اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ناراض ارکان کو 26 مارچ تک شوکاز کا جواب دینے کی مہلت دی گئی تھی، تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے پارٹی کے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو پی ٹی آی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے شو کاز نوٹس جاری کیا تھا، جس کے جواب میں نور عالم کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غیر حقیقی ہیں،…
Author: Khabrain News
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مساجد سے نماز کی براہ راست نشریات پر پابندی اور اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کی آواز مدھم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسلامی امور کی وزارت کی جانب سے مساجد کو رمضان کی تناظر میں ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے تحت مساجد میں آؤٹ ڈور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف اذان اور اقامت کے لیے کیا جا سکے گا۔ وزارت نے یہ بھی ہدایت کہ کہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان کے لیے ایمپلی فائر کا والیوم ایک تہائی سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ اسی طرح نماز…
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے شمال مغربی صوبہ چنگھائی میں 6.0 شدت درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سنٹر (سی ای این سی) کے مطابق زلزلہ ہفتہ کومقامی وقت کے مطابق صبح 12بجکر21 منٹ پر چنگھائی صوبے کے ڈیلنگا شہر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزے کا مرکز ڈیلنگا شہر سے شمال مشرق کی جانب 126کلومیٹر دور10کلو میٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے فوری طورپر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے21 ہزار839 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4101081 سے تجاوز کر گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے ملائیشیا کی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایاکہ ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 52 نئی اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں اموت کی مجموعی تعداد 34 ہزار 717 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحت…
اورلینڈو: (ویب ڈیسک) امریکا میں مجسمۂ آزادی سے بھی بلند ’’فری اسٹینڈنگ ڈراپ ٹاور ‘‘ جھولے سے گر کر 14 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ امریکی میدیا کے مطابق ریاست اورلینڈو کے تفریحی پارک میں فری فال ٹاور جھولے کی کرسی میں کوئی مسئلہ تھا تاہم اس پر توجہ نہیں دی گئی اور رائیڈ چلادی گئی جس کے باعث 435 فٹ بلند جھولے سے ایک لڑکا گر کر ہلاک ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی جھولا بلند ترین مقام پر پہنچتا ہے ایک لڑکا جھولے میں سے نیچے زمین پر گر…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل بڑھائی جا رہی ہیں اور تاریخ میں پہلی بار ایک روز میں 80 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے یہ اضافہ 5 روز میں چوتھی بار کیا گیا ہے اس طرح گزشتہ پانچ روز میں قیمتوں میں مجموعی اضافہ 3 روپے 20 پیسے ہوگیا ہے۔ بھارت میں ہر ریاست میں پٹرول کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں اور اس وقت سب سے زیادہ ممبئی…
کراچی: (ویب ڈیسک) جرمنی کے معروف ہاکی کھلاڑی اسٹیفن بولشر کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ سٹیفن بلوشر اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں، ان کو جرمن سفارتخانے نے مدعو کیا ہے، جرمن کھلاڑی نے ہاکی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے سابق کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی۔ سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کہا کہ جرمن کھلاڑی نے پاکستان ہاکی کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش کا کہنا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان اچھی ٹیم ہے اس لیے کانٹے دار میچز ہوں گے۔ پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز سے قبل ورچوئل میڈیا کانفرنس میں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے کہا ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ابھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے اور طویل فارمیٹ کے مقابلوں میں زبردست کرکٹ ہوئی، آخری میچ کے آخری روز سیریز کی فاتح ٹیم کا فیصلہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزاکی پہلی پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“کے ٹریلر اورگانوں کی لانچنگ تقریب لاہور میں واقع ملٹی پلیکس سینما میں منعقد کی گئی۔ میگا بجٹ سے تیار کی گئی فلم کے ڈائریکٹر سید نور، پروڈیوسرصفدر ملک، صائمہ نور، جنت مرزا، عبداللہ خان، شفقت چیمہ، الطاف حسین، مسعود بٹ، چودھری اعجاز کامران، شہزاد رفیق، عرفان کھوسٹ، سہیل ملک، راحیل ملک، ممتاز، ذوالفقار عطرے، ایم ارشد، افتخارٹھاکر، راشدمحمود، نواز خان، اچھی خان، شیبا بٹ، پپو الیاس، غلام محی الدین گوگا پہلوان، سیف علی خان، زیڈ اے زلفی، افضل ساحر سمیت دیگر فلمی شخصیات نے…
مشی گن: (ویب ڈیسک) امریکی فوٹوگرافر نے کئی منٹ تک ایک دوسرے سے گتھم گتھا گلہریوں کی تصاویر کھینچی ہیں جو دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ ان تصاویر میں سلاد کے پتے پر دو گلہریوں کو لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مشی گن کی شوقیہ فوٹوگرافر پاؤلا بیڈور اپنے گھر سے نکلی تھیں کہ انہوں نے دو سرخ گلہریوں کو دیکھا جو سلاد کے پتے پر لڑ رہی تھیں۔ گلہریاں ایک دوسرے کو دھکیل رہی تھیں، تھپڑ ماررہی تھیں اور کشتی کے داؤ پیچ بھی لگارہی تھیں۔ اس طرح برف سے بھرا فرش گلہریوں کا میدانِ کارزار بن…
