Author: Khabrain News

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے قیام کو دو سال مکمل ہونے اور ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے اپنی کامیابی کا جشن منایا۔  رپورٹ کے مطابق این سی او سی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی کامیابی کا اعلان کیا۔ رواں ماہ کے آغاز میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ حکومت نے بالآخر این سی او سی بند کرنے پر غور و خوص شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی ذمہ داریوں کے ساتھ اس سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ انتخابی مہم میں وزیراعظم اور وزرا پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کے پی کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کے خلاف حتمی کارروائی نہ کریں، الیکشن کمیشن کسی کو آئندہ سماعت تک نہ ہی نا اہل کرے گا اور جرمانہ بھی عائد نہیں کیا جائے گا۔…

مزید پڑھیں

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہوں جبکہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ 72 گھنٹوں میں آجائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کہیں 5 سے 6 ہزار سے زائد لوگ جمع نہیں کر پائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خرید و فروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے، آصف علی زرداری خرید و فروخت کے ماہر ہیں، انہوں نے حاکم زرداری کے زمانے میں ضمانتیں ضبط ہونے کے بعد بھٹو خاندان کو ایک ایک…

مزید پڑھیں

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز سال 2022 کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اتوار کو امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں آسکرز کی تقریب منعقد ہوئی۔ آسکرز کا سب سے بڑا ایوارڈ یعنیٰ بہترین فلم کا ایوارڈ ‘کوڈا’ کے نام رہا۔ اداکار وِل اسمتھ کو فلم ‘کنگ رچرڈ’ کے لیے بہترین اداکار جب کہ اداکارہ جسیکا چیسٹین کو فلم ‘دی آئز آف ٹیمی فے’ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ جین کیمپیئن کو فلم ‘دی پاور آف دی ڈوگ’ کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ملا۔ آسکرز کی تاریخ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے جلسے میں خط لہراتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہے باہر سے کن، کن جہگوں سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی ہے، ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قوم کے سامنے پاکستان کی آزادی کا مقدمہ رکھ رہا ہوں، الزامات نہیں لگا رہا، میرے پاس یہ خط ثبوت کے طور پر موجود ہے، فارن پالیسی کو مروڑنے کی باہر سے کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی کو پچھلے مہینوں یہ پتا چلا، جمہوری لیڈر کسی کے آگے ہاتھ…

مزید پڑھیں

لاہور: ملک کے سیاسی منظر نامے  میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ ن نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا وفد آج شام ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا، ملاقات آج شام اسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہو گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں باہمی سیاسی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ چوہدری شجاعت حسین…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شاہ زین بگٹی کی جانب سے حکومت سے علحدگی اختیار کرنے پر ردعمل میں کہا کہ یہ کئی بار آئیں گے ،کئی بار جائیں گے، ہمارے ساتھ عوام کھڑے ہیں۔ شاہ زین بگٹی کےحکومت کو چھوڑنے پر فوا دچودھری کا ردعمل ، کہتے ہیں کوئی مسئلہ نہیں ،ہماری توجہ جلسے پر ہے۔ ہمیں عوامی طاقت پر اعتماد ہے۔ قبل ازیں وزیرداخلہ شیخ رشید کا اپوزیشن رہنماوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گینگ آف تھری کو ناکامی ہو گی ، عمران خان چھا جائے گا، اپوزیشن کو کچھ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہےکہ آج اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم ہو گی، پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسہ پاکستانی سیاست میں ٹرینڈ سیٹر ثابت ہو گا۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جلسے کے لئے عوام کا بے پناہ جوش وخروش دیدنی ہے۔ جلسے میں ریکارڈ تعداد میں شرکت کرکے عوام ثابت کریں گے کہ پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے۔ عوام وزیراعظم عمران خان سے والہانہ محبت اور بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ موقع پرست سیاستدانوں…

مزید پڑھیں

کابل : (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان نے بغیر محرم سفر کرنے والی خواتین کو فلائٹ پر سوار ہونے سے روک دیا۔ افغان ایئر لائنز کے حکام کے مطابق طالبان نے کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بغیر محرم آنے والی درجنوں خواتین کو اندرون ملک اور بین الاقوامی فلائٹس پر سوار ہونے سے روک دیا۔ حکام کے مطابق ان میں سے کچھ خواتین دوہری شہریت رکھتی تھیں جو بیرون ملک واپس جا رہی تھیں۔ ان میں سے بعض خواتین کا تعلق کینیڈا سے تھا۔ ان خواتین نے اسلام آباد، دبئی اور ترکی جانے والی پروزاوں سفر کرنا تھا۔عہدیداران کا کہنا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم کے سرپرائز دینے کا وقت ختم ہو گیا۔ عوامی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد اپوزیشن کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شاہ زین بگٹی نے بہادرانہ فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے اتحادیوں کو بھی استعمال کر کے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، وزیر اعظم اور…

مزید پڑھیں