Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے سعودی عرب پرحوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب میں ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،حوثی حملوں کو سعودی ایئرڈیفنس فورسز نے کامیابی سے روک کر تباہ کردیا۔ ترجمان نےبتایا کہ پاکستان ان حملوں کوفوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتا ہے اور یہ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حملے سعودی عرب اور خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں اور پاکستان سعودی عرب کی مکمل حمایت اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ اب باری ہےکمالیہ کی! آئیے اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں۔ سیینٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم عمران خان کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج جو اپوزیشن نے ہمارے لیے کر…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے شہر کا موسم آج بھی گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے جب کہ گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف حصوں میں ایک ہفتے کے دوران موسم گرم رہے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی سے بچاؤ کے لیے شہری احتیاط کریں ،زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، سر ڈھانپ کر رکھیں اور غیر ضروری طور پر دھوپ…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) آسٹریلوی ٹیسٹ سیریز کے کپتان پیٹ کمنز نے سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت شائقین کرکٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کمنز نے کہا کہ یہ سیریز بہت ہی خاص تھی، ٹیسٹ کرکٹ کے 15 مشکل دنوں کے آخری سیشن میں سیریز جیتنے پر اس ٹیم کے لیے بے حد مطمئن ہوں۔ مہمان نے لکھا کہ شاندار مہمان نوازی کے لیے پی سی بی اور یہاں پاکستان میں تمام لوگوں کا بہت شکرگزار ہوں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 24سال بعد لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف115رنز…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور میں رائیونڈ روڈ پر ڈگری کالج کے قریب دلہا دلہن کی گاڑی کو آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق دلہا دلہن کی گاڑی کو آگ بارات کی واپسی پر لگی، آگ لگتے ہی دلہا دلہن فوری گاڑی سےنکل گئے جس کے بعد آگ نےگاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نےموقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم گاڑی جل کرتباہ ہوگئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) چوہنگ میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں خاوند کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی 45 سالہ خاتون کی شناخت نسیم بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ نسیم بی بی کے شوہر نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کیا۔ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کےسینئر صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی سے قلمدان واپس لے کر انہیں کابینہ سے فارغ کردیا گیا۔ محکمہ نظم ونسق کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق میر ظہور بلیدی سے سینئر صوبائی وزیر کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ ظہور بلیدی کو کچھ روز قبل صوبائی وزیر منصوبہ بندی کے عہدے سے بھی ہٹایا گیا تھا۔ میر ظہور بلیدی اپوزیشن کو 30 ارب کے فنڈز دیے جانے پر وزیراعلیٰٰ بلوچستان سے ناراض تھے۔

مزید پڑھیں

ویتنام: (ویب ڈیسک) ویتنامی شوہر نے دوسال تک بیوی سے ملاقات نہ ہونے پر بڑا قدم اٹھایا لیکن مشکل میں پھنس گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام سے تعلق رکھنے والے ہو ہوانگ ہنگ نامی شخص نے 5 مارچ کو بھارت میں موجود بیوی سے ملنے کیلئے تھائی لینڈ سے تقریباً 2 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرنے کیلئے چھوٹی سی پلاسٹک کی کشتی میں بھارت جانے کی ٹھانی لیکن بد قسمتی سے سمندر میں راستہ بھٹک گیا۔ رپورٹس کے مطابق ماہی گیروں کی ایک کشتی نے بدھ کے روز 37 سالہ شخص کو تھائی لینڈ سے تقریباً…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث ریڈزون کو مکمل سِیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 12ہزار اضافی نفری صوبوں سےمنگوانے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے ،یاد رہے کہ اس سے پہلے 12سو ایف سی اور ایک ہزار پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یقینی بنایا جائے گا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ورکرزکا آمنا سامنا نہ ہو جبکہ سیاسی جماعتوں کو کوئی سڑک بند نہیں کرنے دی جائے…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آسٹریلوی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دلیرانہ فیصلوں نے آسٹریلیا کو فتحیاب بنایا۔ سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شعیب اختر نےکہا کہ ‘آسڑیلیا نے لاہور ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز دلیری سے اننگز ڈکلیئر کی اور اسی بہادری کی وجہ سے ہی اسے کامیابی ملی’۔ انہوں نے مزید کہا کہ برصغیر میں آسٹریلیا کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز گزشتہ روزکینگروز کی جیت کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔…

مزید پڑھیں