Author: Khabrain News

پالو آلٹو، کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے 22 اپریل کو یومِ ارض پر میسنجر پر خوبصورت سرسبز تھیم، اسٹیکر اور ری ایکشن پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بالخصوص بچوں کے لیے بھی مختلف موضوعات پر تصاویر اور خاکے بنائے گئے ہیں جو فطرت اور زمین سے ہمارے تعلق کو بیان کرتے ہیں۔ آج سے ہی ان پرعمل شروع ہوگیا ہے تاکہ بچے ہوں یا بڑے ہمارے مشترکہ گھر کرہِ ارض کی اہمیت کی کو سمجھ سکیں۔ دوسری جانب زور دیا گیا ہے کہ ہم عمل کی بنیاد پر آگے بڑھیں اور زمین کو بچانے…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے گلوکار شوہر نک جونس کے گھر سروگیسی کے ذریعے بیٹی پیدا ہوئی تھی تاہم اس کا نام اب تک میڈیا میں سامنے نہیں لایا گیا تھا۔ جوڑے کی جانب سے جہاں باضابطہ بیٹی کا نام سامنے لانا اب بھی باقی ہے وہیں بھارتی میڈیا کو اس کا پیدائشی سرٹفکیٹ مل گیا ہے۔ پیدائشی سرٹفکیٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے اپنی بیٹی کا نام مالتی میری چوپڑا جونس رکھا ہے۔ واضح رہے کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا دونوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے شائقین کی تنقید کے بعد گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر معذرت کرلی۔ اداکار اکشے کمار حال ہی میں اداکار اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے ہمراہ گٹکے کے اشتہار میں نظر آئے تھے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھڑک گئے تھے اور اداکار پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوسروں کو نشہ آور اشیا سے دور رہنے کی تلقین کرنے والے اکشے کمار جو خود بھی شراب اور سگریٹ نوشی جیسی چیزوں سے دور رہتے ہیں، اب خود گٹکے کے اشتہار میں…

مزید پڑھیں

لاہور:(ویب ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے صحتیاب ہونے کے بعد لوکل ٹورنامنٹ میں میچز کھیلنا شروع کر دیے ہیں۔ دل کی بیماری سے نجات پانے کے بعد عابد علی نے فیصل آباد میں جاری ایس پی ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلا، اوپنر نے 33 گیندوں پر ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ عابد علی کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے دوران کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں کی، ہارٹ سرجری کے بعد پہلا میچ کھیلتے ہوئے تھوڑا نروس ضرور تھا لیکن خدا کا شکر ہے کہ تمام وقت بہت اچھے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان بیس بال ٹیم کو امریکی کوچ رینڈلر آرمز مل گئے جو اگلے ماہ پاکستان آئیں گے۔ بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے امریکی کوچ کے ساتھ معاملات طے پا جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ سید فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینڈل آرمز امریکا میں ورلڈ بیس بال کلاسیک میں ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں، وہ ایشین گیمز کے لیے لگائے جانے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ صدر بیس بال فیڈریشن نے بتایا کہ ایشین گیمز کے لیے مئی کے دوسرے ہفتے سے کیمپ لگانے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، قیمت 9 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 945 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور،کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے بڑھ گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 33 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرلی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ 25 اپریل کو سماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی، سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون پیش ہوئے اور بتایا کہ مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لیے 27 اپریل کو سعودی عرب جانا چاہتی ہیں لیکن انکا پاسپورٹ…

مزید پڑھیں

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 3 دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلا دھماکہ افغانستان کے شہر مزارشریف کی مسجد میں ہوا۔ دوسرے واقعے میں افغان صوبے ننگر ہارمیں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ جلال آباد میں دھماکے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکارجاں بحق اور ایک زخمی ہوا، افغان دارالحکومت کابل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 بچے زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے قرض کی منظوری کے لئے پانچ کڑی شرائط عائد کر دیں۔ آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری حکومت کے لئے بڑا چیلنج بن گئی، ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے پٹرولیم مصںوعات پر دی گئی سبسڈی کو ختم کرنے، بجلی کی قیمتیں بڑھانے، صنعتوں کی دی گئی ایمنسٹی سکیم ختم کرنے اور ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کی مد میں حکومت نے 900 ارب روپے مختص کیے تھے، نو ماہ میں 455 ارب روپے کی رقم خرچ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت عظمی نے ہائی کورٹ کی جانب سے ماڈل کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف کسٹم کی اپیل خارج کر دی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کسٹم کی اپیل پر سماعت کی، سپریم کورٹ نے ہیروئین سمگلنگ کیس میں کسٹمز کی اپیل ابتدائی سماعت کے بعد خارج کر دی، جسٹس اعجاز الا حسن نے استفسار کیا کہ کیا ہیروئن سیمپل قانون کے مطابق لیب بھیجے گئے تھے؟ وکیل کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ…

مزید پڑھیں