Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • 27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز
    • امام، رضوان کو بڑا جھٹکا، پریذیڈنٹ ٹرافی میں کھیلنے کی اجازت نہ ملی
    • سائم ایوب کو CPL سے بلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین: کمنٹیٹرناصر حسین
    • یمن کے موخا ایئرپورٹ پر سعودی فضائی حملے
    • ڈرون حملوں سے بچاوں کیلئے کے پی تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب
    • پولیو سے متعلق غلط معلومات کے ادراک کیلئے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ
    • سندھ میں بد ترین کرپشن عوام مشکلات کا شکار ہیں حافظ نعیم الرحمان
    • ایران، خلیجی ممالک کا عمان میں اہم اجلاس آبنائے ہرمز پر معاہدے کی کوشش
    • فلپائن کے مسافر بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی،5افرادہلاک
    • قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
    • علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
    • کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
    • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
    • لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
    • بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
    • بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
    • موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سندھ اور بلوچستان میں بارشوں سے انفرا اسٹرکچر تباہ، 10 ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان

    By Khabrain Newsاگست 22, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) سندھ اور بلوچستان میں حالیہ غیر معمولی بارشوں سے پاکستان ریلوے کا انفرا اسٹرکچر بھی بری طرح تباہ ہوا ہے، انتظامی مشکلات اور مسافروں کے حفاظتی نقطہ نظر سے محکمہ ریلوے نے اپ اینڈ ڈاؤن کی مزید 10 ٹرینیں عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    اس سلسلے میں پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ تیمور غلزئی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سندھ اور بلوچستان میں سیلابی صورتحال اور ریلوے کے آپریشن کے بارے میں آگاہی دی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے سندھ اور بلوچستان میں ریلوے ٹریکس، یارڈز اور انفرا اسٹرکچر برے طریقے سے متاثر ہے۔ پاکستان ریلوے کی مرکزی ریلوے لائن پر روہڑی جنکشن سے آگے ٹنڈو مستی خان اور گمبٹ اسٹیشن کے درمیان اور محراب پور ریلوے اسٹیشن سے لاکھا ریلوے اسٹیشن کے درمیان ریلوے ٹریک برے طریقے سے متاثر ہوا ہے
    انہوں نے بتایا کہ اسی طرح بلوچستان میں کوئٹہ کی طرف جانے والی لائن پر جیکب آباد سے سبی ریلوے اسٹیشن کے درمیان پورا ٹریک سیلاب کی زد میں ہے جس کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حفاظتی نقطہ نظر سے آئندہ چند دنوں میں پانچ ٹرینیں عارضی طور پر معطل کی جا رہی ہیں۔
    معطل کی جانے والی ٹرینوں میں 13 اپ اینڈ 13 ڈاون عوام ایکسپریس، 7 اپ اور 7 ڈاؤن تیزگام ایکسپریس، 45 اپ اور 45 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس، 41 اپ اور 41 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس اور 15 اپ اور 15 ڈاؤن کراچی ایکسپریس شامل ہیں۔
    واضح رہے کہ کوئٹہ کیلئے جانے والی 39 اپ اور 39 ڈاؤن جعفر ایکسپریس اور 3 اپ اور 3 ڈاؤن بولان میل پہلے ہی جزوی طور پر معطل کی جا چکی ہیں۔
    چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے بتایا کہ جیسے ہی بارشیں رکتی ہیں اور سیلابی پانی نکلتا ہے ریلوے تنصیبات کی مرمت کی جائے گی جس کے بعد ٹرینوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
    انہوں نے کہا کہ جو مسافر اپنے ٹکٹس کا ری فنڈ لینا چاہیں انہیں فوری ری فنڈ دینے کیلئے تیار ہیں جبکہ جو مسافر اپنا سفر جاری رکھنا چاہتے ہیں انہیں دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.