Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف وزیرستان کے دورے پر روانہ ہو گئے جہاں وہ علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں اور امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو وزیرستان میں امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی جائےگی، اجلاس میں آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔ شہباز شریف کی قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات شیڈول ہے جس کے دوران وزیراعظم عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے دوران مخلوط حکومت کو درپیش چیلنجز اور شراکت اقتدار کے فارمولے پر اختلافات پر بات چیت ہو گی۔ بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ سنٹرل لندن میں نواز شریف کے دفتر میں ملاقات کریں گے، ملاقات میں مخلوط حکومت کو درپیش معاملات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین دونوں رہنماوں کے مابین سینیٹ، گورنر پنجاب اور صدر کی نشست کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے 1روپے28پیسے کا اضافے سے 187 روپے کی حد عبور کر لی، سٹاک مارکیٹ میں 32 پوائنٹس بڑھوتری کے ساتھ مثبت رجحان دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز صبح کے اوقات کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1روپے8پیسے اضافے سے 187روپے ہو گئی، بعد ازاں لین دین کے دوران 20 پیسے مزید بڑھنے پر ڈالر ریٹ 187 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چندروز سے ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، 5 دن میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے کا اضافہ ہو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دیں، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو ذاتی طور پر سکیورٹی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹریز کو ہنگامی خط ارسال کر دیئے جن میں عمران خان کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل امریکا چلے گئے، وہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام پٹڑی سے اتارا، یہ ہماری معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے تین سال بعد ای سی ایل سے نام نکلا، لندن میں نواز شریف سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرزلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا ہے، تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز اگست میں روٹرڈم میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل یہ سیریز جولائی دو ہزار بیس میں کھیلی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔ تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، دونوں ٹیمیں دو ہزار تین کے بعد…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں نے آج اسلام آباد، لاہور اور گوجرنوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج، خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، سوات ، مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور(خبر نگار) ضیا شاہد دیاں یاداں کے حوالے سے پنجابی یونین کے زیر اہتمام پنجاب ہاوس میں ایک تعزیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس سیمینار کی میزبانی مدثر اقبال بٹ چیرمین پنجابی میڈیا گروپ و چیف ایڈیٹر روزنامہ بھلیکھا نے کی امتنان شاہد چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں و سی او چینل فایﺅ کو خصوصی طور مدعو کیا گیا ۔اس سیمینار میں خوشنود علی خان چیف ایڈیٹر روزنامہ صحافت کے علاوہ اویس خوشنود ،اثیار رانا،قاضی طارق ،ندیم رضا،زاہد گوگی،اعظم توقیر سمیت دیگر صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔سیمینار سے میزبان مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ ضیا شاہد مرحوم کی پہلی…

مزید پڑھیں

دادو: (ویب ڈیسک) دادو کی تحصیل میہڑ کے دو دیہات میں خوفناک آتشزدگی سے متاثر ہونے والوں کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے متاثرہ گاؤں میہڑ کا دورہ کیا اور متاثرین سے تعزیت کی۔ مراد علی شاہ نے گاؤں میں آگ لگنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ چیف سیکریٹری کی سربراہی میں چھ رکنی جے آئی ٹی قائم کر دی گئی۔ سیکرٹری داخلہ سندھ بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کمیٹی چھ روز میں نقصانات کا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او ٹو قبول نہیں، قوم کو باہر نکالوں گا، شہبازشریف اور ان کے بیٹوں پر کرپشن کے کیس ہیں، ایسے لوگ اوپر آئیں گے تو پھر ملک کا کوئی مستقبل نہیں، ساڑھے تین سال بڑی مشکل میں گزارے، سارا وقت اتحادیوں کی بلیک میلنگ میں گزرا، پہلے حکومت کا آئیڈیا نہیں تھا، اب سب کچھ جانتے ہیں، پوری تیاری سے آئیں گے، عوام دو تہائی اکثریت دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے…

مزید پڑھیں