Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپریل میں نئے آرمی چیف کی تقرری کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، تعیناتی نومبر میں ہونی ہے۔ سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سیاسی عدم استحکام پھیلا جارہا ہے، تحریک عدم اعتماد قانونی اور سیاسی معاملہ ہے اس کا سامنا کریں گے، ضمیر فروشی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر آخری وقت تک پتا نہیں چلے گا، کتنے لوگ آتے ہیں، یہ اسی دن معلوم…

مزید پڑھیں

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیرمملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم کرپٹ ٹولے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ وزیر مملکت حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس ملک کو ایک خودمختار معیشت اور آزاد خارجہ پالیسی دینی ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے کبھی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں سے اپیل ہے یہ جنگ آپ کی ہے باہر نکلیں جبکہ سب نے سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی دیکھی۔ ہم کرپٹ ٹولے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ جس کے لیے پوری قوم کو اپنے لیڈر عمران…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کے کمی سے 1955 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے کمی آگئی۔ نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 450 اور فی 10 گرام سونے کی قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 697 روپے ہوگئی۔ دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1510 روپے پر مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں

پونے: (ویب ڈیسک) بھارت میں اسکول کے ملازم نے 11 سالہ طالبہ کو واش روم میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں پانچویں جماعت کی طالبہ چھٹی کے بعد گھر جانے کے لیے زرا تاخیر سے کلاس سے نکلی تو 40 سالہ شخص اسے گھسیٹ کر واش روم لے گیا۔ منگیش نامی شخص نے واش روم میں 11 سالہ طالبہ کو ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد بھی کیا۔ لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ترین گروپ نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں آج ترین گروپ کے اراکین نے بیٹھک کی جس میں جہانگیر ترین ویڈیو لنک سے شریک ہوئے۔ بیٹھک میں صوبائی وزیر مراد راس سے ملاقاتوں اور حکومتی شخصیات کے رابطوں پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ارکان کی اکثریت نے موقف اپنایا کہ ہمارے معاملات کو حل کرنا صوبائی وزراکے بس میں نہیں، مذاکرات وفاقی ٹیم یا وزیر اعظم سے ہی کرنے چاہیے۔ ترین گروپ کے…

مزید پڑھیں

مانسہرہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین چوہے مل کر میرا شکار کرنا چاہتے ہیں، ہم انہیں شکست دیں گے، یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح عمران خان ان کو این آر او دے۔اسلام آباد میں منڈی لگی ہوئی ہے جہاں لوگوں کو خریدنے کے لیے 20/25 کروڑ کی آفر کی جارہی ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شاندار استقبال پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شاندار جلسے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں ہر جلسے میں اپنے آپ کو کہہ کر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے آئینی ترمیمی بل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیش کر دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر خارجہ کی درخواست پر جنوبی پنجاب آئینی ترمیمی بل کو سوموار کو منعقد ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، وزیر اعظم عمران خان نے میلسی کے عوامی رابطہ جلسے میں جنوبی پنجاب آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مائیکرو فنانس بینک نے پاکستان میں فیملی کےلئے نئے ملازمتی فوائد متعارف کرادیئے GDIBایوارڈ جیتنے کے حالیہ اعلان کے بعد ملک معروف مائیکرو فنانس بینک،FINCA مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ پاکستان نے پاکستا ن میں اپنی ٹیم کےلئے نئے فوائد اور پالیسیوں کا اعلان کیا ہے۔ صحت و حفاظت:کوویڈ19کے موجودہ منظر نامے میں اپنے ملازمین کی صحت و حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے،FINCAنے ہیڈ آفس میں اپنے عملہ کےلئے ایک ہائبرڈ ورکنگ پالیسی متعارف کرائی ہے ۔نئے پروگرام کے مطابق ملازمین کو اپنے منیجرز سے منظوری کے بعد گھر سے چار روز تک کام کرنے کی اجازت ہوگی،اس…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اوپو نے اے 96 ماڈل کا نیا فون متعارف کرادیا. بٹری میموری اور اسٹوریج شامل ہے جو غیر معمولی طور پر صارف کو پائیدار تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اوپو نے اے 96میں ریم کی توسیع سے کارکردگی اور اسٹوریج کو ایک اضافی فروغ ملتا ہے، یعنی بہتر ملٹی ٹاسکنگ اور Smoothتجربے کے ساتھ مزید تصاویر اور ویڈیوز محفوظ رکھنے کیلئے اضافی اسٹوریج کیلئے SDکارڈ لگانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ فون میں کال اور تفریح کیلئے زبردست آڈیو سسٹم موجود ہے۔ فون میں دو اسپیکرز اور مائیکروفون ہیں جس سے اوپو نے اے 96شور کو کم کرتے…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سول لائنز پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے ساس اورپڑوسی کو قتل جبکہ اہلیہ کو زخمی کرنیوالانامزد ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم نے رنجش کی بناء پر چند روز قبل فائرنگ کرکے اپنی ساس نسرین اور محلہ دارحسن کو قتل جبکہ اپنی اہلیہ خوشبو کو زخمی کردیاتھا۔ ایس ایچ اوسول لائنز اورانکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے نامزد ملزم کاشف کو گرفتارکرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او سول لائنز اور ان کی ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ قاتل کو ٹھو س شواہد کے…

مزید پڑھیں