اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہباز شریف اور آصف زرداری کی کوششیں کامیاب ہو گئیں، بی این پی مینگل کو کابینہ کا حصہ بننے پر رضا مند کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے دو اراکین کابینہ کا حصہ ہونگے، مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین کو بھی کابینہ میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے، ن لیگ کے جاوید لطیف بھی کابینہ میں شامل ہونگے۔ تقریب حلف برداری بھی آج متوقع ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بی این پی مینگل چاغی واقعہ پر جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر دستبردار ہوگئی ہے،وفد نے وزیراعظم سے…
Author: Khabrain News
لاہور: ضلع کچہری کی عدالت نے علی ظفر کے ہتک عزت کیس میں ہمنا رضا اور فریحہ ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے خلاف کیس پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے کیس پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں مقدمے میں ملوث ہمنا رضا اور فریحہ ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عدالت نے مقدمے میں ملوث اداکار علی گل پیر اور عفت عمر کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی منظوری بھی دی۔ عدالت نے گلوکارہ میشا…
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی پریس کانفرنس پر ردعمل عمران نیازی کو اپنی نا اہلی، کرپشن اور لوٹ مار کی عوام سے باجماعت معافی مانگنی چاہئے، وزیر داخلہ عمران نیازی کو سیاسی مقابلے کے بعد ہی عدم اعتماد کے ذریعے پارلیمنٹ سے باہر کیا، وفاقی وزیر داخلہ عمران نیازی سیاست کے میدان سے بھاگے ہوئے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ معاشی دہشت گرد قومی مجرم ہیں ، وزیر داخلہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) دوبارہ مرتب ہو رہی ہے، جنہوں نے معاشی دہشت گردی کی ہے، انہیں بھاگنے نہیں دیا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی سے خارجہ امور کی ذمہ داریاں اوراحسان مزاری سے انسانی حقوق کے وفاقی وزیر کا قلمدان واپس لے لیا، طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے، ان کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔ پہلے جاری نوٹیفکیشن میں طارق فاطمی کو وزیرمملکت کا عہدہ نہیں دیا گیا تھا۔ معاون خصوصی طارق فاطمی کو وزیر مملکت کے برابرمراعات ملیں گی، وزیراعظم نے گزشتہ روز طارق فاطمی کو معاون خصوصی خارجہ امورتعینات کیا تھا۔ دوسری جانب احسان مزاری سے انسانی حقوق کا قلمدان واپس لے کر انہیں بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان…
لاہور: (ویب ڈیسک) زندہ دلان شہرلاہور میں تحریک انصاف کے پاور شو کے لیے میدان سج گیا۔ مینار پاکستان گراونڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پنڈال میں کارکنوں کی جلسہ گاہ آمد جاری ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کھلاڑیوں سے خطاب کریں گے۔ جلسے کے لیےایک سو بیس فٹ لمبا اور چالیس فٹ اونچا اسٹیج بھی لگ گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے پنڈال میں شرکاء کیلئے پچاس ہزار کرسیاں لگانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ جلسہ میں عمران خان کی تقریر دکھانے کیلئے پندرہ بڑی سکرین…
ارجنٹائن : (ویب ڈیسک) ارجنٹائن میں چلتی ٹرین کے نیچے آنے والی خاتون معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ایک خاتون ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہی تھی کہ اچانک اس کی طبعیت خراب ہوئی اور وہ لڑکھڑاتے ہوئے پٹری کی جانب گر گئی جہاں سے اس وقت ٹرین گزر رہی تھی۔ خاتون کی ٹرین کے نیچے آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو ٹرین کے نیچے آتا دیکھ کر اسٹیشن پر کھڑے مسافر گھبرا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مغرب کے غلاموں کا سورج ڈوبتا نظر آ رہا ہے۔ سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ قائد اعظم نے 23 مارچ 1940 کو جو سفر شروع کیا اس کی تکمیل کی جدوجہد کی ابتدا آج ہے اور عمران خان کی قیادت میں قوم حقیقی آزادی کے لیے کمر بستہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کے غلاموں کا سورج ڈوبتا…
جاپان : (ویب ڈیسک) کھانوں میں مزا مصالحوں سے ہی آتا ہے، اور اگر نمک کم یا زیادہ ہو جائے تو یہ سواد خراب ہو جاتا ہے، اسی لیے ماہرین نے الیکٹرک چوپ اسٹکس تیار کی ہیں جو کھانے میں نمک کا ذائقہ دیں گی۔ جاپان میں سائنسدانوں نے کھانے میں نمک کو شامل کرنے کی ضرورت کو ہی ختم کردیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کی پہلی ایجاد ہو گی جس کے بعد کھانوں میں نمک کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ چوپ اسٹکس ایک منی کمپیوٹر ویئر ایبل پر کام کرتی ہے جو کھانے والے…
امریکا: (ویب ڈیسک) کمپنی کواپنے ملازم کو سرپرائز برتھ ڈے پارٹی دینا مہنگا پڑ گیا۔ کمپنی پر ساڑھے چار لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک میڈیکل لیبارٹری میں کام کرنے والے ملازم کیون برلنگ کو ان کی مرضی کے خلاف برتھ ڈے پارٹی دی گئی جس کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا اور انہیں نوکری سے بھی نکال دیا گیا۔ عدالتی تفصیلات کے مطابق کیون برلنگ نے اپنے ایک سپر وائزر کو پہلے ہی سالگرہ منانے کے حوالے سے اپنی کیفیت کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی فول پروف سکیورٹی یقینی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ شہباز شریف نے عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو فوری اور موثر اقدامات کی سخت ہدایت کی، وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو ذاتی طور پر نگرانی کرنے اور احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹریز کو ہنگامی خط لکھ دیا، جس میں عمران خان کے لئے سخت حفاظتی…
