لاہور: (ویب ڈیسک) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا جس کے جواب میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنا لیے ہیں اور اسے مزید 278 رنز درکار ہیں۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو امام الحق 42 اور عبداللہ شفیق 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ قبل ازیں چوتھے روز کے کھیل میں وقفے سے قبل آسٹریلیا کی پہلی…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈراپ اِن پچز کے لیے آسٹریلوی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلیں۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق آسٹریلوی کنسلٹنٹ اپریل میں پاکستان آئیں گے اور مختلف وینیوز کا جائزہ لیں گے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہےکہ آسٹریلیا سے پچزکی تیاری کے لیے مٹی بھی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا ہے، آسٹریلوی کنسلٹنٹ ڈراپ اِن پچز سے متعلق تجاویز اور سفارشات دیں گے،کنسلٹنٹ کی تجاویز کی روشنی میں ڈراپ اِن پچز بچھانےکا فیصلہ ہوگا۔ خیال رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے 2 ڈراپ اِن پچز…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) میں معاملات طے پا گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متحدہ وفد کی پیپلزپارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے معاملے طے پاگئے ہیں جبکہ دونوں جماعتوں نے طے شدہ امور کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے اور معاملات کو تحریری شکل دی جا رہی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کےمطالبات مان لیے، دونوں جماعتوں نے ترمیمی بلدیاتی قانون کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کو مطلوب دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک افغانستان میں مارا گیا۔ پاکستان کو انتہائی مطلوب کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد عبدالوہاب افغانستان میں مارا گیا، دہشت گرد کو 22 مارچ صبح ساڑھے 10 بجے 2 نامعلوم افراد نے قتل کیا۔ مارا جانے والا دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک عرف حکیم علی جان، عرف حکیم صالح، عرف خوشی محمد، عرف خانہ بدوش قندھار کے نام سے تخریک کاری کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔ دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک کا بنیادی طور پر تعلق لشکر جھنگوی عثمان سیف اللہ کُرد گروپ سے تھا، اور وہ پورے ملک…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس اگر ہمارے بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی ان کے لوگ ہیں جو ووٹ ڈالنے نہیں جائیں گے، ممکن ہے انتخابات وقت سے قبل ہوجائیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان تاریخی جلسہ 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں کریں گے، 27 مارچ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہو گا، جے یوآئی کو ان کی ڈیمانڈ کےمطابق جلسے کی اجازت دے دی ہے، تاہم ن لیگ کی ابھی تک جلسے کی کوئی درخواست نہیں…
لاہور: (ویب ڈیسک) ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جہانگیر ترین گروپ نے مائنس بزدار مطالبہ واپس لینے کی حکومتی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی ہے۔ گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے اپوزیشن اور حکومت سے رابطے جاری ہیں، روزانہ کی پیش رفت کے حوالے سے باہمی مشاورت بھی کررہے ہیں، حکومتی شخصیات کو ہر مرتبہ واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کے بعد ہی مزید مذاکرات ممکن ہیں، اور عثمان بزدار کی…
برسلز: (ویب ڈیسک) نیٹونے کہا ہے کہ یوکرین پرروس کے حملے میں ایک ماہ کے دوران 7ہزارسے 15ہزارروسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے یوکرین پرحملے کوایک ماہ ہوچکے ہیں اوراس دوران روس کے7ہزارسے15ہزارفوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔ روس نے مارچ میں اپنے 500فوجیوں کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے بعد کوئی اعداد وشمارجاری نہیں کئے۔ یوکرین کے صدرنے 2ہفتے قبل 13سویوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف پرروسی بمباری سے روسی صحافی ہلاک ہوگئیں۔خاتون…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی سپریم کورٹ نے حجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت سے انکارکردیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے ایک بارپھرہندوانتہاپسندوں کے لئے جانبداری کا مظاہرہ کرتےہوئےحجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت سے انکارکردیا۔ مسلمان طالبہ کی جانب سے حجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت کی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ 28مارچ کوامتحانات شروع ہونے والے ہیں اس لئے کیس کی جلد سماعت کی جائے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے مسلمان طالبہ کے وکیل کو نہ صرف بات کرنے روک دیا بلکہ جانبدارانہ ریمارکس دیتے ہوئے کہا…
ممبئی: (ویب ڈیسک) ایک سوشل میڈیا صارف نے کامیڈین کپل شرما پر پارلیمنٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب کو ’’مکھن‘‘ لگانے کا الزام لگایا ہے۔ بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما کو بھارتی پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ بھگونت مان کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے حال ہی میں کامیڈین سے وزیراعلیٰ پنجاب بننے والے بھگونت مان کو بدعنوانی کے خلاف ہیلپ لائن نمبر شروع کرنے پر سراہتے ہوئے کہا ’’پاجی آپ پر فخر ہے‘‘۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو کپل کا یہ انداز پسند نہیں آیا۔…
راجستھان: (ویب ڈیسک) مسلم مخالف فلم ’’دی کشمیر فائلز‘‘ پر منفی تبصرہ کرنے پر بھارتی شہری کے ساتھ نہایت ذلت آمیز سلوک کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے علاقے بہرور میں راجیش کمار میگھوال نامی شخص کو فلم ’’دی کشمیر فائلز‘‘ پر سوشل میڈیا پر منفی تبصرہ کرنے پر مبینہ طور پر مندر کے اندر نا صرف ناک رگڑنے کو کہا گیا بلکہ معافی مانگنے کے لیے بھی کہا گیا۔ یہ واقعہ گزشتہ روز 23 مارچ کو بہرور پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ متاثرہ شخص راجیش کمار کی مندر کے اندر ناک رگڑنے کی تصویر…
