائنٹس کی بڑھوتری کے بعد 43366.78 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.26 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 13کروڑ 81 لاکھ 21 ہزار 459 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کی جموں کی عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی درخواست مسترد کردی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ عدالت نے یاسین ملک کو قانونی مدد کی پیشکش کی جسے یاسین ملک کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یاسین ملک کو دہلی کی تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ یاسین ملک کے خلاف 4 بھارتی فضائی اہلکاروں کے قتل کے مقدمے کی سماعت جاری ہے۔ عدالت نے ستمبر کے تیسرے ہفتے میں اگلی…
حیدرآباد: (ویب ڈیسک) بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 32 اموات رپورٹ ہوئیں۔ پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق مجموعی طور پر اب تک بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ کے اضلاع میں 263 اموات ہوچکی ہیں۔ 701 افراد بارشوں اور سیلاب کے باعث زخمی بھی ہوئے ہیں۔120 بچے، 84 مرد جبکہ 35 خواتین متاثرہ اضلاع میں جانبحق ہوئے ہیں۔ سیلابی صورتحال کے وجہ سے سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 266 مویشی ہلاک ہوئے۔اب تک مجموعی طور پر 3 ہزار 150 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز کے ذرائع…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے لیے مزید سخت شرائط سامنے آگئیں۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بھیجے گئے لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس چھوٹ قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر نہیں دی جائے گی، جب کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس چھوٹ کے لیے ایس آر او جاری کرنے پرپابندی ہوگی۔ ایل او آئی میں کہا گیا ہےکہ کسی شعبے کو ٹیکس رعایت کے لیے،کنسٹرکشن سیکٹر اور خفیہ اثاثے ظاہرکرنے کے لیے ایمنسٹی بھی قومی اسمبلی سے منظور کرانا ہوگی۔ ایل او آئی…
کراچی: (ویب ڈیسک) کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو الگ الگ درخواستیں دے دیں۔ کے الیکٹرک نے سہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی الگ الگ درخواستیں نیپرا میں جمع کرائیں جس میں بجلی سستی اور مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 14 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے اور یہ اضافہ اپریل تا جون 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی دائر کی ہے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں چیئرمین اوگرا سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سخت سوالات کیے گئے جس میں چیئرمین نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر وضاحتیں دیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس چیئرمین سینیٹر عبدالقادر کی زیرصدارت ہوا جس میں چیئرمین اوگرا سمیت پیٹرولیم ڈویژن کے حکام شریک ہوئے جب کہ کمیٹی نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر چیئرمین اوگرا سے سخت سوالات کیے۔اجلاس کے دوران کمیٹی کے رکن فدا محمد نے سوال کیا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سستی اور پاکستان میں مہنگی ہورہی ہیں، اس کی وجہ کیا…
کراچی: (ویب ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا معاملہ ایک بار پھر عدالت پہنچ گیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے پر درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ دوران سماعت جسٹس صلاح الدین پنہور نے درخواست گزار عبدالاحد خان ایڈووکیٹ سے سوال کیا کہ عامر لیاقت سےآپ کا تعلق کیا ہے؟ اس پر درخواست گزار نے بتایا کہ میں عام شہری کے طور پر پیش ہوا ہوں۔ درخواست گزار کا مؤقف سن کر جسٹس صلاح الدین…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے 10 ستمبر سے پہلے حکومت کا تختہ الٹنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے پہلے جلسے سے حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا جارہا ہے، اگر (ن) لیگ نے کچھ کیا تو عوام کا بھرپور ردعمل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آواز بند کرنے کے لیے میڈیا پر پابندی لگائی جارہی ہے اور موٹر ویز کو بند کیا جارہا ہے تاکہ لوگ اسلام آباد نہ پہنچیں، ان کے ان اقدامات…
