Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ سجل علی کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔ اداکارہ سجل علی اور احد رضامیر کی مبینہ طلاق کی خبروں کے بعد ان کا معروف اینکر وسیم بادامی کو دیا گیا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔ یہ انٹرویو اس وقت کا ہے جب سجل علی اداکار بلال عباس کے ہمراہ اپنی فلم’’کھیل کھیل میں‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں وسیم بادامی کے شو ’’ہر لمحہ پرجوش‘‘ میں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع کو ایک اور عدالتی دھچکا لگ گیا عدالت نے گلوکارہ کی درخواست مسترد کردی۔ سیشن کورٹ لاہور میں گلوکارہ میشا شفیع کی ویڈیولنک کے ذریعے بیان پر جرح کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ گلوکارہ میشا شفیع نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کینیڈا میں مقیم ہوں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتی لہذا عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے بیان پر جرح کروانے کی اجازت دے۔ عدالت نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان پر جرح کروانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی ٹیم کو تین ہفتوں میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو وطن واپس لانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی ٹیم کو تین ہفتوں میں بچیاں وطن واپس لانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا ایف آئی اے کی ٹیم کو دبئی بھجوانے کے لیے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فوری سمری منظور کرائیں۔ جسٹس مقبول باقر…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) ایک طویل تحقیق کے بعد کئی اداروں نے مل کر ایسی مچھردانی کی جالی بنائی ہے جس میں آنے والے مچھر بے بس ہوجاتے ہیں اور اڑنے کے قابل نہیں رہتے۔ یوں مچھر کاٹنے سے باز رہتا ہے اور ملیریا کے واقعات میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔ دوسالہ آزمائش کے بعد ماہرین نے اسے بہت امید افزا قرار دیا ہے۔ ممتاز طبی جریدے لینسٹ میں چھپنے والی تحقیق کے مطابق روایتی مچھردانیوں میں دوا لگی ہوتی ہے جو مچھروں کے اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے جبکہ نئی جالی میں مچھر پھنس کر بے بس ہوجاتے ہیں…

مزید پڑھیں

نیو یارک: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمارا سیارہ زمین کسی دل کی طرح دھڑکتا ہے لیکن اس کی ہر دھڑکن تقریباً 27.5 ملین (2 کروڑ 75 لاکھ) سال بعد واقع ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ ہم زمین کو اس طرح سے زندہ نہیں کہہ سکتے کہ جیسے جانوروں، پرندوں، درختوں وغیرہ کو زندہ کہا جاتا ہے۔ لیکن 1972 میں جیمس لولاک (Lovelock) نامی ایک سائنسدان نے ’’گائیا مفروضہ‘‘ پیش کیا تھا۔ اس مفروضے کے تحت ان کا کہنا تھا کہ زمین اپنی کئی خصوصیات کے اعتبار سے کسی جاندار کی طرح برتاؤ کرتی ہے۔ تاہم اس مفروضے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کی صلاحیت بیش بہا ہے۔ گزشتہ روز سروس لانگ مارچ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ ماضی میں کئی وجوہات کے سبب ہم اپنی صلاحیت سے بھرپور استفادہ نہ کرسکے، بینک دولت پاکستان کا قیمت و مالی استحکام اور نمو کا ویژن ہے۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ وبا کے دوران کاروباری طبقے میں خوف تھا۔ بینک دولت پاکستان نے اس وقت سرمایہ کاری کے لیے ’’ٹف‘‘ اسکیم فراہم کی۔ ’’ٹف‘‘اسکیم سے 435 ارب روپے قرض کی منظوری…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئل کمپنیوں کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کراچی میں چیئرمین اوگرا مسرور خان، اور ممبر (آئل ) اوگرا زین العابدین قریشی کی زیر صدارت معروف آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کے ساتھ ملاقات کی، سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ز اور دیگر اہم افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پٹرولیم کی موجودہ ملکی صورتحال اور دیگر معاملات زیر بحث آئے جس میں پرائس ڈیفرینشل کلیم (پی ڈی سی) آئی ایف ای…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رواں مالی سال 22-2021 کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملک کا مالیاتی خسارہ 553 ارب روپے سے زائد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 1862 ارب روپے جبکہ تجارتی خسارہ 13 ارب 60 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ بڑھ کر 27.3 ارب ڈالرہوگیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے گذشتہ روز(پیر)ملکی معیشت پرجاری کردہ ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح ساڑھے 10 فیصد رہی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال 21-2020 کے اسی عرصے میں8.3 فیصد تھی علاوہ ازیں گزشتہ ماہ(فروری2022) کی مہنگائی کی شرح 12.2 فیصد رہی ہے جو کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے اور ان کے خلاف ہونے والی عالمی سازش ناکام ہو گی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کانفرنس سے جے یو آئی دھرنے تک وزارت داخلہ مصروف رہی۔ ایف سی، آزاد کشمیر اور دیگر پولیس اہلکاروں کو واپس بھیج دیا گیا ہے تاہم گزشتہ دنوں وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے ادا ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں ق لیگ نے بہترین کردار ادا کیا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر د اخلہ  شیخ رشید نے کہا ہےکہ عدم اعتماد پر ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ابھی 31 تاریخ کو عدم  اعتماد پر بحث ہوگی جس کے بعد ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی، تحریک عدم  اعتماد کا فیصلہ آخری گھنٹے تک جائے گا۔ انہوں  نے کہا کہ سیاست میں جیت ہار ہوتی ہے لیکن ایک بات طے ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے یہ جلسے نے ثابت کیا ہے۔ شیخ رشید  کاکہنا تھاکہ اتحادیوں کے بارے میں کہا تھا ق لیگ ہمارے ساتھ…

مزید پڑھیں