لاہور: (ویب ڈیسک) کرکٹ کے لمبے امتحان کے بعد شارٹ فارمیٹ کا آغاز ہو گیا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میدان آج لگے گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔
زندہ دلان کے شہر لاہور میں کرکٹ میلہ عروج پر ہے، قذافی سٹیڈیم کے تاریخی میدان میں ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز ہونے جا رہا ہے، ٹرافی کی تقریب رونمائی ہو گئی، کپتان بابراعظم اور ایرون فِنچ نے شرکت کی۔ چوبیس سال بعد دورہ پاکستان کو یادگار بنانے والے آسٹریلین سے پھر شاہین دوبدو ہوں گے، دونوں ٹیمیں سہ پہر تین بجے مدمقابل ہوں گی۔ چوکے چھکے کی بہار آئے گی، وکٹیں بھی لگاتار گریں گی۔
کھلاڑی پرعزم ہیں تو پرستار بھی پرجوش ہیں۔ کھلاڑیوں نے تیاریاں مکمل کر لیں، نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی۔ قومی بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا آسان حریف نہیں، ساتھ ہی ون ڈے سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی امید دلا دی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ایک سو چار میچز میں کینگروز کا پلہ بھاری رہا، اڑسٹھ میچوں میں فتح یاب رہے جبکہ 32 مرتبہ شاہینوں نے اونچی اڑان بھری۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہیں ۔
بریکنگ نیوز
- ایران نے افزودہ یورینیم سے متعلق دوٹوک جواب دیدیا
- ٹرمپ کا ناکہ بندی کھولنے اور معاہدے کے نکات طے پانے کا اعلان؛ ایران کا ردعمل بھی آگیا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
- کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے
- حمل کی مسلسل نگرانی کرنے والا الٹراساؤنڈ پیچ متعارف، جسے پہنا بھی جاسکتا ہے
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، برطانوی اخبار کا دعویٰ
- وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے
- بھارت کے 15 سالہ کرکٹر ویبھوو سوریا ونشی نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا
- کیا پاکستان کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟
- پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان
- پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو رہا ہے؟ عوام کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی
- بابراعظم اور شوبز اسٹارز کا عید پر دلکش انداز سوشل میڈیا پر وائرل
- حب؛ تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3دوست جاں بحق
- امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر کا نوٹ لانے کی کوششیں کرنے لگی: امریکی اخبار
- رومانیہ میں ڈرون گرنے کے بعد نیٹو ممالک نے روس پر تنقید کی۔
- بھارت :انتہاپسند ہندؤوں کا مسلمانوں کوعیدکی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، اجتماعات کیخلاف دھمکیاں
- کرن جوہر نے شاہ رخ خان،کرینہ سمیت کئی بالی وڈ شخصیات کو ان فالو کردیا، وجہ کیا بتائی؟
- عالمی امن کے لیے کوشاں اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن
- خبردار: اسکولوں کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے!
