لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم آج رات 12 بجے عمران خان کے ساتھ مل کر پاکستان کی 75ویں سالگرہ کا جشن منائے گی۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یا دنیا میں جہاں بھی پاکستانی موجود ہوں تمام لوگ اس کا حصہ بنیں۔ مینار پاکستان میں عمران خان بڑے بڑے جلسے کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج کی تقریب شایان شان ہو گی۔ پاکستان کی آزادی کے لیے لاکھوں خاندان…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا تو یہ پھر نئے جذبے سے لوٹی۔ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر اسلام آباد میں قومی پرچم کی پینٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔ اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر پولیس اور ایف سی کے دستوں نے سلامی پیش کیا۔ ایس ایس یو سندھ پولیس اور سی ٹی ڈی اسلام آباد پولیس کے دستوں نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ اسلام آباد پولیس کے مختلف…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ نے یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔ پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے میں بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے مسحور کن ملی نغمہ کا اجرا کر دیا ہے اور پاک فضائیہ کے شاہین دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت چوکس و تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) مادر وطن کی ڈائمنڈ جوبلی اتوار کو ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں تاکہ ایک آزاد ملک میں رہنے کے احساس سے لطف اٹھایا جا سکے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہو گا، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی خوشحالی، یک جہتی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ ملک کے تمام شہروں میں پرچموں، بیجز اور سٹیکرز کے علاوہ بچوں بڑوں کے کپڑوں کے سٹال قائم کئے گئے ہیں، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھ کرپارٹی کو ملنے والے فنڈز اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے قیام سے لےکر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ فیس کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان تمام قومی و بین الاقوامی کمپنیوں، کاروباری…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کو آج بھی اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے۔ جب لوگ باہر نکلتے ہیں تو سیاسی زلزلہ بہت دور تک جاتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو شکست دی گئی اور آج تاریخی اجتماع ہو گا۔ عمران خان سازش کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے لوگ جلسہ گاہ کے اندر ہوں گے اتنے ہی باہر ہوں گے۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قوم کو امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے خود امریکہ میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کر رکھی ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا فارن فنڈنگ فیصلے نے اصل سازشیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، عمران نیازی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، جیسے لاہور جلسے کے لئے ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑی گئی وہی حال پاکستان کی معیشت اور خارجہ پالیسی کا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی سیاسی مفاد کے لئے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم مہم چلائی گئی،…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف آج لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میدان لگا لیا۔ پی ٹی آئی کے لاہور میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی،پارٹی کارکنوں کی جانب سے جلسے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جلسہ کے لئے عمران خان گزشتہ روز ہی لاہور پہنچ گئے تھے، انتظامات دیکھنے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف نے گزشتہ رات ہاکی سٹیڈیم کا دورہ بھی کیا۔ جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے مختلف راستے بنائے گئے ہیں، خواتین ، فیملیز کے بیٹھنے اور داخلہ الگ دروازے سے…
سوات : (ویب ڈیسک) سوات میں امن وامان کو برقراررکھنے کے لیے بالائی علاقوں میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق ضلع بھر میں پولیس کی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ضلع بھر میں مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مشتبہ افراد پر نظر رکھی جارہی ہے۔
لاہور : (ویب ڈیسک) ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے لاہور اور کوئٹہ ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران آئس ہیرون برآمد کرلی۔ اے ایس ایف ترجمان کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے ابوظبی جانے والے مسافر شیرباز سے 5.16 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم نے ہیروئن اپنے دستی سامان میں مہارت سےچھپارکھی تھی۔دوسری جانب کوئٹہ ائیرپورٹ سےدبئی جانے والے مسافرباسط علی سے 5 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعداے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
