اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کل بروز بدھ کو جدید ترین 29 نئے سکیورٹی فیچرز والے ای پاسپورٹ کا اجراء کریں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم کل ای پاسپورٹ کا اجراء کرینگے، نئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں الیکٹرانک چپ استعمال کی جائے گی، ای پاسپورٹ میں جدید ترین 29 نئے سکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای پاسپورٹ 2004 کے بعد پاکستانی سفری دستاویز کی سب سے بڑی اپ گریڈیشن ہے، ای پاسپورٹ سے دنیا بھر کے ائیر پورٹس پر ای گیٹ کی…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) میاں بیوی کا تعلق ایسا ہے جس میں ہلکی پھلکی سے لیکر شدید قسم کی نوک جھوک ہوتی رہتی ہیں اور کبھی کبھار یہ نوک جھوک اس نہج تک پہنچ جاتی ہے کہ یہ رشتہ ختم کرنے کا باعث بھی بن جاتی ہے، ایسا ہی کچھ برطانیہ میں ہوا جہاں پر واش بیسن میں مسلسل گندے برتن چھوڑنے اور گندے کپڑے نہ دھونے پر اہلیہ نے شوہر سے طلاق لے لی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصنف میتھیو فرے اپنے گندے برتن دھونے والی جگہ میں چھوڑ نے کے ساتھ ہی گندے کپڑے کمرے میں یوں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) گوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی حکومتی اتحاد سے علیحدگی کر کے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ گوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق، سردار اختر مینگل اور مولانا عبدالغفور حیدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گوادرسے آزاد حیثیت سے رکن منتخب ہوا تھا، الیکشن آرہا ہے اب ہماری الیکشن کی طرف نظرہے، آصف زرداری…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے حوالے سے ہم مل کر فیصلہ کریں گے، اب پرویز الٰہی نے دیر کردی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ اب وزیراعلی پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی، نمبرز گیم صرف ہمارے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے، نمبرز ہمارے پاس ہیں ،ان کے پاس نہیں، جسے اپوزیشن نامزد کرے گی وہی پنجاب کا وزیراعلیٰ بنے گا، پنجاب میں بھی تبدیلی لائیں…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے گرفتاری کے خدشے پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے قادر پٹیل کی حفاظتی ضمانت منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ گرفتاری کا خدشہ ہے تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت لیں، قادر پٹیل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی مصروفیات کے باعث قادر پٹیل اے ٹی سی میں پیش نہیں ہوسکے تھے، پٹیل اے ٹی سی میں پیش ہونا چاہتے ہیں گرفتار کرنے سے روکا جائے۔ اس موقع پر عدالت…
لکی مروت: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے فقیرانہ کلے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا جس میں پولیس کے علاوہ دیگر اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران چار انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں سے مشین گنز، راکٹ ، ٹائم بم، دستی بم برآمد ہوئے، مارے جانیوالے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، انہیں جو دھمکی آمیز خط بھیجا گیا ہے اس کے مرکزی کردار نواز شریف ہیں، کسی کو شک ہے تو وزیراعظم یہ خط چیف جسٹس کو دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے جو خط قوم کے سامنے لہرایا وہ اسے چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں کہ کیوں کہ چیف جسٹس ایک اہم ترین منصب ہے، مراسلے کی تاریخ تحریک عدم اعتماد…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث روپے کی بے قدری کا تسلسل تیزی سے جاری ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 182 روپے 19 پیسے سے بڑھ کر 182 روپے 34 پیسے ہو گئی ہے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 505.14 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44438.70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.15 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔
استنبول: ترکی کی میزبانی میں روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز ہو گیا جس سے صدر طیب اردوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا۔ عالمی خبر رساں ارادے کے مطابق بیلا روس کی سرحد پر یوکرین اور روس کے سفارتی حکام کے درمیان امن مذاکرات میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہونے کے بعد ترکی کی دعوت پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی قیادت میں مذاکرات کاروں کے درمیان بات چیت استنبول میں شروع ہوگئی۔ مذاکرات کاروں سے ویڈیو خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات سے…
