Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ ججز پرالزامات لگانا اور انگلیاں اٹھانا بند کریں،وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کا ججز کو تنخواہ دارملازم کہنا اور الزام تراشی انتہائی نامناسب ہے،جس شخص سے مسئلہ ہوآکربتائیں۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے جسٹس قاضی امین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے منعقدہ فل کورٹ ‏ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں ججز انتہائی قابل اور پروفیشنل ہیں۔ ‏ ججز تعیناتی کیلئے طریقہ کار متفقہ طور پر وضع کیا جا رہا ہے،ججز کیلئے قابلیت، ‏رویئے، بہترین ساکھ اور بغیر کسی خوف و لالچ کا معیار رکھا…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) لکی مروت میں اسپتال جاتے ہوئے خاتون نے ایمبولینس کے اندر ہی 3 بچوں کو جنم دے دیا۔ پشاور کی تحصیل نورنگ کی رہائشی خاتون کو نورنگ اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ خاتون نے راستے میں ہی ایمبولینس میں تین بچوں کو جنم دے دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں نومولود تندرست اور صحت مند ہیں جب کہ والدہ کی طبعیت بھی ٹھیک ہے جب کہ والدین نے بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) دھرنے پر بیٹھنے والے ڈاکٹر کو پولیس نے گرفتار کرکے بجلی گھر تھانے منتقل کردیا۔ کوئٹہ میں پولیس نے دھرنے پر بیٹھنے والے ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا، اور انہیں قیدی وین میں بٹھا کربجلی گھر تھانے منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب گرفتاریوں کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سروسز بند کردی ہیں، سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کے دروازے بند ہونے کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوں کی رہائی اور مطالبات پورے نہ ہونے پر بلوچستان کے اسپتالوں میں تمام سروسز معطل کرنے کا اعلان کردیا…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن باگڑیاں کے قریب سلنڈر کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے دو خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے، زخمی ہونے والوں میں 28 سالہ طاہرہ اور 40 سالہ شاہدہ شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق طاہرہ کا جسم 80 فیصد جھلس کر زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں اہم شاہراہوں، سڑکوں، فوڈ اسٹریٹس اور شاپنگ مال میں حکومت اور شاپنگ مالز کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث کوڑے دان(ڈس بن) غائب ہوتے جارہے ہیں اور اب ان کی جگہ بڑے کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں لیکن ان کی تعداد کم ہونے اور شہریوں کی فوری رسائی نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ہی کچرا گرانے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ سندھ حکومت نے شہرکراچی کے بلدیاتی اداروں سے سالڈ ویسٹ کا کام لینے کے لیے 2016 میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ قائم کیا، صوبائی ادارے نے آغاز میں بلدیہ عظمیٰ…

مزید پڑھیں

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں اب خواتین سرحدی محافظ کے فرائض انجام دے سکیں گی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے خواتین سے بطور سرحدی محافظ تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔خواتین کوقابلیت کی جانچ اورتربیت کے بعد سرحدی محافظ تعینات کیا جائےگا۔ سعودی عرب نے فروری 2021 میں خواتین کومسلح افواج میں شمولیت کی اجازت دی تھی۔ سعودی خواتین سپاہیوں کے پہلے دستے نے ستمبر میں سعودی آرمڈ فورسز ویمنز کیڈر ٹریننگ سینٹرسے تربیت مکمل کی تھی۔ اس سے قبل مکہ اورمدینہ کے درمیان ٹرین سروس کے لئے بھی بڑی تعداد میں خواتین ڈرائیورز درخواست…

مزید پڑھیں

یوکرین : (ویب ڈیسک) یوکرین نے روس کا ایک جنگی بحری جہاز تباہ کردیا جبکہ 2جہازوں کا نقصان پہنچا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ روس کے زیرقبضہ شہر برجیزکی بندرگاہ پرروسی جنگی جہاز کوتباہ کردیا گیا جبکہ دیگر2جہازوں کونقصان پہنچا۔ یوکرینی فوج کے جہازکونشانہ بنانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی۔یوکرین کی ڈپٹی وزیردفاع نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روس کے بڑے ہدف کونشانہ بنایا گیا ہے۔جس روسی جہاز کونشانہ بنایا گیا اس میں 20 ٹینکس،45بکتربند گاڑیاں اور400فوجیوں کی گنجائش تھی۔ روس نے جہاز کی تباہی کے بارے میں…

مزید پڑھیں

جنوبی کوریا: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مقبول بپ جی گیم کمپنی نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اب وہ بلاک چین اور این ایف ٹی ویڈیو گیم اور سہولیات شروع کرے گی۔ پب جی کی خالق کرافٹن کمپنی نے بلاک چین کمپنی سولینا لیبس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کی رو سے دونوں ملکر بلاک چین اور این ایف ٹی والے گیمز کی ڈیزائننگ، تیاری اور مارکیٹنگ کرے گی۔ سولینا نے حال ہی میں ایریتھیریئم کے مقابلے میں کم خرچ اور تیزی سے مقبول کرپٹوکرنسی بھی پیش کی ہے۔ اس سے قبل کرافٹن کمپنی نے…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین کامیڈی شو ’’دی کپل شرما شو‘‘ کو بند کیے جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ میکرز ’’دی کپل شرما شو‘‘ کو عارضی طور پر بند کررہے ہیں۔ شو کو بند کرنے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ شو کے میزبان اور مرکزی اداکار کپل شرما اپنے امریکا کے دورے کی وجہ سے شو کی شوٹنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اس لیے میکرز نے شو کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کپل شرما…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) لندن کے مصروف علاقے میں ایک مکان ایسا بھی ہے جس پر بڑے آئینے نصب ہے اوردور سے دیکھنے پر یہ اوجھل ہی دکھائی دیتا ہے اور اسے ’دکھائی نہ دینے والا مکان‘ کہا گیا ہے۔ رچمنڈ سرکس چوراہے پر اے 316 روڈ پر واقع یہ مکان تعمیر کا شاہکار تو ہے ہی لیکن یہ باقاعدہ قابلِ رہائش گھر بھی ہے۔ اسے 2015 میں ایلکس ہا نے ڈیزائن کیا تھا۔ 2019 سے یہاں لوگ رہ رہے ہیں۔ وہ گھر سے باہر دیکھ سکتے ہیں لیکن باہر سے گزرنے والے افراد صرف اپنا عکس ہی دیکھ سکتے ہیں…

مزید پڑھیں