Author: Khabrain News

میکسیکو : (ویب ڈیسک) میکسیکو سٹی میں چھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 3 افراد ہلاک، 4زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات میں طیا رہ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جارہی ہے، طیارہ ٹکرانے سے سپر مارکیٹ اسٹور بھی تباہ ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حادثے کی جگہ دھماکے کا بھی خدشہ تھا لیکن فیڈرل سول پروٹیکشن نے عوام کو خطرہ نہ ہونے کا یقین دلایا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے سے پہلے انجن میں سے دھواں نکل رہا تھا۔

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی پنچاب کی مس یونیورس 2021 ہرناز کور سندھو بھی حجاب تنازعہ پر بول پڑیں، کہا کہ اسے جینے دو جیسے وہ جینا چاہتی ہے۔ نیوز کانفرنس کے دوران ہرناز کور سے صحافی نے ان سے بھارت میں چل رہے حجاب تنازع پر سوال کیا، جس پر ان کے جواب دینے سے پہلے ان کے مینیجر نے صحافی کو روکا کہ وہ ایسے سوال نہ کریں، لیکن صحافی نے کہا کہ آپ کا کام ختم ہو گیا ہے، اگر ہرناز جواب دینا نہیں چاہتیں تو وہ خود کہیں۔ اس کے بعد ہرناز کا کہنا تھا کہ آپ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد سمیت مسلسل بدلتی سیاسی صورت حال پر مشاورت کیلئے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی آج پھر سرجوڑ کر بیٹھے گی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے فیصلے پر پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔ گذشتہ روز عثمان بزدار نے پنجاب کی وزارت اعلی سے استعفی دے دیا تھا، انہون نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جس کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و…

مزید پڑھیں

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں رمضان المبارک قریب آتے ہی مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا جس سے شہریوں کیلئے بجٹ بنانا مشکل تر ہو گیا ہے۔ فیصل آباد میں ماہ مقدس قریب آتے ہی ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز متحرک ہو گئے۔ سبزیوں، پھلوں، دالوں، اور گوشت سمیت دیگر اشیائے خوردنوش کی قیمتیں ساتویں آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگی ہیں، مارکیٹ میں کریلا 160، بھنڈی 280 روپے، مٹر 130روپے، شملہ مرچ 100 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہورہی ہے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) کرکٹ کے لمبے امتحان کے بعد شارٹ فارمیٹ کا آغاز ہو گیا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میدان آج لگے گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ زندہ دلان کے شہر لاہور میں کرکٹ میلہ عروج پر ہے، قذافی سٹیڈیم کے تاریخی میدان میں ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز ہونے جا رہا ہے، ٹرافی کی تقریب رونمائی ہو گئی، کپتان بابراعظم اور ایرون فِنچ نے شرکت کی۔ چوبیس سال بعد دورہ پاکستان کو یادگار بنانے والے آسٹریلین سے پھر شاہین دوبدو ہوں گے، دونوں ٹیمیں سہ پہر تین…

مزید پڑھیں

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کی معیشت کو جنگ سے 560 ارب ڈالر کا نقصان ہو گیا۔ آٹھ ہزار کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں، وزیر معیشت نے نقصانات کا تخمینہ جاری کر دیا۔ روس کے ساتھ جنگ یوکرین کی معیشت پر بھاری پڑ گئی ۔ یوکرینی وزارت اقتصادیات سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یوکرین کو اب تک 560 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ روسی بمباری سے 8 ہزار کلومیٹر سڑکیں تباہ ہو گئیں، ایک کروڑ سکوائر میٹر رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ماریوپول شہر کی 40 فیصد عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں، 5 ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تحت کراچی میں پہلی خواتین ٹینس چمپئن شپ کا رنگا رنگ انعقاد کیا گیا، سنگلز اور ڈبل ایونٹس میں کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ کراچی میں پہلی کے پی ٹی ویمنز ٹینس چمپئن شپ کا انعقاد ہوا، فائنل میچ ارج اور نتالیہ زمان کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں کھلاڑیوں نے جیت کے لئے خوب جان لگائی، سخت مقابلے کے بعد نتالیہ زمان نے کامیابی حاصل کرلی ، رنر اپ کھلاڑی ارج نے اگلی بار جیت کے لئے کمر کس کی۔ چیئرمین کے پی ٹی نادر ممتاز وڑائج…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، شام یا رات کے وقت بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج شام کوہستان، چترال ، دیر اور سوات میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی رات کے وقت میں بادل برسنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد، بالائی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم رہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کی شدت دم توڑنے لگی، مثبت کیسز کی شرح 0.99 فیصد رہ گئی، وائرس سے ایک شخص جاں بحق، 269 نئے مریض سامنے آئے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 355 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹوکیسزکی تعداد 8314 ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کوروناسےمزیدایک شخص دم توڑگیا، کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 30 ہزار 347 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز کوروناکے 47 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے افرادکی مجموعی تعداد 14 لاکھ 85 ہزار 473 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹےکےدوران 27 ہزار 46 کوروناٹیسٹ کیےگئے،…

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس اور یوکرین کے مذاکرات کا ایک اور دور ترکی میں کل شروع ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کا مذاکراتی وفد آج استنبول پہنچ رہا ہے، ترکی نے مذاکرات کے لیے آج کی تاریخ دی تھی تاہم وفود وقت پر استنبول نہ پہنچ سکے۔ کریملن کے ترجمان کے مطابق صدر پیوٹن اور صدر زیلنسکی کی ملاقات کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے، اب تک ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔ خیال رہے کہ ترکی کے صدر طیب اردوان نے پیوٹن کو فون…

مزید پڑھیں