Author: Khabrain News

امریکا : (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرین پر حملے کے بعد چین پر ایک بوجھ بن چکا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق یوکرین پر روس کے حملوں کے بعد ماسکو بیجنگ کے لیے ایک بوجھ بن چکا ہے۔ پینٹاگون میں دفاعی پالیسی کے انڈر سیکریٹری کولن کاہل نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جو یوکرین میں کیا ہے، اس کے بعد وہ چین کے لیے کسی اسٹریٹیجک بوجھ سے کم نہیں۔ اس کے علاوہ کولن کاہل نے…

مزید پڑھیں

نئی دہلی : (ویب ڈیسک) چینی وزیر خارجہ بھارت کے غیر اعلانیہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے. چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اسلام آباد اور کابل کے دوروں کے بعد اچانک نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے چینی ہم منصب سے تین گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ نےکہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تب تک معمول پر نہیں آ سکتے، جب تک متنازعہ سرحد پر بڑی تعداد میں چینی فوجی تعینات ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سرحدی کشیدگی کو معمول…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 30 ہزار 417 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 189 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز کورونا وائرس نے 4 افراد کی جان لے لی، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 451 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی وزراء خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کئے گئے نتائج اور قراردادوں کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے ناقابل قبول اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو سختی سے مسترد کرتےہوئے کہاہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کا منطق سے عاری بیان ایک ایسے ملک کی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے جو پہلے بے نقاب اور تنہا ہو چکا ہے، تاریخی حقائق کو جھٹلانے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی بجائے بھارت کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے موجودہ رویے پر…

مزید پڑھیں

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روس 9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ اعلیٰ روسی حکام نے اپنے فوجیوں کو 9 مئی تک جنگ ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ دوسری جانب اب تک روس یوکرین کے کسی بڑے شہر پر مکمل طور پر قبضہ نہیں کرسکا ہے۔ جن دو شہروں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا وہاں بھی یوکرین کی افواج نے قبضہ واگزار کرالیا ہے۔ جنگ سے قبل لوہانسک اور…

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، ڈونباس ریجن کا 93 فیصد علاقہ روس کے کنٹرول میں آچکا ہے، یوکرین کے جن شہروں کا محاصرہ جاری ہے وہاں فوج پیش قدمی کر سکتی ہے۔ یوکرین میں روس کی جنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، ایک ماہ سے جاری جنگ میں فوجی ہلاکتوں کی تفصیل جاری کردی گئی، روسی وزارت دفاع نے دوسرے مرحلے کے اہداف کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین میں فوجی آپریشن کا پہلا ہدف ڈونباس ریجن کو آزاد…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں کوئی مسئلہ نہیں، ہم آئین کے مطابق ہی چلیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی علاقائی سیاست نہیں کرتی، عمران خان پر سارا پاکستان اعتماد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہمارا تعلق بہت اچھا رہا ہے۔ نہیں لگتا کہ ہمارے اتحادی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ جائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی اندرون سندھ سے ووٹ لے کر شہری علاقوں میں حکومت کرتی ہے، اگر پیپلز پارٹی…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) سابقہ مِس یونیورس اور بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لارا دتہ کا ممبئی میں واقع گھر کو سِیل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بری ہان ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی ) نے ان کا گھر سِیل کیا۔ اطلاعات کے مطابق بی ایم سی حکام نے لارا دتہ کے گھر کو سِیل کرتے ہوئے اس علاقے کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون ڈکلیئر کیا۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے گھر میں صرف ان میں ہی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے تاہم لارا نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے…

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس جانب سے امریکی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پابندی کے بعد روسی ڈویلپرز نے انسٹا گرام کی طرز پر مبنی ’روسگرام’ ایپلی کیشن تیار کرلی ہے۔ روسگرام نامی ایپلی کیشن کو سرمایہ کاروں نے 28 مارچ کے مقررہ وقت سے قبل متعارف کرادیا ہے۔ یہ کہنا مشکل نہ ہوگا کہ گروپ نے کہاں سے متاثر ہوکر یہ ایپلی کیشن تیار کی ہے۔ روسگرام کی ویب سائٹ پر دستیاب ایپ کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ پلیٹ فارم انسٹاگرام سے بہت مشابہت رکھتا ہے۔ جیسے لےآؤٹ، سِمبلز یہاں تک کے گلابی اور نارنجی لوگو تک…

مزید پڑھیں

جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک آئل ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جبکہ یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ آگ ان کے کیے گئے حملوں میں سے ایک کی وجہ سے بھڑکی۔ سعودی حکومت کی جانب تصدیق کی گئی ہےکہ حوثی باغیوں کے ایک حملے کے نتیجے میں آئل ڈپو میں آگ بھڑکی۔ حالیہ دنوں میں حوثی باغیوں نے اس آئل ڈپو کو پہلے بھی نشانہ بنایا ہے۔ خیال رہے کہ یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب جدہ میں تاریخ میں دوسری بار سعودی عریبین گراں پری فارمولہ…

مزید پڑھیں