میامی: (ویب ڈیسک) الیگزینڈر زوریو نے میک میکڈونلڈ کو میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شکست دیدی۔ امریکہ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میں جرمنی کے سٹار نے امریکی حریف کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔ دونوں کھلاڑیوں کے مابین میچ سکور چھ دو اور چھ دو رہا۔
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ چودھری پرویز الہی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ ق لیگ کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار اور حمائیت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا۔ فرخ حبیب نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو…
نیویارک: (ویب ڈیسک) چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنا شروع ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز چینی حکومت نے شنگھائی میں مرحلہ وار لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گر گئیں۔ امریکی خام تیل عالمی مارکیٹ میں 108 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے، روس اور یوکرین کی جنگ کے بعد تیل کی قیمت 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے گھٹنے لگی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 41 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈلر کی قدر بڑھنے کے بعد قیمت 181 روپے 78 پیسے سے بڑھنے کے بعد…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی ہے جو کہ بحث کیلئے منظور ہو گئی ہے، اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس شروع ہوا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک پیش کرتے کہا کہ میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر رہا ہوں۔ شہباز شریف کی جانب سے تحریک عدم…
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سنسان گلی میں خاتون سے بدسلوکی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ خاتون سے بدسلوکی کرنے والے ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ جمعے کے روز پیش آیا اور اس کی ویڈیو گزشتہ روز سامنےآئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی طرح ان کے باڈی گارڈ ’شیرا‘ ناصرف عوامی سطح پر بہت مقبول ہیں بلکہ انہیں دبنگ اداکار کا اعتماد بھی حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ شیرا کو اکثر و بیشتر سلمان خان کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیرا گزشتہ 27 سالوں سے سلمان خان کے باڈی گارڈ کے طور پر فرائض نبھا رہے ہیں۔ یہی نہیں سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا امریکی گلوگار جسٹن بیبر کو بھی ان کے دورہ بھارت کے دوران سکیورٹی فراہم کر چکے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں سلمان خان کے معروف…
سچل گیس پراسیسنگ پلانٹ سے سوئی ناردرن کو دو کروڑ کیوبک فٹ یومیہ سستی گیس کی سپلائی شروع ہوگئی، مزید 9 کروڑ کیوبک فٹ گیس رواں سال اسی سسٹم کا حصہ بنے گی۔ ملکی سستی گیس کی سپلائی میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ماڑی پیٹرولیم نے 15 سالہ قبل دریافت کی گئی گیس کو قابل استعمال بنا دیا۔ سچل گیس پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے 2 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ سستی گیس کی سپلائی شروع ہوگئی۔ ماڑی پیٹرولیم نے 25 کلومیٹر طویل پائپ لائن تعمیر کرکے سوئی ناردرن کو سپلائی شروع کردی۔ ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم فہیم حیدر نے…
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کہتے ہیں کہ ون ڈے میں بہترین پرفارمنس دینے والی پاکستانی ٹیم کو ہوم گراونڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔ پری میچ ورچوئل پریس کانفرنس میں مہمان ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھے آغاز کے خواہشمند ہیں، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ پاکستانی میں پہلی بار آنے کا موقع ملا ہے اور سیریز شروع ہونے کا بےتابی سے متنظر ہوں۔ ایرون فنچ نے کہا کہ مچل مارش گزشتہ روز پریکٹس میں انجری کا شکار ہوئے ہیں،…
ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا دورہ یورپ طے پا گیا، قومی ٹیم اس دورے میں سات انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ سیکریٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی 22 اپریل کو یورپ روانگی کا پلان بنایا جا رہا ہے، جہاں وہ اسپین، ہالینڈ، بیلجیم اور جرمنی کے ساتھ سات میچز کھیلے گی۔ مئی کے پہلے ہفتے واپسی کے بعد دوبارہ ہاکی ٹیم کا مختصر کیمپ ہوگا جس کے بعد وہ ایشیا کپ کھیلنے جکارتہ جائے گی۔ آصف باجوہ کے مطابق ہماری مختلف ممالک کے ساتھ دوطرفہ سیریز کے لیے بھی بات…
