اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے عمران نیازی کے ساتھ مل کر سازش کی،سپیکر کو تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 دن میں اجلاس بلانا چاہیے تھا۔ قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ن لیگ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ورکر کا کردار ادا کیا، وہ آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے۔ اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر کھڑا ہوا لیکن سپیکر نے میرا مائیک نہیں کھولا، پارلیمانی روایات…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے کہا ہے کہ میں حکومت کا ساتھ دوں گا۔ پی ٹی آئی کے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے کہا ہے کہ میرے کچھ تحفظات تھے جن پر بات ہو رہی ہے اور میں حکومت کا ہی ساتھ دوں گا۔ اس سے قبل احمد حسین ڈیہڑ نے کہا تھا کہ عمران خان کو چھوڑنے والے کو بے غیرت سمجھتا ہوں اور میں عمران خان کے ساتھ ہی کھڑا ہوں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے آئینی ترمیمی بل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیش کر دیا.ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی اس موقع پر موجود تھے. وزیر خارجہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست کی ہے کہ اس بل کو سوموار کو منعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر خارجہ کی درخواست پر اس جنوبی پنجاب آئینی ترمیمی بل کو سوموار کو منعقد ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا حکم…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک 100 فیصد کامیاب ہو گی۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی حکومت کے تصور کا سوال نہیں ہے، جو بھی ہو گا وہ اتحادیوں کے ساتھ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک 100 فیصد کامیاب ہو گی اور اگر اسپیکر نے قراداد پیش نہ ہونے دی تو احتجاج کریں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم…
اسلام آباد: اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس مرحوم اراکین کے لیے دعائے مغفرت کے بعد پیر 28 مارچ تک ملتوی کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مرحوم اراکین اسمبلی، سابق صدر رفیق تارڑ، سینیٹر رحمان ملک، پشاور مسجد دھماکے میں شہید ہونے والوں اور وفات پانے والے دیگر اراکین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کی جانب سے دعائے مغفرت کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس پیر 28 مارچ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی…
لاہور: (ویب ڈیسک) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان غلط بیان کر رہے ہیں، یہ نیکی اور بدی کی لڑائی نہیں، آئین کو پامال کرنے اور آئین کی پاسداری کرنے والوں کے بیچ لڑائی ہے۔ شیری رحمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ عوام دشمن حکومت اور عوام دوست اپوزیشن کی لڑائی ہے، جمہوریت پر تنقید کرنے والے اب لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ جمہوریت کا ساتھ دینے کے لئے باہر نکلیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ شکست سے بچنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کرنے والے نیکی اور جمہوریت کا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر پیر شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکراسد قیصرکی صدارت میں شروع ہوا، تلاوت قرآن پاک کے بعد اجلاس میں مرحوم ارکان قومی اسمبلی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سپیکر نے کہا کہ پارلیمانی روایت ہے رکن اسمبلی کی وفات پر اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کر دیا جاتا ہے، تحریک عدم اعتماد پر قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 28 مارچ تک ملتوی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آج سے سرپرائز کی سیریز شروع ہو جائے گی اور سرپرائز وزیر اعظم براہ راست دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے کہ اجلاس میں تاخیر نہیں ہوئی۔ 30 سال پہلے بھی پاکستان وکٹری اسٹینڈ پر کھڑا تھا اور آج کے دن کپتان نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ وکٹری اسٹینڈ پر پاکستان ہو گا تحریک انصاف ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی کہتے…
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت متفق تھے کہ معاملہ آئین اور قانون کے مطابق چلےگا، ابھی تو سرپرائز ز آنا باقی ہیں،آگے دیکھیے ہوتا ہےکیا۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان کہہ چکے ہیں آخری پتا ہم نے کھیلنا ہے، جن لوگوں کو خیال تھا کہ عمران خان کو گرادیں گے انہیں ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا۔ ایک سرپرائز آج ملا، دوسرا 27مارچ کو ملے گا، اگلے 48 گھنٹے میں اتحادیوں کی طرف سے اعلان ہونے کا امکان ہے، لاکھوں لوگ جب نکلتے ہیں…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کو فاتح عالم بنے تیس برس مکمل ہو گئے، شاندار فتح کو ایک بار پھر یادگار بنانے کے لیے پی سی بی نے ورلڈکپ کی ٹرافی قذافی سٹیڈیم میں رکھ دی۔ پچیس مارچ انیس سو بانوے کی عظیم فتح کی یادیں تازہ کرنے کے لیے پی سی بی نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے آخری روز انیس سو بیانوے ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کر دی ہے۔ پاکستانی کرکٹرز نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، انیس سو بیانوے ورلڈکپ کے فائنل کی تصویری جھلکیوں پر مشتمل سلائیڈ شو بھی سارا دن جاری رہے گا۔
