لاہور: (ویب ڈیسک) پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے زاہد محمود اور محمد وسیم جونئیر ون ڈے ڈبیو کریں گے ۔ تاہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں گیند لگنے کے باعث آج کے میچ میں آرام کریں گے۔ واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہی 31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے ایک صفر…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) اس سال آسکرز جیتنے والی فلم کا نام کوڈا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مین اسٹریم ہالی وڈ کی فلم نہیں بلکہ ایپل پلس پر اسٹریم ہونے والی مووی تھی، اس طرح پہلی بار اس فلم نے موشن پکچرز کا راج چھین لیا۔ کوڈا کہانی ایک ایسے گھر کی ہے جہاں بولنے اور سننے سے محروم غریب محنت کش والدین کے ہاں بالکل نارمل بیٹی ہوتی ہے، اس اسپیشل گھر میں اس نارمل بیٹی کو گھر میں اور گھر سے باہر کیا مشکلات ہوتی ہیں جسے فلم میں دکھایا گیا ہے۔ مزے کی بات یہ…
لندن : (ویب ڈیسک) لندن پولیس نے 500 سائیکلیں چرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آکسفورڈ شائر کے 54 سالہ شخص پر تقریباً 500 سائیکلیں چرانے کا الزام ہے اور اس کے گھر کے پاس کھلی جگہ پر تمام سائیکلیں ایک ڈھیر کی صورت میں موجود ہیں۔ چرائی گئی سائیکلیں مٹی میں اٹ چکی ہیں اور وہاں چوہوں کا راج ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ 5 برس کے دوران تمام سائیکلیں چرائی گئی ہیں جو ایک ڈھیر کی شکل میں موجود ہیں جنہیں گوگل میپ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چوہدی برادران کے کہنے پر ہم نے پنجاب میں عدم اعتماد جمع کروائی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج حکومت کے 6 دن باقی رہ گئےہیں، علی وزیرجیل میں ہیں ان کاپروڈکشن آرڈر جاری ہوناچاہیے، الزام لگایاجا رہا ہےکہ نوٹوں کی بوریوں کا لالچ دیا جارہا ہے، پرویز الہٰی نے قوانین کی خلاف ورزی کی ، چودھری برادران کا پہلی بار ایسا فیصلہ آیا جو مونس الہٰی کی وجہ سے ہوا، علیم خان گروپ کے پاس 30 سے 40لوگ…
کراچی: (ویب ڈیسک) ناظم جوکھیو قتل کیس میں مطلوب جام عبدالکریم کی وطن واپسی کے معاملے پر ایف آئی اے نے پیپلزپارٹی ایم این اے کا نام عبوری قومی شناخت لسٹ میں شامل کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے جام کریم کی وفاقی حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا نام عبوری قومی شناخت لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ گورنر سندھ نے نام شامل کرنے کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھا تھا۔ جام عبدالکریم نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔ جام کریم نے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی اکبر ایس بابر کو الیکشن کمیشن کا مکمل ریکارڈ دینے سے فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کرکے یکم اپریل تک جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے جو ریکارڈ خود سٹیٹ بینک آف پاکستان اور مختلف ذرائع سے حاصل کیا ہے اس تک…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے پرویزالٰہی کی وزیراعلیٰ نامزدگی پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سمیت مسلسل بدلتی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، حکومتی وفد کی ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات پر بریفنگ بھی دی گئی، اس موقع پر سینئر پارٹی قیادت اور وزرا بھی شریک تھے۔ گذشتہ روز عثمان بزدار نے پنجاب کی وزارت اعلی سے استعفی دے…
محکمہ موسمیات نے کل سے شہر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور یکم اپریل تک شہر گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کل سے شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جب کہ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔ سردار سرفراز کے مطابق افغانستان میں ہائی پریشر ایریا بننےسےکراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوا…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو استعفیٰ جمع کرانے کے بعد بیان جاری کردیا۔ ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کردیا ہے، وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے، استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا، پارٹی ہے، وزیراعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں بھی رہیں گی، وزیراعظم میرے قائد ہیں،…
کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر آئی ٹی اور رہنما ایم کیو ایم امین الحق نے کہا ہے کہ متحدہ نے حکومت اور اپوزیشن سے بات چیت مکمل کر لی،کس کا ساتھ دینا ہے اگلے 36 گھنٹوں میں فیصلہ کرلیں گے۔ متحدہ رہنما امین الحق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے بلدیاتی نظام معاہدے کے ڈرافٹ میں مزید تبدیلی چاہتے ہیں، ہم نے حکومت سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کیا،حکومتی وفد سے ترقیاتی فنڈز کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا،لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور بند دفاتر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی…