Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے توشہ خانہ کے تحائف کے معاملے پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ اربوں روپے کے اسکینڈل بھی سامنے آئيں گے، انشااللہ سب سامنے آئےگا۔ ٹوئٹر پر توشہ خانہ کے تحائف پر عمران خان پر ہونے والی تنقید پر ایک ٹوئٹ کے ردعمل میں مریم نواز نے نام لیے بغیر سابق وزیراعظم پر تنقید کی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ صرف رشوت میں 6 ارب روپے کمائےگئے، اربوں روپے کے اسکینڈل بھی سامنے آئيں گے، انشااللہ سب سامنے آئےگا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ تین دن میں ڈالر 5 روپے مہنگا اور بجلی بھی 5 روپے مہنگی ہوئی جب کہ اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی۔ سابق وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی شہبازگل نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔ انہوں ںے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ ان کے پاس بڑی تجربے کار ٹیم ہے جب کہ یہاں صورتحال یہ ہے کہ ہیلتھ منسٹر سے لے کر وزیراعظم کی کرسی تک…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لاہور نے مینار پاکستان پر جلسےکے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو خط لکھ دیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے خط میں کہا ہےکہ مینار پاکستان جلسے میں سکیورٹی خدشات موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نےکہا ہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرلیں، جلسہ گاہ مت جائیں۔ خیال رہےکہ وفاق میں حکومت ختم ہونےکے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں جلسوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، پی ٹی آئی نے پہلا جلسہ پشاور اور دوسرا جلسہ کراچی میں کیا تھا اور اب…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر تنویر الیاس نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی پر چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین عمران خان نے سردار تنویر الیاس کو وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آزاد کشمیر تحریک انصاف کا قلعہ ہے جہاں تحریک انصاف کے انتخابی منشور کے عین مطابق سردار تنویرالیاس کی زیر قیادت حکومت قائم کی گئی ہے۔ یہ حکومت ریاستی عوام کی…

مزید پڑھیں

وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکین وطن کےلیے نشستیں مختص کرنے پر غور کررہی ہے۔ نئی حکومت نے انتخابی اصلاحات پر کام کررہی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال نہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق تمام اتحادی جماعتوں سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔ وزارت قانون و انصاف نے پی ٹی آئی دور میں کی گئی قانون سازی کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ غربت میں اضافہ ہوا، یہ جھوٹ بولا جارہا ہے، ورلڈ بینک کی اپنی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے دوران بھی غربت کم ہوئی تھی۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ، جی ڈی پی گروتھ بہت کم ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مفتاح اسماعیل نمبروں کے گورکھ دھندے سے نکل کرمعیشت سنبھالیں اور لوگوں کوگمراہ نہ کریں بلکہ یہ دیکھیں کہ نئی حکومت میں دوبارہ لوڈ شیڈنگ نے…

مزید پڑھیں

استنبول: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے فون پر رابطہ کیا اور مسجد اقصٰی میں تشدد کی مذمت کی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے فون پر رابطے میں مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر تشدد کی مذمت کی اور اسرائیلی صدر کو مسجد اقصٰی کو لاحق خطرات کے خلاف خبردار بھی کیا۔ ترک صدر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق اردوان نے اسرائیلی صدر کو بتایا کہ مسجد اقصیٰ پر گزشتہ دنوں صبح کی نماز کے بعد جنونی گروہوں نے دھاوا بولا اور غزہ میں کشیدگی پھیلنے…

مزید پڑھیں

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سالگرہ کی تقریب کے انعقاد پر پارلیمنٹ سے معافی مانگ لی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپوزیشن ارکان کی جانب سے تحقیقات کی درخواست جمع کرانے کے بعد پارلیمنٹ سے معافی مانگ لی اور وضاحت دی کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ سالگرہ کی نجی تقریب بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ اب انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے۔ مجھے جیسے ہی نوٹس ملا میں نے اپنی غلطی تسلیم کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکین وطن کےلیے نشستیں مختص کرنے پر غور کررہی ہے۔ نئی حکومت نے انتخابی اصلاحات پر کام کررہی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال نہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق تمام اتحادی جماعتوں سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔ وزارت قانون و انصاف نے پی ٹی آئی دور میں کی گئی قانون سازی کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر…

مزید پڑھیں

کوالا لمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشیا کے حراستی مرکز کو توڑ کر فرار ہونے کی کوشش میں 6 روہنگیا تارکین وطن جان کی بازی ہار گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کی فوج کے ظلم و ستم سے بچنے کے لیے مہینوں کا بحری سفر طے کرتے ہوئے ملائیشیا پہنچنے والے تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ہزار کے لگ بھگ تارکین وطن کو ملائیشیا کے دور درزا علاقے کے ایک حراستی مرکز میں رکھا گیا تھا۔ حراستی کیمپ میں سیکیورٹی فورس سے تصادم کے دوران 528 افراد فرار ہوگئے۔ پولیس نے فرار ہونے والے روہنگیا…

مزید پڑھیں