اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے، 24 گھنٹے میں مزید 194 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کیسز میں کمی کے باوجود ہلاکتیں جاری، 2 اموات کے بعد ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 349 تک پہنچ گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 591 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 136 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 85 ہزار 609 ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز 27 ہزار 492 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن نےتحریک عدم اعتماد سے پہلےرات گئے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا، حکومتی اتحادی ایم کیوایم نے عمران خان حکومت کو چھوڑنے کیلئے اپوزیشن کیساتھ معاہدہ طے کر لیا۔ ترجمان ایم کیوایم کے مطابق آج سہ پہ رپریس کانفرنس میں اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کاا علان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، متحدہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن کا ساتھ دے گی، قانونی ڈرافٹ پر ایم کیوایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے دستخط ہو…
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہپ انجری کا شکار مچل مارش کی تکلیف میں بہتری نہیں آسکی جس کے باعث آل راؤنڈر ٹیم سے الگ ہوگئےہیں اور وہ آج ہی وطن واپسی کے لیے دبئی روانہ ہوجائیں گے۔ مچل مارش پہلے ون ڈے سے قبل ہپ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے سبب وہ گزشتہ روز پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بھی شریک نہ ہوسکے تھے۔ دوسری جانب آسٹریلوی بیٹر میتھیو رنشا لاہور پہنچ گئے ہیں، لاہو رآمد…
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختو نخوا میں بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خطہ پوٹھور، مری اور گلیات میں بارش کی توقع ہے، بالائی خیبر پختونخوا میں چترال، دیراور سوات میں تیز ہوائیں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔
استنبول: (ویب ڈیسک) یوکرین نے امن مذاکرات میں پیشکش کی ہے کہ اگر روس مکمل جنگ بندی پر رضامند ہوتا ہے تو یوکرین نیٹو میں شمولیت اختیار نہیں کرے گا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ترک شہر استنبول میں یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات میں یوکرین نے کہا ہے کہ وہ نیٹو میں شامل نہ ہونے پر رضامند ہے تاہم اس شرط پر کہ روس مکمل جنگ بندی کا اعلان کرے۔ ترکی کے وزیر خارجہ میولت کیووسگلو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے استنبول میں…
تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے مضافات میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے دو واقعات الگ الگ مقامات پر پیش آئے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہی مسلح موٹر سائیکل سوار دونوں واقعات میں ملوث ہوسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری فوٹیج میں مسلح نوجوان کو ایک سائیکل سوار اور ایک گاڑی پر گولیاں چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دو دن پہلے بھی ایسے ہی واقعات میں دو اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری داعش نے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ آئے روز اپنے صارفین کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے نت نئے فیچرز میں اضافہ کرتی رہتی ہے، اسی تناظر میں ایک اور انقلابی فیچر پر کام جاری ہے جس کے بعد صارفین 2 جی بی تک کی فائلیں شئیر کرسکیں گے۔ واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ واٹس ایپ 2 جی بی سائز تک کی بڑی فائلیں بھیجنے کی صلاحیت کی جانچ کر…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ ہمیں تین سے چار ماہ کے لیے پنجاب کی وزارت اعلی دے رہی تھی۔ ہمارے ترین گروپ سے معاملات طے پا گئے ہیں، ان کے وفد سے ملاقات کل ہوگی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف 35 سال بعد لاہور میں ہمارے گھر آئے، انہوں نے کھانے کی دعوت دی مگر ہم نہیں گئے، نہ جانے کی وجہ کچھ خاص لوگ تھے جو آن بورڈ نہیں تھے۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ مریم بی بی کو ہم پسند نہیں تھے، وہ…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں افسران و جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افریقی ملک کانگو میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر پاک فوج کا پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں سمیت امن مشن پر مامور 8 اہلکار شہید ہوگئے، شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل آصف، میجرسعد، معاون پائلٹ میجر فیضان علی،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کی ایک مرتبہ پھر مشاورت شروع ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں متحدہ اپوزیشن کے تمام اہم رہنما شریک ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) کے سربراہ سردار…
