تازہ تر ین

روسی حملوں کا خطرہ، یوکرین کے یوم آزادی کی تقریبات پر پابندی عائد

کیف: (ویب ڈیسک) روسی حملوں کے پیش نظر یوکرین کے یوم آزادی کی تقریبات پر پابندی عائدکردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر زیلنسکی نے اکتیسویں یوم آزادی پر روسی حملے کا خدشہ ظاہرکیا ہے جس کی وجہ سے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہر طرح کے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے یوکرینی فورسز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔
واضح رہے اس سے قبل یوم آزادی کی تقریب کے لیے کیف کی شاہراہوں پر جنگ میں تباہ شدہ روسی ٹینک نمائش کیلئے رکھے گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain