Author: Khabrain News

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ناسا نے دوسری انسانی قمری لینڈر (خلائی گاڑی) تیار کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔ انسانی قمری لینڈر اسپیس شٹل کی طرح ہوتا ہے جس میں انسان بیٹھ کر چاند پر اتر سکتا ہے۔ انسان کو چاند پر دوبارہ بھیجنے کے لیے ناسا کی یہ دوسری بڑی خلائی پرواز ہوگی۔ شٹل کی تعمیر کے لیے ایجنسی تجارتی خلائی کمپنیوں سے ایسے شٹل کے لیے تصورات تجویز کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے جو لوگوں کو چاند کے مدار اور چاند کی سطح تک لے جا سکیں۔ ناسا کا ہدف ہے کہ وہ 2026 یا 2027 تک…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے واضح کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی سمری تیار نہیں ہوئی۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔ خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کرلی ہے۔ عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے اور عمران خان نے حکم کیا تو عہدہ بھی چھوڑ سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں نے چوری چھپے رشوت کے پیسے استعمال کر کے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی، پاکستان کے عوام کل اس سازش کو مسترد کر دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد کی طرف گامزن ہے، گلگت بلتستان سے 20 کلو میٹر لمبی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے خصوصی انکلوژر تیار کیا گیا ہے اور 800 کرسیاں لگادی گئیں جبکہ خواتین انکلوژرکوحفاظتی شیٹس اورخاردارتار لگا کرالگ کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں مرد شرکا کیلئے 6 ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں اور اس حوالے سے منتظمین کا کہنا ہے کہ 30 ہزار کرسیوں کا آرڈر دے رکھا ہے۔ مرکزی اسٹیج 36 کنٹینرز لگا کر بنایا گیا ہے جبکہ سینیئر لیڈرشپ کیلئے بھی خصوصی کنٹینر لگادیا گیا۔ پریڈ گراؤنڈ میں…

مزید پڑھیں

فلوریڈا: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک اسپتال کے میٹرنٹی ڈلیوری سینٹر کے قریب غیر معمولی “زچگی” کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک جانور نے بچوں کو جنم دیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے جیکسن وِل نامی ساحلِ سمندر پر موجود بیپٹسٹ میڈیکل سینٹر نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ڈیلیوری سینٹر کے صحن میں ایک بطخ کے 10 انڈے ٹوٹے تھے جس میں سے سارے بچے صحیح سلامت نکلے۔ عملے نے بتایا کہ ڈلیوری سینٹر کے صحن سے باہر جانے کا براہ راست راستہ کوئی نہیں تھا جس کی وجہ سے بطخ اور اس کے بچوں کو اسپتال کی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا۔ اس انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے متعلق کئی ایسی باتیں بتائیں جنہیں شاید لوگ آج تک نہیں جانتے۔ نعمان اعجاز نے مختلف کرداروں کو انتہائی خوبی سے کرنے کے بارے میں کہا کہ انسان کے اندر سارے کردار موجود ہوتے ہیں، اصل کام اس کردار کو صحیح وقت پر نکالنا ہے جو بہت سے لوگ نہیں کرپاتے۔ لیکن شاید خدا نے مجھے اس خوبی سے نوازا ہے کہ میں اپنے اندر موجود کردار کو باہر نکال پاتا ہوں۔نعمان اعجاز نے کہا…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں امن دشمنوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، سپاہی نثار شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سبی کے نگو پہاڑی کے علاقے کے قریب آپریشن کیا۔ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشتگرد گھیرے میں آ گئے، اسی دوران امن دشمنوں نے بھاگنے کی کوشش کی، بھاگتے ہوئے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ آئی ایس…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام دیتے ہوئے شہید ہونے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے خاندانوں کو سندھ حکومت اعلانات کے تحت مراعات فراہم کریں گی ۔ ایڈمنسٹر یٹر کراچی مرتضی وہاب نے نجی کمپنی کے تحت منعقدہ تقریب میں کووڈ سے شہید ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے بچوں کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے اقدامات کرنے کا بھی اعلان کیا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کوڈ کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے شہید ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وفاقی دارالحکومت کی سری نگر ہائی وے پرجے یو آئی کے ممکنہ دھرنے کے خلاف اسلام آباد انتظامیہ کی توہین عدالت درخواست پر اجازت نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کا سٹیٹس دیکھے بغیر سخت کاروائی کی جائے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی کے ذریعےامیرجے یو آئی اسلام آباد مولانا عبدالمجید ہزاروی اور مفتی عبداللہ کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مردوں کے بعد اب خواتین کی بھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کے خواتین ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال کرانےکا منصوبہ رکھتا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروو گنگولی نے بورڈ کی سالانہ میٹنگ میں آئی پی ایل کے نئے ایڈیشن کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے، گنگولی کا کہنا ہے کہ ہم آئندہ سال اس کے انعقاد کے لیے پرامید ہیں۔ آئی پی…

مزید پڑھیں