Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں آتشزدگی کے المناک واقعے پرقائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ سندھ سعید احمد منگریو کی قیادت میں تحقیقاتی ٹیم نے 8 متاثرہ دیہاتوں میں مقامی افراد کے بیانات قلمبند کئے۔ جے آئی ٹی پولیس، ریونیو افسروں، ڈاکٹرز اور ٹی ایم او ذمہ داران کے بھی بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ایک روز پہلے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا تھا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اداروں نے بروقت رسپانس نہیں دیا،…

مزید پڑھیں

ملتان: (ویب ڈیسک) پنجاب کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات روکنے کیلئے حکم امتناع جاری کردیا گیا، الیکشن آرڈیننس 2021 کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہائیکورٹ ملتان بنچ کا بڑا فیصلہ، ہائیکورٹ کے جسٹس شان گل نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں لوکل گورنمنٹ انتخابات روکنے کا سٹے آرڈر جاری کر دیا ہے، عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے27 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔ عدالت میں خانیوال کے محمد اسلم کمبوہ،…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی آسٹریلیا کیلئے روانہ ہونے والی پہلی براہ راست پرواز موخر کر دی گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی براہ راست پرواز 22 اپریل کو لاہور سے سڈنی روانہ ہونی تھی، آخری موقع پر آسٹریلوی وزارت داخلہ نے لاہور، کراچی ایئرپورٹ کی سکیورٹی صورتحال کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی وزارت داخلہ کی جانب سے پی آئی اے کو پرواز موخر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے جائزہ مکمل ہونے تک پہلی دو پروازیں موخر کررہا ہے، پاکستانی سکیورٹی صورتحال اور ایئر پورٹس نظام…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے نائیجیرین ہم منصب نے ملاقات کی، جنرل ندیم رضا نے نائیجیریا اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کا اعادہ کیا گیا جبکہ نائیجیرین چیف نے جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نائیجیریا کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل لکی ایلونئے نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم کی کرسی کو کاروبار بنا رکھا تھا، انہوں نے 58 تحائف بیچ کر توشہ خانہ سے جتنا پیسہ کمایا، پوری زندگی میں نہیں کمایا، 4 کروڑ کی گھڑی لے کر 18 کروڑ میں فروخت کی گئی، میرا تحفہ، میری مرضی نہیں چلے گی، پی ٹی آئی چیئرمین منی ٹریل دیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، کہا جارہا ہے میرا تحفہ میری مرضی، یہ پاکستان کے وزیراعظم کا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قوانین میں ترمیم کی جائے گی۔ کابینہ اس حوالے سے کمیٹی برائے ای سی ایل نے قوانین میں ترمیم کی سفارش کردی ہے۔ نئے قوانین کے تحت انتہائی ضروری ہونے پر ہی نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیسز نمٹانے کا وقت مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، وقت مقرر کرنے کی تجویز کئی کئی سال سے زیر التوا درخواستوں کے باعث…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے قربانیاں دے کر بھی ہمیشہ اداروں کا ساتھ دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے آرٹیکل 63اے کی تشریح سےمتعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔ رضا ربانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی ریفرنس کے بعد آئینی عہدیداروں نے آئین کی خلاف ورزی کی، آئین کیلئے کھڑے ہونے پر ہی اداروں کے خلاف مہم چلی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ آئین کی بالادستی کیلئے کھڑی ہے، آئین کو…

مزید پڑھیں

ریاض: (ویب ڈیسک) مراکشی نوجوان نے سعودی عرب میں منعقدہ تلاوت قرآن پاک کا مقابلہ جیت کر 13 لاکھ ڈالرز سے زائد انعامی رقم اپنے نام کرلی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے قرآن پاک کو خوش لحن انداز میں پڑھنے کے مقابلوں کا انعقاد کئی برسوں سے کیا جارہا ہے جس میں دنیا بھر سے قاری قرآن شرکت کرتے ہیں انتہائی خوبصورت لحن میں تلاوت قرآن پاک کرتے ہیں۔ رواں برس 80 ممالک سے 40 ہزار قاری قرآن نے شرکت کی، جس میں تمام امیدواروں نے بہترین ادائیگی اور خوش لحانی سے قرآت کی لیکن فاتح…

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی جوہری بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرمت کا تجربہ کیا ہے۔روس کا نیا میزائل فرانس کے رقبے کے برابر علاقے کوتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اورریکارڈ 18 ہزارکلومیٹرتک ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے۔ روسی وزارت دفاع کا بیان میں کہنا ہے کہ سرمت دنیا کا سب سے طاقتور میزائل ہے جس کی رینج سب سے زیادہ ہے۔نیا میزائل روس کی اسٹریٹجک نیوکلیئر فورسز کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا۔ سرمت دیگر قسم کے وار…

مزید پڑھیں

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے نوجوان کوشہید کردیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے بارہ مولا کے علاقے میں فائرنگ کرکے نوجوان کوشہید کردیا۔ بھارتی فورسزنے نوجوان کوحریت پسند تنظیم کا کارکن ہونے کا الزام لگا کرجعلی مقابلے میں شہید کیا۔ بھارتی فورسزنے بارہ مولا کا محاصرہ کرلیا اورگھرگھرتلاشی میں متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔ نوجوان کی شہادت کے بعد بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے سیکڑوں افراد پربھارتی فوجیوں نے تشدد کیا جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے۔ بارہ مولا اورنواحی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے اورموبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔بھارتی…

مزید پڑھیں