لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز گزشتہ روزکینگروز کی جیت کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔ آسٹریلیا نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 115 رنز سے شکست دی۔ سیریز کے اختتام پر دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم شیئر کیا اور اسی دوران شاہین شاہ آفریدی نے اپنی سائن کردہ شرٹ آسٹریلوی بیٹر مارنوس لبوشین کو دے دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہین شاہ کو مارنوس کو شرٹ دیتے وقت کی تصویر جاری کی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا…
Author: Khabrain News
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین کا فضائی اور دفاعی نظام مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ روس نے یوکرین کی فضائیہ اور دفاعی نظام مکمل طور پر تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کر دیا۔ روسی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی فوج کے پاس کوئی منظم ذخائر باقی نہیں رہے ہیں جبکہ روس نے انسانی بنیادوں پر کئی راہداری کھولی ہیں۔ انہوں نے…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم کےاگلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کمالیہ جائیں گے۔ وزیر اعظم کی آمد سے قبل کمالیہ میں ہر طرف پی ٹی آئی پرچموں کی بہارہے جبکہ جلسے کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، وزہراعظم عمران خان اج دوپہر تین بجے سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے جبکہ اس موقع پر کمالیہ یونیورسٹی کاسنگ بنیاد اور ہڑپہ راوی پل کا افتتاح بھی متوقع ہے۔ ایم این اے ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ کمالیہ جلسے میں وزیراعلی…
لاہور : (ویب ڈیسک) فیروز والہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔پولیس نے ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق، وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، حادثے کے بعد شہری جمع ہو ئے تو اسی دوران تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر لوگوں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ لاشیں مریدکے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی مکاؤ مارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی مارچ نااہل ٹولے کے خلاف عدم اعتماد ثابت ہو گا اور مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے اور اب فیصلہ کن گھڑی آ گئی ہے۔ عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔ عوام گھروں سے نکلیں اور اپنے…
لاہور : (ویب ڈیسک) آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ کہنی کی انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیں ٹیسٹ سیریز کے بعد شائقین کو اب ون ڈے سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز منگل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو رہی ہے۔ آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ کہنی کی انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ اسٹیون اسمتھ کو تیسرے ٹیسٹ کے دوران کہنی میں تکلیف شروع ہوئی تھی۔ فٹنس مسائل کے سبب انہوں نے ون ڈے…
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انہیں 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے میں شرکت کی دعوت ملی ہے نہ وہ جلسے میں شرکت کریں گے۔ بی بی سی اردو سے گفتگو میں چودھری نثار نے پی ٹی آئی یا کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ اپنے ووٹرز پر چھوڑ دیا۔ بی بی سی کے مطابق چودھری نثار نے کہا ہے کہ میں وقتی فائدہ کے لیے پارٹی بدلنے والا نہیں۔ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ دیے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں جلسوں اور مارچ کے پیش نظر سیکیورٹی بڑھادی گئی، کنیٹینرز بھی پہنچ گئے۔ حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں اور مارچ کی سیکیورٹی اور روٹس کے لئے اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت داخلہ کی تیاریاں مکمل ہیں۔ دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں تاہم ابھی سڑکوں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے۔ اسلام آباد میں جلسوں اوراحتجاج کے پیش نظرپنجاب اور خیبرپختون خوا سے پولیس کی اضافی نفری لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری بھی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے درالحکومت اسلام آباد میں جلسے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جلسے کے لئے ملک بھر سے کارکنوں کے قافلے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھرسے قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، 27 مارچ کو ایک تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم ایسے نکلے گی جو پہلے کبھی بھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔ قوم کا لیڈر عمران خان حرمت رسولﷺ کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپوزیشن نے حکومت کے خلاف مارچ اور جلسوں کی تیاری کر لی۔ جے یو آئی ف آج اسلام آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے شہراقتدار پہنچیں گے۔ کراچی سے روانہ ہونے والے مہنگائی مکاؤ مارچ بھی رواں دواں ہے۔ جے یو آئی ف نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو سیکیورٹی کیلئے دوسری درخواست دے دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ایچ نائن میں پرامن جلسہ ہوگا، سڑک بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ مسلم لیگ ن آج لاہور سے مہنگائی مکاو لانگ…
