Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد تحریک کے دوران اور اس سے برطرف ہونے کے بعد سے کئی بار قوم سے خطاب کر چکے ہیں۔ لیکن اس بار عمران خان نے ٹی وی چینلز، یا جلسے کی بجائے ٹوئٹر کا انتخاب کیا، عمران خان کے پہلی بار ٹوئٹر اسپیس پر خطاب نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ سابق وزیراعظم نے گزشتہ رات پی ٹی آئی کی جانب سے بنائی گئی ’ٹوئٹر اسپیس‘ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے قوم اور کارکنوں سے خطاب بھی کیا اور ان کے سوالات بھی لیے۔ عمران خان کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیر اعظم ہیلی کاپٹر پر 55 کروڑ روپے کا تیل خرچ کیا ہے۔ نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پونے چار سالہ دور میں ہیلی کاپٹر کے تیل پر پچپن کروڑ اڑا دیے، جس پر میزبان نے ان سے آفیشل ڈیٹا مانگ لیا، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ صبح ہی انہیں ڈیٹا بھجوا دیں گے۔ اور ساتھ یہ بھی کہا کہ جہاں حکومت کو پیٹرول چاہیے ہوتا تھا، وہاں مل جاتا تھا لیکن…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سیاست کا مرکز پاکستان سے لندن منتقل، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر ،شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ بھی لندن روانہ ہوگئے۔ یاد رہے بلاول بھٹو زرداری ایک روز پہلے لندن پہنچ چکے ہیں، بلاول بھٹوزرداری وفد کے ہمراہ لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ جہاں صدر، چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنچاب کے عہدوں پر مشاورت ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری نواز شریف سے ملاقات کے بعد واپسی پر ممکنہ طور پر اپنی وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رکن زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے حلف اٹھایا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے زاہد اکرم درانی سے ڈپٹی اسپیکر کا حلف لیا۔ زاہد اکرم درانی نے حلف اٹھانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی کرسی کا تقدس بحال کروں گا۔ میرا انتخابی حلقہ 12 لاکھ 67 ہزار آبادی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز نے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی جس پر جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل بنچ نے سماعت سے معذرت کر لی ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مریم نواز کے کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے کی تھی، بہتر ہے وہی بینچ مریم نواز کی مذکورہ درخواست پر سماعت…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جن میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللّہ اور خواجہ سعد رفیق بھی شریک تھے، دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات میں وزیرِ اعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی، وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی ریلیف کیلئے صوبے اور وفاق مل کر کام…

مزید پڑھیں

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے لیے رات انٹرنیٹ اور ممکنہ طور پر ٹوئٹر پر ایک عالمی ریکارڈ توڑنے میں آئی ٹی نے صرف چند منٹ لگائے۔  دنیا بھر سے تقریباً نصف 4لاکھ 66 ہزار سے زائد صارفین نے عمران خان کے ساتھ اسپیسز کے ذریعے بات چیت کی، جو ٹوئٹر پر ایک آڈیو لائیو فیچر ہے۔ اس دوران ایک وقت سابق وزیر اعظم کو سننے والے صارفین کی اوسط تعداد ایک لاکھ 65 ہزار تھی، ان کے خطاب کو فیس بک اور انسٹاگرام جیسے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی لائیو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اپریل میں ہی بجلی بحران سر اٹھانے لگا، لاہور، راولپنڈی ،فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہری علاقوں میں چھ گھنٹے اور دیہات میں آٹھ سے دس گھنٹے بتی بند رہنے لگی، روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، ماہ صیام میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔ بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال مزید بڑھ گیا، گرمی کی شدت بڑھتے ہی لیسکو کی بجلی کی طلب 4400 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سندھ کے گائوں میہڑ میں آگ لگنے سے پورا گائوں جل کر خاکسترہو گیا، وزیر اعظم نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ابتدائی رپورٹ کے بعد مکمل تحقیقات کا بھی حکم دیدیا۔ وزیر اعظم نے سانحے کی ابتدائی رپورٹ دیکھنے کے بعد مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا، شہبا زشریف کا کہناتھا کہ قوم سانحہ میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی عفلت نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے اقدامات یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسا کوئی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اراکین ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا سفر جہاں سے ختم ہوا تھا وہیں سے شروع ہے، دنیا بھر سے وزیرِ اعظم کو مبارکباد کے پیغامات خارجہ پالیسی کی بہتری کی طرف جانے کی واضح نشاندہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کو نہ صرف عوامی بلکہ دوست ممالک کا اعتماد حاصل ہے۔

مزید پڑھیں