پالو آلٹو، کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گوگل نے مشکل ترین ہوم ورک کے لیے ایک مددگار ٹول ’گوگل کلاس روم‘ کے نام سے پیش کیا ہے۔ اس میں ایک سے زائد طلبا و طالبات مل کر کام کرسکتے ہیں، اس میں اساتذہ رہنمائی بھی کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی طاقت ور آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول بھی اس میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اگرچہ یہ ٹول سادہ انداز میں پہلے سے موجود ہے لیکن اب اس میں مزید بہتری کی گئی ہے۔ اس پر بچے اپنا کام پوسٹ کرسکتے ہیں۔ اسکول میں جمع کراسکتے ہیں اور اساتذہ اسے دیکھ کر دوبارہ…
Author: Khabrain News
تھائی لینڈ: (ویب ڈیسک) موسمِ گرما کے آتے ہی تائیون میں ’بندروں کے شہر‘ سے مشہور علاقے میں بندروں کو پرسکون رکھنے کے لیے کئی سوئمنگ پول بنائے گیے ہیں۔ لوپ بیوری نامی اس شہر میں مکاک بندر نہ صرف آپس میں گروہ بناکر لڑتے ہیں بلکہ آنے والے سیاحوں کو بھی نقصان پہنچاتے رہتےہیں۔ درجہ حرارت بڑھتے ہی بندروں کےدرمیان مار پیٹ بڑھ جاتی ہے جسے بندروں کی جنگ بھی کہا جاتا ہے۔ بسا اوقات دونوں طرف سے سینکڑوں بندر باہمی گتھم گتھا ہوجاتے ہیں۔ تاہم گزشتہ دوبرس سے یہ واقعات بڑھ گیے تھے۔ ماہرین کے مطابق اس کی…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان نے ایک بارپھر ثابت کردیا کہ وہ دوستوں کے دوست ہیں۔ بالی وڈ کے ہردلعزیز ہیرو سلمان خان اپنی دریا دلی اوردوستوں کے کام آنے کے لئے مشہورہیں۔کوئی بھی موقع ہوسلمان خان دوستوں کے کام آنے کے لئے ہروقت تیاررہتے ہیں اوراپنے نقصان کی بھی پرواہ نہیں کرتے اورانہوں نے یہ ایک بارپھرثابت کردکھایا سلمان خان کے دوست اورتیلگو فلموں کے اسٹارچرن جیوی نے سلمان خان کواپنی نئی فلم ’گاڈفادر’ میں مہمان اداکارکے طورپرمختصرکردار ادا کرنے کی درخواست کی جسے سلمان خان نے فوراً قبول کرلیا۔ یہاں تک توسب…
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کی فلم اورتھیٹرکی مشہور اداکارہ اکسانا شیوتزروسی بمباری میں ہلاک ہوگئیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف پرروس کے راکٹ حملے میں یوکرین کی مشہوراداکارہ اکسانا شیوتزہلاک ہوگئیں۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے راکٹ حملے میں کیف میں رہائشی عمارت کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 67 سالہ اداکارہ اکسانا شیوتز ہلاک ہوئیں۔روسی حملے میں رہائشی عمارت تقریبا تباہ ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے روسی بمباری سے یوکرین کے سنگراورکمپوزرپاشا لی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
کراچی: (ویب ڈیسک)عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 1932 ڈالر فی اونس ہے۔ ملک میں سونے کی قیمت میں بھی 100 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت لاکھ 30 ہزار 250 روپے ہو گئی ہے۔ مزید برآں 10 گرام سونے کا بھاؤ 85 روپے بڑھ کر 1لاکھ 11ہزار 668 روپے ہو گیا ہے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 180 روپے 07 پیسے سے بڑھ کر 180 روپے 57 پیسے ہو گئی ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 777.26 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43029.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا بیان جمہوریت کے خلاف ہے، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق ہے۔ سپریم کورٹ بار نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی، صدر احسن بھون کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی صورت میں آئینی راستہ اختیار کیاجائے گا۔ دریں اثنا پاکستان بار کونسل کی جانب سے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق سندھ میں گورنر راج لگانے سے ملک میں انتشار پھیلنے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس، وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کی سمری وزیراعظم کو پیش کر دی ہے، ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے، اس بات کو نہ بھولا جائے کہ غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ شیخ رشید عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے. اگر آج جمہوریت کو دھچکا لگا تو 10سال تک پچھتاو گے۔ اس ملک میں ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہے،…
پشاور: (ویب ڈیسک) وادی تیراہ میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں ایک دہائی بعد واپس آنے والے خاندانوں کو خوش آمدید کہا گیا، عمائدین نے سکیورٹی فورسز سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے جرگے سے خطاب میں کہا کہ 15 ہزار 691 خاندانوں کے تقریبا ایک لاکھ افراد کو بحال کیا جائے گا، پاک فوج خاندانوں کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے علاقے میں امن واستحکام کے لیے قبائلی عمائدین کی قربانیوں کی کو سراہا ۔ عمائدین نے سکیورٹی فورسز سےتعاون کی یقین دہانی کروائی اور قبائلی اضلاع…
