لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس کے دوران سیاسی امور، امن عامہ کی صورتحال اور تحریک عدم اعتمادکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران عثمان بزدار اورشیخ رشیداحمد کی اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کی گئی۔ دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا۔ 27 مارچ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔ وزیراعلی کا کہناتھا کہ میرا…
Author: Khabrain News
اٹلی : (ویب ڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایک منٹ میں 19 چکن نگٹس کھا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔ گنیز بک کی ویب سائٹ نے خاتون کی ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ لیہ شٹ کیور کا تعلق برطانیہ کے ویسٹ مِڈلینڈز سے ہے جنہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کھانے کے پروگرام میں مدعو کیا گیا۔ یہ پروگرام اٹلی کے شہر میلان میں ہوا، شو میں لیہ نے ایک منٹ میں 20 نگٹس کھانے کا چیلنج قبول کیا، کھانے والے 19 نگٹس کا وزن 12.5 اونس تھا۔برطانوی خاتون…
لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ فائزہ خان نے گھر میں سابق صدر آصف زرداری یا مولانا فضل الرحمان کی تصویر فریم کراکے لگوانے کے سوال پر سابق صدر کا نام لیا۔ اداکارہ فائزہ خان گلوکار ابرار الحق کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان واسع چوہدری نے دونوں شخصیات کو آپشن دے کر مختلف قسم کے سوالات کیے۔ میزبان نے فائزہ سے سوال کیا کہ اسپیس راکٹ میں اگر چاند پر جانے کا اتفاق ہو اور ساتھ میں ایک سیٹ بھی خالی ہو لیکن جسے آپ ساتھ لے جانے کے لیے…
لندن: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق اسپیکر شاہ غلام قادر کا کہنا ہےکہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد آزاد کشمیر حکومت سے بھی چھٹکارہ حاصل کریں گے۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے سابق اسپیکر شاہ غلام قادر نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی بعد آزاد کشمیر حکومت سے بھی چھٹکارہ حاصل کریں گے، نواز شریف نے آزاد کشمیر میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم…
لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور مہمان ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کا آمنا سامنا ہوا۔ آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل جب اختتامی مراحل میں تھا تب وارنر نے شاہین آفریدی کی گیند پر چوکا لگایا، اگلی ہی گیند پر شاہین نے باؤنسر کرایا تو وارنر نے اسے سمجھداری سے روکا۔ گیند پھینکتے ہی شاہین دوڑ لگاتے ہوئے وارنر کے بالکل قریب جاکر رکے اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے رہے۔ اس منظر سے بظاہر ایسا لگا کہ دونوں…
دبئی : (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف گلوکار اور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 کے رنر اپ اور خطروں کے کھلاڑی کے امید وار راہول ویدیا کا دبئی میں ایک پاکستانی مداح نے دل جیت لیا۔ راہول ویدیا ان دنوں دبئی میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مداح کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ سوشل میڈیا صارفین سمیت بھارتی میڈیا میں یہ تصویر تیزی سے وائرل ہوئی جس کی وجہ گلوکار کی جانب سے لکھا گیا کیپشن تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور ہیں جنہوں نے مجھ سے کہا کہ…
سڈنی : (ویب ڈیسک) پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں ڈاکٹر محمد اکبر حسین اور محمد مہدی حسین نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔ مستقبل میں انسان کے مریخ پر جابسنے کا تصور ہی خواب و خیال لگتا ہے لیکن پاکستان کے دوبھائی اس خواب کی تعبیر کے مشن پر کام کررہے ہیں۔ یہ پاکستان کے لیے اعزاز ہے کہ پاکستانی بھائیوں کی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنیاں آسٹریلین اسپیس ایوارڈز 2022 میں فائنلسٹ کے لیے نامزد ہو گئی ہیں۔ مریخ ڈائنامِکس اور SCOOP نامی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنیز پاکستانی بھائی ڈاکٹر محمد اکبر حسین اور محمد مہدی حسین…
چین : (ویب ڈیسک) چین میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔ چینی حکام کے مطابق اب تک بوئنگ 737 کا ایک بلیک باکس ملا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ ڈیٹا ریکارڈر ہے یا وائس ریکارڈر ہے۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے چین میں مسافر طیارہ 29 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر تباہ ہوگیا تھااور حادثے کے نتیجے میں عملے، مسافر وں سمیت تمام 132 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق چینی فضائی کمپنی چائنا ایسٹرن ائیرلائنز کا بوئنگ 737-800 مسافر طیارہ کن…
کراچی: (ویب ڈیسک) لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب کچرا چننے والا نوجوان کچرا چنتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق جاں بحق نوجوان گلی میں کچرا چننے کے لیے آیا تھا لیکن گلی میں اندھیرا بھی بہت تھا جب کہ سیوریج کا پانی بھی کھڑا تھا۔علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ اندھیری گلی سے گزرنے کے لیے نوجوان نے گرل کو پکڑا تو گرل میں کرنٹ ہونے کی وجہ سے اسے زوردار کرنٹ کا جھٹکا لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق گرل میں گھر سے آنے…
روس : (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روسی کرنسی روبل میں لینےکا اعلان کر دیا۔ ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی وجہ نہیں کہ امریکا اور یورپ کو اشیا دیں اور قیمت ڈالر یا یورو میں لیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ غیر دوست ممالک کو پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت روبل میں کریں گے۔دوسری جانب اٹلی کا کہنا ہے کہ روس سے گیس کی خرید یورو ہی میں کی جانی چاہیے، روس سے گیس کی خرید روبل میں کرنے کا…
