استنبول: (ویب ڈیسک) ترکی کی میزبانی میں روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز ہو گیا جس سے صدر طیب اردوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا۔ عالمی خبر رساں ارادے کے مطابق بیلا روس کی سرحد پر یوکرین اور روس کے سفارتی حکام کے درمیان امن مذاکرات میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہونے کے بعد ترکی کی دعوت پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی قیادت میں مذاکرات کاروں کے درمیان بات چیت استنبول میں شروع ہوگئی۔ مذاکرات کاروں سے ویڈیو خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ استنبول میں ہونے…
Author: Khabrain News
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے ایک بار پھرخبردار کیا ہے کہ ملک کوخطرہ ہوا تو جوہری ہتھیاراستعمال کریں گے۔ روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکووف نے بیان میں کہا کہ اگر روس کی بقا اورسلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو جوہری ہتھیاروں کوخطرہ ختم کرنے کے لئے استعمال کریں گے۔ روسی حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین آپریشن کے نتائج کچھ بھی ہوں اسے جواز بنا کرجوہری ہتھیاراستعمال کرنے کا اراد ہ نہیں رکھتے۔ یوکرین پرروسی حملے کے بعد سے امریکا نے متعدد بارروس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ دوسری جانب…
کابل: (ویب ڈیسک) طالبان نے غیرملکی میڈیا کی مقامی زبانوں میں نشریات پرپابندی عائد کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) ،امریکی نشریاتی ادارے (وائس آف امریکا)اورجرمن میڈیا (ڈی ڈبلیو) کی مقامی زبانوں میں چلنے والی نشریات کوبند کردیا ہے۔ طالبان نے بین الاقوامی براڈکاسٹرز کونشریات فوری طورپربند کرنے کا حکم دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ادارے کی پشتو،فارسی اورازبک زبان میں چلنے والی نشریات کوآف ائیرکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ طالبان نے امریکی کے سرکاری نشریاتی ادارے کی مقامی چینل پردکھائی جانے والی نشریات بھی بند کردی گئی ہیں تاہم ریڈیو نشریات…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں پٹرول کی قیمت میں ایک بارپھراضافہ کردیا گیا۔ آٹھ روز میں پٹرول کی قیمت میں 7مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پٹرول کی فی لیٹرقیمت ایک بارپھربڑھا دی گئی ہے۔ آٹھ دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 7 مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے۔ نئی دہلی میں فی لیٹرپٹرول کی قیمت 8 پیسے اضافے کے بعد 100 روپے لیٹر سے تجاوز کرگئی جبکہ ڈیزل 91روپے سے زیادہ کی قیمت پرفروخت ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ممبئی میں فی لیٹرپٹرول 115 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل 99 روپے فی لیٹرسے…
مناما: (ویب ڈیسک) بحرین میں باحجاب خاتون کوہوٹل میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی ہوٹل کو بند کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مناما کے قریبی علاقے آدلیہ میں ہوٹل کے بھارتی مینجر نے باحجاب خاتون کوہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا۔واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہوٹل کوبند کردیا گیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بحرین ٹورازم اینڈ ایگزیبیشن اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور تمام سیاحتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ ایسی پالیسیوں سے گریز کریں جو مملکت کے قانون کی خلاف ورزی کرتی…
سڈنی: (ویب ڈیسک) گلین میکسویل کی بھارتی نژاد ونی کے ساتھ شادی کی طویل رسومات مکمل ہوگئیں۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کی بھارتی نژاد ونی کے ساتھ شادی کی تقریبات ایک ہفتے سے بھی زائد جاری رہیں، اس ہفتے دونوں نے ہندو رسم و رواج کے مطابق ورمالا پہنائی۔ واضح رہے کہ شادی کی وجہ سے ہی گلین میکسویل پاکستان کے ساتھ جاری سیریز میں شریک نہیں ہوئے، وہ اپنی آئی پی ایل ٹیم کو بھی تاخیر سے جوائن کریں گے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ سجل علی کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔ اداکارہ سجل علی اور احد رضامیر کی مبینہ طلاق کی خبروں کے بعد ان کا معروف اینکر وسیم بادامی کو دیا گیا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔ یہ انٹرویو اس وقت کا ہے جب سجل علی اداکار بلال عباس کے ہمراہ اپنی فلم’’کھیل کھیل میں‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں وسیم بادامی کے شو ’’ہر لمحہ پرجوش‘‘ میں…
لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع کو ایک اور عدالتی دھچکا لگ گیا عدالت نے گلوکارہ کی درخواست مسترد کردی۔ سیشن کورٹ لاہور میں گلوکارہ میشا شفیع کی ویڈیولنک کے ذریعے بیان پر جرح کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ گلوکارہ میشا شفیع نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کینیڈا میں مقیم ہوں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتی لہذا عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے بیان پر جرح کروانے کی اجازت دے۔ عدالت نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان پر جرح کروانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی ٹیم کو تین ہفتوں میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو وطن واپس لانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی ٹیم کو تین ہفتوں میں بچیاں وطن واپس لانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا ایف آئی اے کی ٹیم کو دبئی بھجوانے کے لیے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فوری سمری منظور کرائیں۔ جسٹس مقبول باقر…
لندن: (ویب ڈیسک) ایک طویل تحقیق کے بعد کئی اداروں نے مل کر ایسی مچھردانی کی جالی بنائی ہے جس میں آنے والے مچھر بے بس ہوجاتے ہیں اور اڑنے کے قابل نہیں رہتے۔ یوں مچھر کاٹنے سے باز رہتا ہے اور ملیریا کے واقعات میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔ دوسالہ آزمائش کے بعد ماہرین نے اسے بہت امید افزا قرار دیا ہے۔ ممتاز طبی جریدے لینسٹ میں چھپنے والی تحقیق کے مطابق روایتی مچھردانیوں میں دوا لگی ہوتی ہے جو مچھروں کے اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے جبکہ نئی جالی میں مچھر پھنس کر بے بس ہوجاتے ہیں…
