گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) اپوزیشن کے حکومت گراؤ مشن کے تحت نون لیگ کے مہنگائی مکاؤ مارچ نے گوجرانوالہ میں پڑاؤ ڈال لیا۔ مارچ میں شریک ن لیگی متوالوں کا جوش وخروش دیدنی ہے، جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، مریم نواز،حمزہ شہباز اور دیگر رہنماؤں کا خطاب شیڈول ہے۔صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے مہنگائی مکاو مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا، کہتے ہیں اپنے اور آپ کے قائد میاں محمد نوازشریف کا ایک اہم پیغام آپ کو دینا چاہتا ہوں۔ عمران نیازی کے اس ساڑھے تین سالہ دور میں پاکستان میں سب سے اونچی سطح…
Author: Khabrain News
حسینہ عالم منتخب ہونے والی بھارتی دوشیزہ ہرناز سندھو نے ’حجاب‘ کو لڑکیوں کے ’پر‘ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لڑکیوں کے ’پر‘ نہ کاٹیں۔ بھارت میں مسلمان خواتین کے ’حجاب‘ پر کشیدگی جاری ہے اور ریاست کرناٹک کی عدالت نے تعلیمی اداروں کے کلاسز میں لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ سیکولر بھارت میں سب سے بڑی اقلیت کا درجہ رکھنے والے مسلمان خواتین کو ’حجاب‘ کرنے پر جہاں نشانہ بنائے جانے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، وہیں انہیں تعلیمی اداروں اور دوسری کام کی جگہوں پر ہراساں کیے…
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کے بارے میں سنجیدگی سے غورکررہے ہیں۔ ایلون مسک سے ایک ٹوئٹر صارف نے پوچھا کہ کیا وہ ایک اوپن الگورتھم کا حامل آزادی اظہار کو تقویت دینے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم قائم کریں گے جہاں پروپیگنڈہ کم سے کم ہو۔ جس کے جواب میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کے بارے میں سنجیدگی سے غورکررہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں سوال کیا ہے کہ کیا ایک نئے پلیٹ…
لاہور: (ویب ڈیسک) عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر مسلم لیگ ق کی قیادت نے آج سے اسلام آباد میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ق کی قیادت آج اسلام آباد جائے گی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور وفاقی وزیر مونس الہی آج اسلام آباد جائیں گے، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی آج اسلام آباد پہنچیں گے، چوہدری شجاعت حسین پہلے ہی اسلام آباد میں ہیں، مسلم لیگ ق کی قیادت اسلام آباد میں اہم سیاسی ملاقاتیں کرے گی۔ مسلم لیگ ق کی قیادت کی حکومتی ٹیم سے ایک…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو پیغام میں کہا ہے کہ تمھیں کچھ نہیں ملنے والا، عمران خان تحریک عدم اعتماد میں نہ بچا تو دوتہائی اکثریت سے واپس آئے گا۔ وہ آئے گا اور چھا جائے گا، تم دیکھتے رہ جاو گے۔ جے یو آئی کو شوکاز نوٹس دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان شام ساڑھے 5 بجے جلسہ سےخطاب کریں گے، ہم نے کل جے یو آئی کو جلسےکی اجازت دی تھی۔ آج جے یو آئی اپنی مرضی…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب سردار عثما ن بزدار نے رمضان المبارک کے دوران صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے 8ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دیدی۔ رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے 100 روپے کم نرخ پر دستیاب ہوگا۔ حکومت پنجاب عوام کو رمضان پیکیج کے تحت سستے آٹے کی فراہمی پر تقریبا 4 ارب روپے کی سبسڈی دے گی، رمضان بازاروں میں چینی مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو کم نرخ پر فراہم کی جائے گی، رمضان بازاروں میں 13 اشیائے خور و نوش 2021 کے ریٹ پر ملیں گی- عثمان بزدار…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ مخدوم شاہ محمود نے مزید…
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں انٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جنس کی تین بڑی کارروائیوں کے دوران 30 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کی گئی جہاں آسٹریلیا بھیجے جانے والے کارگو سے 20 کلوگرام آئس پکڑی گئی۔ برآمد شدہ آئس تولیوں میں چھپائی گئی تھی جبکہ کارگو کراچی کی رہائشی امبر رمضان کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ دوسری کارروائی میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 3 کلو گرام آئس برآمد کی گئی، کارروائی شارع فیصل پر واقع کوریئر کمپنی پر عمل میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ آج کی جنگ عمران خان کی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نے دنیا کو بتایا کہ دل آزاری اظہار رائے نہیں اور اسلامو فوبیا کے خلاف دن مقرر ہونا امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دن کے آغاز کے ساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں پہنچ چکی ہے اور آج کی جنگ عمران خان کی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی…
بھارت: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ اب خواتین کا بھی انڈین پریمیئر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کروائے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کے خواتین ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال کرانےکا منصوبہ رکھتا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروو گنگولی آئی پی ایل کے نئے ایڈیشن کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔ گنگولی کا کہنا ہے کہ ہم آئندہ سال اس کے انعقاد کے لیے پرامید ہیں۔ آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل کا کہنا ہے کہ خواتین کی آئی پی ایل شروع کروانے کے لیے کام شروع ہوچکا…
