Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ حوصلہ افزائی، احساس ملکیت اور اپنی شناخت پر فخر کرنے کا ماحول پیدا کرنے کے لیے معیشت کے تمام شعبوں اور طبقات کو تسلیم کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کے اعلیٰ ترین چیمبر یعنی ایف پی سی سی آئی کے 9 ویں اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ عارف علوی نے تاجر برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مختلف اہم حکومتی اقدامات اور کاروباری ریفارمز میں حکومت کا ساتھ دیں جیسا کہ خواتین انٹرپرینیورز اور افرادی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹریننگ کا مکمل ٹریک ریکارڈ رکھنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امریکی کمپنی سے معاہدہ کر لیا ہے۔ پی سی بی کے ہیڈ کوارٹرز قذافی سٹیڈیم لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین اور ڈیجٹل اسٹیٹس کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد اویس جنجوعہ نےتین سالہ معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق ڈیجٹل اسٹیٹس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کوانٹیلیجنس پلیئرز منیجمنٹ کی طرز پر ایک مربوط سافٹ وئیر بنا کر دے گی۔ خیال رہے کہ ڈیجٹل اسٹیٹس، ویڈیو اینالیٹکس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان مذہب کارڈ استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنا چاہیے، خان صاحب کی مدینہ کی ریاست اخلاقیات پر مبنی نہیں، سیاست میں مذہب کو نتھی نہیں کرنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اتنا بزدل ہے کہ ہمارا مقابلہ کرنے کو تیار نہیں ہے، عدم اعتماد پیش ہونے پر پورے پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں، آخرکار تحریک عدم اعتماد کا پراسس شروع ہوچکا ہے، خان صاحب…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی آفر قبول کرلی۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کر دیا، پرویز الٰہی نے عہدے کی آفر قبول کر لی ہے، ملاقات کے دوران عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا گیا ترجمان چودھری پرویز الٰہی کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کے بعد پنجاب کی کابینہ سمیت تمام عہدے تحلیل ہو جائیں گے، پرویز الہی…

مزید پڑھیں

تل ابيب: (ویب ڈیسک) اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا معمولی علامات کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو مثبت آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کورونا کا شکار ہوگئے جس پر انھوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔ وہ اپنی ذمہ داریاں گھر سے ہی انجام دیتے رہیں گے۔ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے گزشتہ روز شام کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آگیا ہے تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے۔ اسرائیل میں کورونا وبا…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے مردہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم چند گھنٹے بعد ہی معطل کرتے ہوئے فریقین کو 18 اپریل کیلٸے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہاٸیکورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ پر مشتمل سنگل بینچ نے مردہ افراد کے خلاف ایف آئی درج کرنے کا حکم معطل کیا۔ مرحوم محمد یامین کے بیٹے اور مقدمے کے فریق عمران یامین نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو سندھ ہاٸیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، درخواستگزار کے وکیل جاوید چھتاری نےسندھ ہاٸیکورٹ کے روبرو موقف اپنایا کہ ٹراٸل کورٹ نے غیر قانونی فیصلہ دیا…

مزید پڑھیں

پٹنہ: (ویب ڈیسک) بارات کا انتظار کرتے کرتے کوفت کی شکار دلہن تھانے پہنچ گئی اور دلہا کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی جس پر پولیس مفرور دلہا کو پکڑ کر لے آئی اور شادی کرادی۔ بھارتی ریاست بہار کے علاقے دھن آباد میں دلہا ایک بار پھر اپنی شادی کے روز ’’لاپتہ‘‘ ہوگیا اور ایک بار پھر پولیس کو مداخلت کرنا پڑی تاہم اس بار پولیس نے راضی نامہ کرانے کے بجائے دلہا کو پکڑ کر شادی ہی کرادی۔ اس انوکھے اور دلچسپ واقعے کی ابتدا گزشتہ برس ہوئی تھی جب دلہا عین شادی کے روز گمشدہ ہوگیا تھا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو کسی بھی صورت آسان حریف نہیں سمجھا جا سکتا، لاہور میں کراؤڈ ہمیشہ سپورٹ کرتا ہے، امید ہے ون ڈے سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے۔ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ آسٹریلیا مضبوط سائیڈ ہے اور پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہے، ہماری کوشش ہوگی تمام تینوں ون ڈے جیتیں، آسٹریلیا ٹیم کے بڑے نام نہیں ہیں اس سے فرق تو پڑتا ہے، مگر جو ٹیم ایرون فنچ کے پاس ہے اسے بھی کمزور نہیں کہہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے آسٹریلوی ٹیم سخت مشکلات کا شکار ہوگئی۔ آسٹریلوی ٹیم کے میڈیا مینیجر کے مطابق آسٹریلیا کے وکٹ کیپر کا کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔ وکٹ کیپر جوش اینجلز پانچ روز آئسولیشن میں رہیں گے۔ وہ 29 اور 31 مارچ کو شیڈول ایک روزہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ پانچ روز تنہائی میں گزارنے کے بعد دوبارہ ان کا کوویڈ ٹیسٹ لیا جائے گا۔نیگیٹو رپورٹ آنے پر وہ کھیلنے کے لیے دستیاب ہوسکیں گے۔ آسٹریلیا کے دوسرے تمام ارکان کا کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔دوسری جانب فاسٹ بولر مچل مارش…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان نمبر ون ٹینس کھلاڑی عقیل خان نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔ کئی برسوں سے ٹینس کے قومی چیمپیئن چلے آرہے عقیل خان کا کہنا ہے کہ اب ٹینس کھیلتے کھیلتے بری طرح تھک چکا ہوں۔ پشاور کے مشہور کھیلوں کے گھرانے سے تعلق رکھنے والے عقیل خان کا کہنا ہے کہ 42 برس کی عمر میں میرا جسم مزید کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہا۔ عالمی اور قومی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے لاتعداد اعزازات پانے والے عقیل خان مزید کہتے ہیں کہ ڈیوس کپ کے دو تین ریکارڈ کے قریب…

مزید پڑھیں