Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے ہاتھوں لاہور ٹیسٹ میچ میں شکست کی بڑی وجہ ناقص فیلڈنگ کو قرار دے دیا ہے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں لاہور ٹیسٹ میچ میں 115 رنز سے شکست کھانے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلے بازوں سے بھی کچھ غلطیاں ہوئیں، ہم نے مثبت کرکٹ کھیلی اور بطور ٹیم سب نے کوشش کی، نعمان علی نے کافی اچھی باؤلنگ کی، حسن علی میچ ونر ہے، اچھا برا وقت چلتا رہتا ہے،انہوں نے ماضی میں میچ وننگ پرفارمنس دی…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے بھر کے پرائمری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے بھر میں پرائمری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں یکم اپریل سے موسم بہار کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یکم اپریل سے 7 اپریل تک اسکول بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا پارہ پھر سے بلند ہونے لگا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 25 اشیاء کے دام بڑھ گئے۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مجموعی پارہ 15.67 فیصد تک پہنچ چکا ہے، رواں ہفتے برائلر مرغی کی قیمتوں نے ٹرپل سنچری بھی مکمل کر لی اور فی کلو قیمت میں 23 روپے 59 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 302 روپے 8 پیسے تک پہنچ گئی۔…

مزید پڑھیں

نارووال: (ویب ڈیسک) ڈومالہ میں انوکھی شادی میں دوستوں نے پیسوں کے بجائے اسلحہ سلامی دے دی، پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے دلہا کو گرفتار کرلیا۔ نارووال میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب دلہے کے دوستوں کی جانب سے منفرد سلامی دی گئی، سلامی میں نائن ایم ایم پسٹل اور 44 بور خطرناک گن شامل تھی۔ باراتی اور ساتھی دوستوں کی اس منفرد سلامی پر شہری حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نارووال نے ایکشن لیا، چوکی ڈومالہ نے دلہا عدیل کو گرفتار کر لیا۔ نارووال پولیس ترجمان کے مطابق ملزم سے گن اور 4…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے صدر میں 22 مارچ کو قتل ہونے والے سابق پولیس افسر اور ان کے ساتھی کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ کراچی میں پاکستان رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرنل نصر من اللہ نے بتایا کہ ملزم عالم بلوچ کو سی سی ٹی وی اور انٹلیجنس رپورٹ کے بعد گرفتار کیا ہے، دوران تفتیش ملزم نے اقرار کیا کہ اس نے اپنے والد ارشد پپو…

مزید پڑھیں

بنگلورو: (ویب ڈیسک) بھارتی بنگالی فلموں کے مشہور اداکار ابھیشک چیتر جی 58 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیتر جی کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ ایک ریئلٹی شو کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے دوران بیمار ہو گئے تھے، بعد ازاں انہیں ان کی شہزادہ انور شاہ روڈ والی رہائش گاہ پر سیلائن پلایا گیا۔ تاہم رات کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ آنجہانی اداکار کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور بیٹی ہیں، چیتر جی 1980…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر حسن علی کے آؤٹ ہونے پر کینگروز فیلڈر ڈیوڈ وارنر نے ان کے انداز میں جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، آسٹریلیا نے کھیل کے چوتھےروز اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن قومی ٹیم کھیل کے آخری روز 235 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا نے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے کراچی پورٹ قاسم کا دورہ کیا اور امریکی کمپنیز کارگل اور پراکٹر اینڈ گیمبل کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر کا دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ سماجی سرگرمیوں میں تعاون کے ذریعے پاکستان میں انتہائی مثبت کردار ہے ،امریکا کا شمار پاکستان کیلئے غیرملکی سرمایہ کاری کے اہم ذرائع میں ہوتا ہے۔ امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکی ناظم الامور ایگلر کا دورہ دونوں ممالک میں اقتصادی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے جاری کاشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے قبل اینجلا ایگلر…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) گوگل کروم کے ہسٹری ٹیب میں ایک نئے فیچر ’’جرنیز‘‘ کا اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ براؤزنگ ہسٹری بہتر طور پر منظم کی جاسکے۔ بتاتے چلیں کہ گوگل کروم ویب براؤزر میں Ctrl+H پریس کرنے پر ہسٹری ٹیب کھل جاتا ہے جس میں ان ویب سائٹس اور پیجز کے لنکس موجود ہوتے ہیں جنہیں آپ چند منٹوں، گھنٹوں، دنوں اور چند ہفتوں قبل دیکھ چکے ہیں۔ روایتی طور پر ہسٹری ٹیب میں آپ کے دیکھے ہوئے تمام پیجز وقت کے حساب سے ترتیب دیئے ہوتے ہیں: تازہ ترین دیکھا گیا پیج/ لنک سب سے اوپر اور سب…

مزید پڑھیں

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) روبوٹ کی گرفت کو ہمیشہ ہی سخت قرار دیا جاتا ہے لیکن اب نہایت مہارت اور نرمی سے روبوٹک ہاتھوں سے کیلے چھیلنے کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے ک اس عمل میں کیلے جیسے نرم پھل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جو اس سے قبل ممکن نہ تھا۔ یہ مشین لرننگ ہی ہے جس کی بدولت ایک پیچیدہ شکل والے نرم پھل کا چھلکا اتارا گیا ہے۔ یہ کام ایک چیلنج تھا کیونکہ اس سے قبل روبوٹک انگلیوں کی گرفت میں شیشے کے برتن چکنا چور ہوتے رہے ہیں اور پھل کچلے…

مزید پڑھیں