نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے گنٹور میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 13 سالہ کسمن لڑکی کو 8 ماہ کے دوران 80 سے زائد مردوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق 13 سالہ کمسن لڑکی سے 8 ماہ کے دوران 80 سے زائد مردوں نے اجتماعی عصمت دری کی جبکہ پولیس تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نابالغ لڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کیا گیا اور اسے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مختلف قحبہ خانوں پر بھی لے جایا گیا۔ پولیس نے سورنا…
Author: Khabrain News
کیف: (ویب ڈیسک) روسی فوجیوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے دوران یوکرینی سپاہی کے جیب میں رکھے موبائل فون نے ان کی زندگی بچالی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں روسی حملے تواتر سے جاری ہیں۔ روس نے ایک اور شہر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ یوکرینی فوج نے کیف اور لیووف کے کئی علاقوں کا قبضہ واگزار کرا لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیک پوسٹ پر موجود یوکرینی فوج کا ایک اہلکار اپنی جیب سے موبائل فون نکال کر دکھاتا ہے جس میں…
سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر میں 11 برس پرانے مضمون کے الزام میں پی ایچ ڈی سکالر عبد الاعلیٰ فضلی کو قابض بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ 2011 میں عبد الاعلیٰ فضلی کا مضمون آن لائن میگزین کشمیر والا میں چھپ گیا تھا۔ بھارتی حکام کے مطابق مضمون میں آزادی کے حق میں دلائل دیے گئے ہیں اور نوجوانوں کو ریاست کے خلاف کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اعلیٰ فضلی کشمیر یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی سکالر ہیں اور پڑھاتے بھی رہے ہیں۔ آن لائن میگزین کشمیر والا کے مدیر فہد شاہ کو پہلے ہی پبلک…
لندن: (ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث اگلے ماہ کے آخر تک کاؤنٹی چیمپئن شپ سے آؤٹ ہوگئے ۔ گلوسسٹرشائرکاؤنٹی کے مطابق نسیم شاہ گزشتہ دنوں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے وہ اگلے ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ کاؤنٹی بیان کے مطابق وہ نسیم شاہ کی فٹنس پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ ایک ماہ برسٹل میں اپنی ری ہیب پر کام کریں گے جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے اپنی کاؤنٹی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین دو طرفہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز اگست میں روٹرڈم میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ سیریز جولائی 2020 میں کھیلی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی ، تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر…
لندن: (ویب ڈیسک) یوکرین پر حملے کے باعث روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو ومبلڈن اوپن ٹینس میں نمائندگی سے محروم کر دیا گیا ہے۔ روسی گولہ باری کے اثرات کھیلوں پر بھی جاری ہیں، ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم ’’ومبلڈن اوپن‘‘ حکام نے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ روس سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک ڈینیئل میدویدف اور نمبر چار اریانا سیبالینکا کو میگا ایونٹ میں نمائندگی سے محروم کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ومبلڈن کے گراس کورٹ پر ٹینس کا میلہ 27 جون سے 10 جولائی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے الہان عمر سے ملاقات کرنے پر عمران خان سے سوالات کئے ہیں کہ امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت، قوم کو جواب دیں۔ امریکی رکن کانگریس الہان عمر سے عمران خان کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی، قوم جاننا چاہتی ہے؟ اپوزیشن سے امریکیوں کی ملاقات کو سازش کہنے والا اپوزیشن میں جاکر امریکیوں سے کیوں مل رہا ہے؟ کون سی سازش تیار ہو رہی ہے؟ اگر آپ…
ریاض: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے اہلیہ فریال وقار کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جن وہ مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں موجود ہیں۔ وقار یونس نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ، اللہ نے ہمیں اپنے گھر پر بلا لیا۔ قومی کرکٹر نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی جس میں انہیں عمرہ ادا کرنے کے بعد مسجد نبوی…
لاہور: (ویب ڈیسک) عمران خان کے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن انچیف رہنے والے عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد یہ باتیں کی جارہی تھیں کہ چیئرمین رمیز راجہ کا عہدہ بھی ختم ہونے والا ہے۔ اس حوالے سے اب ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، گورننگ باڈی کے اجلاس میں 2 نئے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے، پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس کے درمیان تبادلہ خیال کو تقویت ملے گی۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، باہمی احترام، اعتماد اور مساوات پر مبنی دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں، تعمیری روابط سے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے میں مدد مل…
