اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اقتدارکی کشتی ڈھولتے دیکھ کر وسیم اکرم پلس کودھکا دے دیا۔ جب بندریا کے پاؤں جلتے ہیں تو اپنے بچوں پر پاؤں رکھ دیئے، عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو پاؤں عثمان بزدار پر رکھ دیئے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ جن کے دماغوں پررعونیت بھرجائے ان کا حشرعمران جیسا ہوتا ہے، یہ قوم کا اعتماد کھوچکا ہے، جو شخص 16 میں…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اتحادیوں کو منانے میں حکومت متحرک ہو گئی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی رہنماؤں نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات پارلیمنٹ لاجز وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سیّد امین الحق کی رہائشگاہ پر ہوئی، حکومتی وفد میں میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، عمران اسماعیل اور علی زیدی شامل ہوئے جبکہ متحدہ وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، امین الحق، فروغ نسیم، خواجہ اظہار الحسن، کشور زہرہ، کنور نوید جمیل، صادق افتخار شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کروائی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کھاد کی سمگلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں حکام نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 1.10 فیصد اضافہ ہوا، کراچی میں آٹا مہنگا ہونے سے ملکی سطح پر اثرات ہوئے۔ وزیر خزانہ نے ماہ رمضان کے دوران گندم اور آٹے کی آسان دستیابی کیلئے اقدامات، ملک میں چینی کے ذخائر قیمتوں میں استحکام اور دستیابی کیلئے ذخائر کو تقویت…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بطور وزیراعظم عمران خان کے آخری ہفتے کا آغاز ہوچکا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی، بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی پر مشتمل دو اتحادیوں نے حکومت چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کافی سے زیادہ باغی اراکین نے اعلانیہ و غیراعلانیہ حکومت کے خلاف ووٹ دینے کا اپنا ارادہ ظاہر کیا، بطور وزیراعظم عمران خان کے آخری…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کے لئے کمنٹری پینل کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مائیکل کیسپرویک، مائیک ہیسمین، روب کی، وقار یونس، بازید خان اور عروج ممتاز بھی کمنٹری کے فرائض سرانجام دینگے۔ پی سی بی کے مطابق سکندر بخت اور زینب عباس پرزینٹرز کے طور پر وائٹ بال سیریز میں فرائض سرانجام دینگے ۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے منگل کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) علیم خان گروپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں فیصلہ علیم خان کریں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کے طور پر نامزد کردیا ہے جس کے بعد عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ عمران خان کو پیش کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے چودھری پرویز الٰہی کو نامزد کرنے کے معاملے پر علیم خان گروپ مشاورت سے جواب دے گا۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ چودھری…
کابل: (ویب ڈیسک) طالبان حکومت نے اپنے ایک حکم نامے میں سرکاری ملازمین کو داڑھی رکھنے اور ڈریس کوڈ کی لازمی پابندی کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو نوکری سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کہ وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ متعارف کرایا گیا ہے اور متنبہ کیا گیا ہے کہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر نوکری سے نکالا بھی جا سکتا ہے۔ سرکاری ملازمین کو اوّل وقت میں نماز کی ادائیگی…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت سے مقبوضہ جموں جانے والا مسافر بردار طیارہ ایئرپورٹ پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے بعد مسافروں کو دوسرے طیارے سے روانہ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر جموں جانے والا طیارہ پرواز بھرنے سے قبل پش بیک کے دوران بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ الیکٹرک پول سے ٹکرانے کے باعث طیارے کے ونگ کو شدید نقصان پہنچا۔ پرواز کو منسوخ کرکے مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔ حادثے کے وقت طیارے میں مسافر اور عملے کے ارکان موجود تھے جو محفوظ…
کراچی: (ویب ڈیسک) رینجرز نے جیکب آباد اور کشمور میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے 7 کروڑ 13 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کرلیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں معاونت فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد اور کشمور میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید، ڈیرہ موڑ اور گڈو چیک پوسٹس پر کارروائی کی گئی جس کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایادیا گیا۔…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے زمانہ طالب علمی کی شرارتوں سے مداحوں کو آگاہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں اسکول میں بہت شرارتی تھا، ٹیچر مجھے شیطانی مسکراہت والا بچہ کہتی تھیں اور کسی بھی غلطی پر ڈانٹ سے بچنے کی کوششوں میں لگا رہتا تھا۔ اداکار نے کہا کہ شرارت کرنے پر اگر میں ٹیچر کے سامنے مسکرا دوں تو مجھے معافی مل جاتی تھی، مجھے یاد ہے ایک بار میں نے اسکول لیب میں کچھ چیزیں پھاڑ دیں تو…