Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں پاور شو کے موقع پر سکیورٹی خدشات اور نقص امن کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا. میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو سہ پہر چار بجے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، شہر بھر سے نکلنے والی پی ٹی آئی کی ریلیوں اور جلوسوں کے سبب ماس ٹرانزٹ سسٹم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چار بجے کے بعد کسی بھی مسافر کو میٹرو سٹیشن پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی. ماس…

مزید پڑھیں

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین میں آٹھویں ہفتے بھی گھمسان کی جنگ جاری ہے، روس کی فوجیں مشرقی یوکرین میں دفاعی لائن توڑنے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ امریکا کی جانب سے یوکرین کو بھاری اسلحہ کی فراہمی سے صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی ہے، مشرقی یوکرین کے علاقوں لوہانسک، ڈونٹسک، خیرسون اور خارکیف میں یوکرین فورسز بھرپورمزاحمت کررہی ہیں۔ دوسری جانب روس نے 10 ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے، روسی صد رپیوٹن کا کہنا ہے کہ نیا میزائل ماسکو کے دشمنوں کو کسی بھی مہم جوئی سے پہلے دو بار سوچنے…

مزید پڑھیں

پورٹ او پرنس: (ویب ڈیسک) ہیٹی میں چھوٹا طیارہ گلی میں گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر چوالیس منٹ پر اڑان بھری، پرواز دارالحکومت پورٹ او پرنس سے جکمل شہر کی جانب محو پرواز تھی۔ طیارے کا انجن فیل ہونے کا پیغام چار بجکرچار منٹ پر موصول ہوا، ہیٹی کے وزیراعظم نےواقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) محمد رضوان نے ایک اوراعزاز اپنے نام کر لیا، قومی وکٹ کیپر نے وزڈن ٹی 20 کرکٹر کا ایوارڈ جیت لیا۔ قومی بلے باز نے گزشتہ سال انتیس میچز میں 1326 رنزبنائے، قومی کرکٹر ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں، بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا ایوارڈ انگلینڈ کے جو روٹ نے جیت لیا، انہوں نے پندرہ ٹیسٹ میچز میں 1708 رنز سکور کیے تھے۔ سال کے بہترین پانچ کھلاڑیوں میں جسپریت بھمرا ، روہت شرما ، اولی روبنسن، ڈیون کونوے اور ڈین نائیکر کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکا نہ جاسکا، پشاور میں لیموں 600 سے 700 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے، روزہ داروں کے لیے لیموں کی خریداری ناممکن ہو گئی۔ موسم گرما میں رمضان المبارک کی افطاری میں شربت کثرت سے استعمال ہوتا ہے اور شربت میں لیموں کا ہونا بھی ایک لازمی جزو ہے لیکن ماہ صیام میں روزہ داروں کیلئے لیموں کی خریداری ناممکن ہوگئی۔ برکتوں کے مہینے میں لیموں کے زیادہ استعمال سے قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، مارکیٹ میں چائنہ لیموں کی فی کلو قیمت 600…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی عدم فراہمی کی شکایات میں اضافہ ہو گیا، کے الیکٹرک نے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں پانچ روپے ستائیس پیسے اضافے کی درخواست بھی کر رکھی ہے، نیپرا نے ستائیس اپریل کو سماعت مقرر کر دی۔ کراچی میں موسم نے کروٹ لی تو کے الیکٹرک نے ایک بار پھر شہریوں کا امتحان لینا شروع کردیا، ماہ صیام کے دوسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں سے بن بتائے بجلی بندش کی شکایات سامنے آنے لگیں۔ ملیرسعود آباد، رفیع…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) کوکا کولا پاکستان و افغانستان اور غیر منافع بخش تنظیم رزق کے درمیان جاری شراکت داری کا مقصد ملک بھر میں تین ملین سے زائد ضرورتمندوں میں کھانا تقسیم کرنا ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق پاکستا ن میں بھوک سے متاثرہ افراد کی تعداد کا اندازہ 80ملین لگایا گیا ہے۔یہ بات واضح ہے کہ وبائی مرض کے دوران ہمارے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد شدید بھوک کا شکار تھی،اس شراکت داری کا مقصد رمضان المبارک کے ماہ میں کھانا عطیہ کرنے کی عاجزانہ کوشش کے ذریعے غذائی تحفظ کے بحران کو دور کرنے کیلئے کام کرنا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف موبائل برانڈ OPPOکی Fسیریز میں تازہ شمار، OPPO F21 Proکی پاکستان میں فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس میں پہلی مرتبہ Sonyکا فلیگ شپ سینسر IMX709، مائیکرولینس اور 4500 mAhکی بڑی بیٹری نصب ہے جو 33Wکے SUPERVOOCفلیش چارجنگ کے ساتھ آتا ہے،جو OPPO F21 Pro صارفین کے غیر معمولی تجربے کو یقینی بناتا ہے۔ یہ فون دو شاندار رنگوں میں دستیاب ہے جس میں Cosmic Blackاور Sunset Orangeشامل ہیں۔ ملک بھر سے صارفین اب یہ فون دراز پر 52,999روپے میں خرید سکتے ہیں۔ صارفین اس دلچسپ پیشکش سے بھی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں،…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ درخواست کی سماعت جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی سماعت کرے گا ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 2019کو نیب نے سیاسی بنیادوں پر جھوٹے الزام پر انکے خلاف انکوائری شروع کر دی،وہ نیب میں پیش ہوئیں مگر عوام کی ہنگامہ آرائی کی بنا پر بیان ریکارڈ نہ کروا سکیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر انہوں نے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروا دیا، مریم نواز اپنے بیمار والد میاں نواز شریف کی تیمارداری کے لئے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب کے حلف نہ لینے کیخلاف حمزہ شہباز کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے گورنر پنجاب سے ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صوبہ وزیر اعلیٰ کے بغیر چل رہا ہے. وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ وزیراعلیٰ سے حلف نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت گورنر پنجاب کو آج ہی حمزہ شہباز سے حلف لینے…

مزید پڑھیں