لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی عدالت نے وکی لیکس کے بانی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق جولین اسانج امریکا میں عراق اور افغانستان سے متعلق خفیہ دستاویزسے متعلق ٹرائل کا سامنا کریں گے۔ امریکا حوالگی کا فیصلہ برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کریں گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جولین اسانج کے وکلا اب بھی امریکا حوالگی کی منظوری کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کر سکتے ہیں۔
Author: Khabrain News
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سالگرہ کی تقریب کے انعقاد پر پارلیمنٹ سے معافی مانگ لی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپوزیشن ارکان کی جانب سے تحقیقات کی درخواست جمع کرانے کے بعد پارلیمنٹ سے معافی مانگ لی اور وضاحت دی کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ سالگرہ کی نجی تقریب بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ اب انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے۔ مجھے جیسے ہی نوٹس ملا میں نے اپنی غلطی تسلیم کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی خط دکھا دیا، سابق حکومت کی نااہلی اور بدعنوانی کے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خط جیب میں ڈال کر گھر نہیں لے جاؤں گا، ان کی حکومت نے قرض میں 20 ہزار ارب روپے کااضافہ کیا، عمران حکومت نے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، بجٹ خسارہ 56 سو ارب روپے تک پہنچ چکا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام ہمیں تین چار ماہ دے، 3 ماہ بعد عوام انشااللہ بہتری دیکھیں گے، بجلی کا بحران کم…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی، گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے بھجوائی گئی سمری پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ایوان صدر آمد، عارف علوی سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات میں شہبازشریف نے صدر مملکت کی خیریت بھی دریافت کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ ملاقات میں مملکت کے امورکی بجا آوری اور قومی سلامتی جیسے حساس معاملات زیر غور آئے۔ ملاقات…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابط ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کو دادو کے دو دیہاتوں میں آتشزدگی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ متاثرین کو غم کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو جائے حادثہ پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔ آج رات امریکا روانہ ہو جائیں گے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کابینہ ارکان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک کیلئےآپ کی بہت قربانیاں ہیں، عدم اعتماد کے نتیجے میں اللہ تعالی نے ہمیں کامیابی عطا فرمائی، ہمارا اتحاد ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر قوم کی خدمت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک قرضوں…
لاہور : (ویب ڈیسک) عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلیٰ عہدے پر بحال کرنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کل درخواست پر سماعت کریں گے ، لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست شہری تنویر سرور نے دائر کی تھی۔ درخواست میں عمران خان ، عثمان بزدار ،حمزہ شہباز ، عمر سرفراز چیمہ کو فریق بنایا گیا ، استدعا میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب بحال کیا جائے۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے حکم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی نے سنگل بینچ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی کے اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی۔ یاد…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت معیشت کو سہارا نہیں دے سکے گی۔مفتاح اسماعیل کی ابھی سےکانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما اسدعمر کا کہنا ہے کہ معیشت بہتر چلانا امپورٹڈ حکومت کا کام نہیں۔مفتاح اسماعیل نےشکوہ کیاکہ ریکارڈخسارہ ہے۔مفتاح اسماعیل کی ابھی سےکانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ہماری حکومت کو 4 فیصد زیادہ خسارہ ملا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کی پچھلی حکومت میں بھی فارن ریزروو میں تیزی سے کمی آئی۔ اب بھی 8مارچ کو عدم اعتماد کے بعد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک چوتھائی…
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ اور سب سے زیادہ تجارتی خسارہ ہوا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا بلند ترین مہنگائی ، گندم اور چینی جو ہم برآمد کرتے تھے مگر درآمد کرنے پر مجبور ہوگئے۔ روپے کی قیمت میں تاریخی کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی اور اسد عمر صاحب کہہ رہے ہیں کہ معیشت اچھی ہے؟ غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے۔
