Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم سے اتحادی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں، شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم کی بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سردار اختر مینگل کے کابینہ میں شمولیت سے متعلق تحفظات پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کو ان کے تحفظات پر اعتماد میں لیتے ہوئے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی مفاد میں حکومتی اتحاد کو مظبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے۔ آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سابق صدر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر ساتھ دینے پر مسلم لیگ ق کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سیاست میں افہام و تفہیم، احترام اور تحمل و برداشت کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے، ، پاکستان تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے،عوام کو مستقبل کے فیصلے سے زیادہ دیر محروم رکھنا ممکن نہیں۔ عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریوں، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاً حکومت کی تشکیل و ڈھانچے کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نے بڑی تعداد میں ملزموں کی وفاقی کابینہ میں…

مزید پڑھیں

اینٹیگا: (ویب ڈیسک) محدود اوورز میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ ‘ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی’۔ پولارڈ نے لکھا کہ میں اب بھی 2007 میں اپنے بچپن کے ہیرو، برائن لارا کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کے دن کو نہیں بھولا، وہ میرون رنگوں کو پہننا اور ایسے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا ایک اعزاز رہا…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) دورہ یورپ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کرلیا گیا ہے، عمر بھٹہ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینگے۔ دورہ یورپ کے لیے ٹیم کا باقاعدہ اعلان ہاکی فیڈریشن جمعرات کو کرے گی جبکہ قومی ٹیم کی جمعے کی صبح 3 بجے ایمسٹرڈم روانگی طے ہے۔ ذرائع کے مطابق دورہ یورپ کے لیے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں اکمل، عبداللہ ( گول کیپرز )، مبشر، عماد بٹ، عبداللہ، ارباز، محمد رضوان، حماد انجم (ڈیفنںدرز)، کپتان عمر بھٹہ، علی شان، غضنفر، معید شکیل، منان، جنید منِظور، رومان خان، ابوبکر، رانا وحید، سلمان، حنان…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) ماچس کی ڈبیا سے کچھ بڑا یہ آلہ دنیا کا طاقتور ترین اور تیزرفتار پاوربینک ہے جو کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گوگو سے سرمایہ کاری کے تمام مراحل عبور کرچکا ہے۔ اس کا نام ’ایئربینک‘ رکھا گیا ہے جومقناطیس کے بغیر کسی بھی فون کی پشت سے جڑسکتا ہے۔ اس کے اندر ایک طرح کا سکشن (چپکنے والا) نظام ہے جو اسے کسی بھی سطح سے چپکنے میں مدد دیتا ہے اور اسی بنا پر یہ 5500 ایم اے ایچ قوت سے فون کو برق رفتار چارجنگ فراہم کرتا ہے۔ اسے دنیا کا سب سے چھوٹا…

مزید پڑھیں

بیجنگ: (ویب ڈیسک) ہم جانتے ہیں کہ فضائی آلودگی سانس کے نظام اور پھیپھڑوں کو شدید متاثر کرتی ہے اور یہ بھی معلوم ہے کہ اس سے پھیپھڑوں کے سرطان کی راہ بھی کھلتی ہے لیکن اس سب عمل کو اب مزید باریکی سے دیکھا گیا ہے جس سے معالجے میں بھی مدد مل سکے گی۔ سائنسدانوں نے آلودہ ذرات کے پھیپھڑوں کو متاثر کرنے کا طریقہ کار سمجھا ہے جو اسی کے سرطان کو سمجھنے میں ہماری مدد کرسکتا ہے۔ ای لائف میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی میں سانس کے اندر جانے والے فائن پارٹیکل میٹر(…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) نشہ آور اشیاء سے دوری اختیار کرنے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی گٹکے کے اشتہار میں انٹری پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے۔ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار اکشے کمار، اجے دیوگن اور شاہ رخ خان نے ایک گٹکے کے اشتہار میں کام کیا جس کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی ناقدین نے اکشے کمار کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اکشے کمار کو تنقید کا نشانہ اس لیے بنایا جارہا ہے کیوں کہ وہ سگریٹ، شراب اور منشیات سے دور رہتے ہیں۔ اکشے کمار بالی ووڈ کے…

مزید پڑھیں

اوہائیو: (ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک پروفیسر نے ٹرانسجینڈر طالب علم اور یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف نظریاتی اور قانونی جنگ چار برس بعد جیت لی ہے۔ 2018 میں امریکی ریاست اوہائیو کی شونی اسٹیٹ یونیورسٹی میں نِک میری ویدر نامی پروفیسر نے ٹرانسجینڈر خاتون طالب علم کیلئے مونث کا صیغہ استعمال کرنے سے انکار کیا تھا جس پر طالب علم نے یونیورسٹی انتطامیہ کو پروفیسر کیخلاف شکایت درج کرائی تھی۔ انتظامیہ کی جانب سے پروفیسر سے وضاحت طلب کی گئی جس پر پروفیسر کا کہنا تھا کہ یہ اُن کے مذہبی عقائد کیخلاف ہے جس پر انتظامیہ نے انہیں سخت تنبیہہ…

مزید پڑھیں

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخوں کو نذر آتش کرنے کے حالیہ واقعے کے بعد سویڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چینی روزنامہ گلوبل ٹائمز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے اس افسوسناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں ثقافتی یا مذہبی امتیاز کو ہوا دینے یا معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوشش نہیں کرنی چایے۔ وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سویڈن مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتی گروہوں کے مذہبی عقائد کا بھی احترام…

مزید پڑھیں