Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے آج شام ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے سوچ سے زیادہ لوگ آ رہے ہیں، منتخب نمائندے بروقت پہنچنے کیلئے اپنے گھروں سے جلد نکلیں۔ سوشل میڈیا پیغام میں وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ تمام تنظیمی عہدے دار اور منتخب نمائندے جو اپنے علاقوں سے جلوسوں کی قیادت کر رہے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق جلسے میں شرکت کیلئے جلد نکلیں، جلسے میں پہنچنے میں اندازے سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جلد از جلد گھروں سے نکل کراسلام آباد پہنچیں، آج کا جلسہ تحریک انصاف نہیں پاکستان کی جنگ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں، آج جو جلسہ ہورہا ہے یہ پاکستان کی جنگ ہے، یہ تحریک انصاف نہیں، پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوف ہے رش کے باعث عوام جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکیں گے، جلسہ گاہ پہنچنے والے گھروں سے جلدی نکلیں۔ تحریک انصاف…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد تیس ہزار تین سو پینتالیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد آٹھ ہزار دو سو اُنتالیس ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ تیئس ہزار نو سو افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ لاکھ پچاسی ہزار تین سو سولہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق تین سو دس نئے مریض رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، رات کے وقت بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج رات بالائی خیبرپختونخوا میں کوہستان، چترال اور سوات میں ہلکی بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ شام کے اوقات میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جنوبی پنجاب اور سندھ میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے دن تھوڑے رہ گے ہیں، قوم جلد یوم نجات منائے گی، ایک گرتی ہوئی دیوار ہے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے اور 28 مارچ کو متحدہ اپوزیشن کا جلسہ ہوگا۔ موٹر وے پر ہکلہ کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ٹمٹماتا چراغ ہے اور مانند چراغ سحری ہے ایک پھونک مارنے کی ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت ختم ہو جائے گی اس وقت پورا ملک…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کا تاریخی جذبہ نظر آ رہا ہے، کل جلسہ گاہ ہمارے کارکنوں کیلئے کم پڑ جائے گی۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، حکومت کے مخالفین کرپشن کے پیسوں سے سیاست کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی،ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات میں مثبت گفتگو ہوئی ہے، اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا…

مزید پڑھیں

وارسا: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو ‘قصاب‘ قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں صحافی کے سوال کے جواب میں صدر جوبائیڈن نے کہا روسی صدر ولادیمیرپیوٹن ایک قصاب ہے۔ روس نے یوکرین میں حکمت عملی تبدیل نہیں کی۔ چند روز قبل اپنے ایک بیان میں جو بائیڈن نے تھیٹر میں پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے پر روسی صدر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی صدر جنگی مجرم ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا یہ ناقابل معافی ہے…

مزید پڑھیں

بینکاک: (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے شہر رکھون راتچسیما میں راجامنگلای یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (آر ایم یو ٹی آئی) میں سینئر طلبا کی جاری کردہ پرتشدد رسم کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا ہے۔ بینکاک پوسٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے طالبِ علم کی موت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ’hazing‘ کی رسم میں نئے طالب علم کو مسلسل جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے والے 15 طلباء کو برخاست کیا جارہا ہے۔ جسمانی تکلیف کی حامل رسم میں ہلاک ہونے والے طالبِ علم کی شناخت پاڈیوس چونپکڈی کے نام سے ہوئی ہے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو طنز کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ عمران خان پانچ ہزارکرسیاں لگواکردس لاکھ افرادسےخطاب کرناچاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پانچ ہزارکرسیاں لگاکردس لاکھ افراداکھٹےکرنے کے جھوٹے دعوےکررہا ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ جوبھی جاکرجلسے کے انتظامات دیکھناچاہتا ہےتو گاڑی اورپیٹرول میں دوں گا جا کرتسلی کرلے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 مارچ کو جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے 10…

مزید پڑھیں

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس جبل نور قریب ایک گاڑی سے 98 کلوگرام آئس برآمد کرلی جو اندورن ملک سمگل کی جارہی تھی۔ کاروائی کے دوران منشیات فروش اے این ایف کی ٹیم کو دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ گاڑی سے تلاشی کے دوران منشیات برآمد ہوئی، گاڑی کوتھانے منتقل کر دیا گیا اور…

مزید پڑھیں