Author: Khabrain News

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) مودی سرکار نے مسلمان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف مسلمانوں کے گھر اور مسجد کے قریب بنی دکانیں گرا دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی انتظامیہ نے چالیس قبل تعمیر کئے گئے مسلمانوں کے گھروں اورمسجد کے گیٹ اور قریب بنی دکانوں کوتجاوزات قراردیتے ہوئے ان پربلڈوزر چلا دئیے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے گھروں اوردکانوں کومسمار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔مسلمانوں کے گھروں اوردکانوں کو مقامی ہندوانتہاپسند رہنماؤں کے حکم پرگرایا جا رہا ہے۔مسلمانوں کو گھروں اوردکانوں سے سامان نکالنے کا بھی موقع نہیں دیا گیا۔ چند روز قبل…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 کی کمی سے 1954 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 128 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 133,150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 114155 روپے کی سطح پر آگئی۔ تاہم اسکے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شاہین شاہ آفریدی اور جسپریت بمرا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بولرز بھی وکٹوں کی دوڑ میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کیلیے کوشاں ہیں، اب تک پاکستانی اسپیڈ اسٹار شاہین شاہ آفریدی اور بھارتی بولر جسپریت بمرا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے، بمرا نیتاحال رواں دورانیے میں 40 وکٹیں حاصل کی ہیں وہ فی الحال ٹاپ پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی بھی ان سے زیادہ پیچھینہیں ہیں، انھوں نے 37 وکٹیں حاصل کی ہیں، نئے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ مایا علی نے اپنے ساتھی اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ شادی اور دو بچوں کی خبروں پر وضاحت دی ہے۔ اداکارہ مایا علی عثمان خالد بٹ کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر کھل کر بات کی۔ مایا علی نے بتایا کہ ان کی عثمان خالد بٹ کے ساتھ شادی کی خبریں ابھی سے نہیں بلکہ کئی برس پہلے جب ان دونوں کا ڈراما ’’عون زرا‘‘ نشر ہوا تھا اس وقت سے میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔ مایا علی نے…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی شہری نے دنیا کی سب سے زیادہ موٹی زبان ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کےلیے لوگ منفرد اور خطرناک امور کی انجام دہی سے بھی نہیں کتراتے مگر کچھ ایسے افراد بھی ہوتے ہیں جو اپنے جسم کی قدرتی ساخت کی بدولت عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیتے ہیں۔ ایسے ہی ایک امریکی نوجوان سے ملوارہے ہیں جو اپنی موٹی زبان کی بدولت عالمی شہرت کے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ڈانتے برنیس کی زبان کی موٹائی 48 انچ ہے جس کی باعث ان کا…

مزید پڑھیں

سلیکان ویلی: (ویب ڈیسک) میٹا کمپنی کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی ایک نئی فیس بُک پوسٹ میں واٹس ایپ میں نئے فیچر ’کمیونٹیز‘ کا اعلان کیا ہے جو اس سال کے اختتام تک عام صارفین کےلیے دستیاب ہوگا۔ زکربرگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یکساں نوعیت کے مختلف واٹس ایپ گروپس کو ایک ہی کمیونٹی میں رکھتے ہوئے بامقصد اور مفید رابطوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ مثلاً ایک ’’اسکول کمیونٹی‘‘ کے تحت وہ تمام گروپس اور افراد اکٹھے کیے جاسکتے ہیں جن کا تعلق کسی خاص اسکول کی مختلف جماعتوں اور شعبوں سے ہو۔ اس کمیونٹی کے…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے پہلی مرتبہ ایک ایسے نظام کی منظوری دی ہے جو سانس کے ذریعے صرف تین منٹ میں ٹیسٹ کرکے بتاسکتا ہے کہ مریض کورونا وبا کا شکار ہے یا نہیں۔ یہ آلہ 90 فیصد درست نتائج دیتا ہے۔ انسپیکٹ آئی آر نامی کمپنی نے اسے بنایا ہے جو گیس کروماٹوگرافی اور ماس اسپیکٹرومیٹری استعمال کرتے ہوئے سانس کا تجزیہ کرگا ہے۔ اسی لیے یہ مخصوص وائرس کی بجائے نامیاتی طیران پذیر مرکبات (وی او سی) سے بننےوالے پیٹرن کو تلاش کرتا ہے جو سارس کوو ٹو وائرس کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت قانون و انصاف میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی پی) کے پہلے ہی اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔ کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ہوا جس میں مفتاح اسماعیل کا نام ون ٹائم کے لیے ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا۔ مذکورہ فیصلے کے بعد مفتاح اسماعیل کو بیرون ملک جانے کی اجازت ہو گی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نیب کی جانب سے ڈالنے گئے سیاسی افراد بشمول…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل تریسٹھ اے کا مقصد پارٹی سے وفاداری کو یقینی بنانا ہے، نااہلی تو معمولی چیز ہے۔ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی، اس موقع پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 63 اے کا 1998 سے آج تک صرف ایک کیس آیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ پارٹی سربراہ نے اس آرٹیکل کو سنجیدہ نہیں لیا۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منیب…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی شہری کو جنگل میں ایک ایسی چیز ملی جس کو دیکھ کر خوف کے باعث اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن سے تعلق رکھنے والا 36 سالہ میسیڈونیو پیریز سائٹ پر پانی کے کنویں کی بورنگ کر رہا تھا کہ اس نے جنگل میں خوفناک چیز دیکھی۔ جب اسے جاننے کا تجسس ہوا کہ وہ کیا ہے تو وہ اسے دیکھنے کیلئے قریب چلا گیا۔ پیریز نے ابتدائی طور پر سوچا کہ شاید یہ کوئی بڑا پتھر یا کسی چٹان کا ایک ٹکڑا ہو سکتا ہے۔ بعد ازاں اسے…

مزید پڑھیں