اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور اداکار پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کے لیے میدان میں آگئے۔ معاشرے کے ہر طبقے نے افواجِ پاکستان کے خلاف زِہریلا پروپیگنڈہ مُسترد کردیا۔ شوبز، سیاسی و سماجی اور عام عوام نے افواجِ پاکستان کے ساتھ مُحبت کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر پر #IStandWithPakArmy کے ہیش ٹیگ کے ساتھ معروف شخصیات نے اپنے پیغامات ٹوئٹ کرائے۔ گلوکار فاخر نے کہا کہ پاک فوج ہماری خُود داری اور سلامتی کی ضامن ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ میں افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑاہوں۔ اداکار بِلال اشرف نے کہا کہ مُجھے پاکستان آرمی سے…
Author: Khabrain News
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ ذہین ترین طالب علم ایلیوٹ ٹینر نے کم عمر میں گریجویشن کرکے سب کو حیران کردیا اور اب وہ پی ایچ ڈی بھی کرنے جارہا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صرف تیرہ سال کی عمر میں ہی ایلیوٹ کی ذہانت کا کوئی مقابلہ نہیں وہ جب 3 برس کا تھا اس وقت سے ریاضی اور طبیعیات کے مسائل حل کرتا آرہا ہے۔ اس کم عمر لڑکے کو لوگوں کی جانب سے چھوٹا آئن اسٹائن بھی قرار دیا گیا ہے جس نے مقامی کالج سے…
لندن: (ویب ڈیسک) اکثر افراد پیشاب کی فوری حاجت نہیں روک پاتے کیونکہ ان کا مثانہ غیرمعمولی طور پر سرگرم ہوتا ہے۔ اس کے لیے اب ایک دوا پیش کی گئی ہے جو لاکھوں کروڑوں افراد کی زندگی بہتر بناسکتی ہے۔ بالخصوص بعض خواتین غیرمعمولی سرگرم گردوں اور بولی نظام کی وجہ سے پیشاب روکنے میں ناکام رہتی ہے۔ اس سے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوتے ہیں اور طویل سفر بھی اجیرن ہوجاتا ہے۔ اب برطانیہ میں ایکویٹی Aquiette گولی کی فروخت شروع ہوگئی ہے جو کسی نسخے کے بغیر خریدی جاسکتی ہے۔ ایک طویل تحقیق کے بعد اس گولی…
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گولڈی لاکس اور سنڈریلا یا جیک اینڈ جِل یا ٹوئنکل ٹوئنکل کی نظمیں نسل در نسل مقبول رہی ہیں۔ اب ایک امریکی کمپنی نے ان شاہکار نظموں اور کہانیوں کو پائتھن کوڈنگ سکھانے کےلیے استعمال کیا ہے ۔ اس سے بچے اور بڑے یکساں طور پر مستیفد ہوسکتے ہیں۔ پائتھن دنیا کی مقبول ترین پروگرامنگ لینگویج ہے جو مصنوعی ذہانت، سائنسی تحقیق، ڈیٹا علوم اور دیگر کئی شعبوں میں استعمال ہورہی ہیں۔ ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں پائتھن پروگرامر کی ضرورت پیش آتی ہے۔ کیلفورنیا میں واقع سنڈائی الیکٹرانکس سے وابستہ کہانی کار اور پروگرامروں نے…
لاہور: (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی مناسب مقدار دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کے بارے میں تمام اسٹیک ہولڈر کو مطلع کیا گیا ہے۔اندرون پنجاب کے چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ مزید کہا کہ اوگرا تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ پیٹرولیم بحران کیس، ڈی جی اوگرا سمیت دیگر ملزمان کو رہا کرنے کا حکم ترجمان…
لاہور: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں قتل کے کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے استفسار کیا کہ ملزم کا کیا نام ہے؟ وکیل نے کہا جناب عالی. جس پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ آپ نے کیا جناب عالی جناب عالی، لگا رکھی ہے، ملزم کا نام کیوں نہیں بتا رہے۔ وکیل بولے ۔۔ جناب عالی ۔۔ ملزم کا ہی نام ہے، وہی بتا رہا ہوں۔ غیرت کے نام قتل کے ملزم جناب عالی کی درخواست ضمانت پرسماعت جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی، عدالت نے ناقص…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس میں ایکسیئن ہائی ویزپر برہمی کا اظہار کردیا۔ جسٹس عبدالعزیزنے ریمارکس دیئے کہ سارا کام واٹس ایپ گروپوں میں چلے گا تو نتائج یہی ہوں گے، نیشنل ہائی وے والوں کو بھی بلائیں گے۔ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے 5 نکات پر معاونت طلب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر کوآئندہ سماعت پربلا لیا۔ دوران سماعت عدالت کے استفسارپرسی ای او ضلع کونسل نے بتایا کہ 2019 میں تعمیرات پر پابندی ہٹی تو تعمیرات پر کوئی پابندی نہیں، جسٹس عبدالعزیزنے کہا کہ…
سیالکوٹ: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف اپنے شہر سیالکوٹ میں بغیر پروٹوکول کے گلیوں اور بازار میں گھومتے پھرتے رہے۔ خواجہ آصف کی سیالکوٹ شہر میں گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ ویڈیو میں خواجہ آصف کو بغیر پروٹوکول کے گلیوں اور بازار میں گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خواجہ آصف شہریوں اور دکانداروں سے بات چیت کرہے ہیں اور کاروبار اور حالات کے بارے میں دریافت کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں قتل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پولیس والے کہتے ہیں قتل کر دو، کیس ہم خراب کر دیں گے، کرپشن پرپولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ غیرت کے نام پرقتل کے ملزم جناب عالی کی درخواست ضمانت پرسماعت جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے ناقص تفتیش پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مردان کو طلب کرتے ہوئے کیس کا تمام ریکارڈ مانگ لیا۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا تھا کہ کیس میں مرکزی گواہ کا بیان ہی نہیں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کا حکم بہترین فیصلہ ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فران فنڈنگ کیس سے متعلق عدالتی حکم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آئے گا اونٹ پہاڑ کے نیچے، پتہ چلے گا کون کون پارٹی فنڈنگ کے نام پر بھتے لیتا رہا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ پتہ چلے گا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی فنڈنگ کے نام پر کس طرح منی لانڈرنگ اور رشوت کا پیسہ…
