لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز حکومت تسلیم ہے نہ دھمکی آمیز خط پر اس کا کمیشن، دھاندلی کی طرح اس معاملے کی بھی کھلی سماعت مانیں گے، تمام فیصلے ہمارے خلاف دینے والے چیف الیکشن کمشنر کو ن لیگ میں عہد ہ دے دو، بطور وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا، پاکستانی میر صادق اور میر جعفر سے مل کر سازش کی گئی، امپورٹڈ حکومت کسی صورت قبول نہیں کریں گے، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا،…
Author: Khabrain News
لندن: (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم آج اپنی 96ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم 21 اپریل 1926کو پیدا ہوئی تھیں، وہ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک راج کرنے والی حکمران ہیں، انہوں نے تخت نشینی کی ستر ویں سالگرہ دو ماہ ہی پہلے منائی ہے ۔ 96ویں سالگرہ کے موقع پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے شاہی محل پہنچی جہاں انہوں نے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ملاقات کی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سالگرہ کے موقع پر ایک تصویر جاری کی گئی ہے، جس میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دن 2 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزراء اور تینوں سروسز چیفس شرکت کریں گے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل سبزواری کا کہنا ہے ہمیں کسی امریکی سفیر نے نہیں کہا کہ ہم سازش کررہے ہیں ، آپ عمران خان کے خلاف ووٹ دیں۔ فیصل سبزواری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے خود اسمبلی توڑ کر امریکی سازش کو کامیاب بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اگر دشمنی کرنی ہو تو عالمی ساہوکار آئی ایم ایف کے ذریعے پاکستان کو قرضے دینا بند کروادیتے ۔ فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی سیٹوں کے نتائج تبدیل کرانے ،…
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے خلاف نئی سازش کا انکشاف کردیا پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی سازش گھڑی جارہی ہے عوام کی کچہری میں رکھنا چاہتا ہوں، الیکشن کمیشن میں ایک سازش گھڑی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے ذریعے سازش تیار کی جارہی ہے، پی ٹی آئی سے جتنے بھی سال کیے گئے جواب دیا گیا، پی ٹی آئی سے سوال کرتے ہو کیا…
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خون کی لڑائی جاری ہے خون کے آخری قطرےتک عمران خان کیساتھ ہوں عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہو جائےگی۔ مینارِ پاکستان لاہور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ روضہ رسولﷺ پر ماؤں کوعمران خان کیلئے روتے ہوئےدیکھا ہے خانہ کعبہ میں لوگوں کوعمران خان کیلئے روتے ہوئے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کا بیٹا وزیرمواصلات لگ گیاہے جس نےکبھی مسجدکاغسل خانہ نہیں بنایااس کو شہبازشریف نے مواصلات کا وزیر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عمران خان کی حکومت میں اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری سالک کو وفاقی کابینہ کاحصہ بنانےکافیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک کل وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ انہیں کونسی وزارت دی جائے گی۔ گزشتہ روز آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ چوہدری سالک کو کابینہ میں شامل…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عمران خان کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے شوکت ترین آمنے سامنے آگئے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان نے آزادی کے بعد پہلے 71 سال میں 250 کھرب روپے کے قرضے لیے ، عمران خان نے پونے چار سالہ دور میں 200 کھرب روپے کے قرضے لے لیے، یعنی 71 سال کے قرضوں کے 80 فیصد کے برابر قرضے عمران خان نے لیے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسی لیے شوکت ترین نے کہا تھا کہ عمران حکومت…
لاہور: (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف نہیں، بس تکلیف ہی دے سکتے ہیں۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور مونس الہٰی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے حقوق کے لیے باہر نکلے ہیں ہم سب اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب اسد قیصر نے چوہدری پرویز الٰہی سے مخاطب ہوکر کہا کہ ‘جب سب اتحادی ساتھ چھوڑ گئے تب بھی آپ نے مشکل وقت میں عمران خان…
لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آزادی مانگی نہیں جاتی، چھین کر لی جاتی ہے، ہم چھین کرآزادی لیں گے، ہرصورت لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ کے تحت لاہور کے مینار پاکستان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان خارجہ سطح پر اپنے فیصلےخود کررہاتھا، فوادچوہدری نے کہا کہ شکر ہے کہ ہمارےاعتراض پر طارق فاطمی کو کان سے پکڑ کر نکال دیاگیا مگر آج خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنادیاگیا۔ جلسے سے خطاب میں فواد چوہدری نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے…
