لاہور : (ویب ڈیسک) آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ کہنی کی انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیں ٹیسٹ سیریز کے بعد شائقین کو اب ون ڈے سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز منگل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو رہی ہے۔ آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ کہنی کی انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ اسٹیون اسمتھ کو تیسرے ٹیسٹ کے دوران کہنی میں تکلیف شروع ہوئی تھی۔ فٹنس مسائل کے سبب انہوں نے ون ڈے…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انہیں 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے میں شرکت کی دعوت ملی ہے نہ وہ جلسے میں شرکت کریں گے۔ بی بی سی اردو سے گفتگو میں چودھری نثار نے پی ٹی آئی یا کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ اپنے ووٹرز پر چھوڑ دیا۔ بی بی سی کے مطابق چودھری نثار نے کہا ہے کہ میں وقتی فائدہ کے لیے پارٹی بدلنے والا نہیں۔ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ دیے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں جلسوں اور مارچ کے پیش نظر سیکیورٹی بڑھادی گئی، کنیٹینرز بھی پہنچ گئے۔ حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں اور مارچ کی سیکیورٹی اور روٹس کے لئے اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت داخلہ کی تیاریاں مکمل ہیں۔ دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں تاہم ابھی سڑکوں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے۔ اسلام آباد میں جلسوں اوراحتجاج کے پیش نظرپنجاب اور خیبرپختون خوا سے پولیس کی اضافی نفری لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری بھی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے درالحکومت اسلام آباد میں جلسے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جلسے کے لئے ملک بھر سے کارکنوں کے قافلے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھرسے قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، 27 مارچ کو ایک تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم ایسے نکلے گی جو پہلے کبھی بھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔ قوم کا لیڈر عمران خان حرمت رسولﷺ کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپوزیشن نے حکومت کے خلاف مارچ اور جلسوں کی تیاری کر لی۔ جے یو آئی ف آج اسلام آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے شہراقتدار پہنچیں گے۔ کراچی سے روانہ ہونے والے مہنگائی مکاؤ مارچ بھی رواں دواں ہے۔ جے یو آئی ف نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو سیکیورٹی کیلئے دوسری درخواست دے دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ایچ نائن میں پرامن جلسہ ہوگا، سڑک بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ مسلم لیگ ن آج لاہور سے مہنگائی مکاو لانگ…
امریکا : (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرین پر حملے کے بعد چین پر ایک بوجھ بن چکا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق یوکرین پر روس کے حملوں کے بعد ماسکو بیجنگ کے لیے ایک بوجھ بن چکا ہے۔ پینٹاگون میں دفاعی پالیسی کے انڈر سیکریٹری کولن کاہل نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جو یوکرین میں کیا ہے، اس کے بعد وہ چین کے لیے کسی اسٹریٹیجک بوجھ سے کم نہیں۔ اس کے علاوہ کولن کاہل نے…
نئی دہلی : (ویب ڈیسک) چینی وزیر خارجہ بھارت کے غیر اعلانیہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے. چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اسلام آباد اور کابل کے دوروں کے بعد اچانک نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے چینی ہم منصب سے تین گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ نےکہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تب تک معمول پر نہیں آ سکتے، جب تک متنازعہ سرحد پر بڑی تعداد میں چینی فوجی تعینات ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سرحدی کشیدگی کو معمول…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 30 ہزار 417 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 189 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز کورونا وائرس نے 4 افراد کی جان لے لی، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 451 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی وزراء خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کئے گئے نتائج اور قراردادوں کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے ناقابل قبول اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو سختی سے مسترد کرتےہوئے کہاہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کا منطق سے عاری بیان ایک ایسے ملک کی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے جو پہلے بے نقاب اور تنہا ہو چکا ہے، تاریخی حقائق کو جھٹلانے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی بجائے بھارت کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے موجودہ رویے پر…
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روس 9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ اعلیٰ روسی حکام نے اپنے فوجیوں کو 9 مئی تک جنگ ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ دوسری جانب اب تک روس یوکرین کے کسی بڑے شہر پر مکمل طور پر قبضہ نہیں کرسکا ہے۔ جن دو شہروں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا وہاں بھی یوکرین کی افواج نے قبضہ واگزار کرالیا ہے۔ جنگ سے قبل لوہانسک اور…
